December 1, 2012

اسپین میں تحریک توہینِ رسالتﷺ

[یورپ میںجب مسلمانوں کی حکومت ا سپین میں قائم ہوئی تو وہاں کے عام شہریوں کو کلیسا اور پادریوں کے خود ساختہ نام نہاد مذہبی قوانین کی سخت گیری سے نجات ملی اور اس کے بجائے اسلام کے عادلانہ اور فلاحی نظام کی بدولت انہیں خوش حالی ،تعلیم و تمدن اور امن وسلامتی نصیب ہوئی۔لیکن چونکہ اہل کلیسا کے ہاتھوں سے اقتدار جاتا رہا ،اس لیے ان کے دلوں میں اسلام اور مسلمان حکمرانوں کے خلاف آتش انتقام بھڑک اٹھی،جس نے انہیں پاگل کر دیا۔اگر وہ مسلمانوں کی حکومت یا ان کے نظام حکومت پر تنقید کرتے یا اس کے […]

Read More

غا زی عبد القیوم شہید

’’اسیں گلاں ای کردے رہے تے ترکھا نا ں دامنڈا بازی لے گیا‘‘ ہم یہاں بیٹھے باتیں ہی بناتے رہے اور ایک بڑھئی کا بیٹا بازی مار لے گیا۔ یہ ہے مفکروںکے صدر نشین علامہ اقبال ؒکا خراج تحسین ،ضرب حیدری اور رسم شبیری تازہ کرنے والے عاشق جانباز غازی علیم الدین شہید کی خدمت میں ۔ ایسے ہی تاثرا ت کا اظہار انہوں نے غازی عبدالقیوم شہید کے بارے میں کیا تھا ،جب ،مسلمانوں کے ایک وفد نے علامہ اقبال کی خدمت میں حاضر ہوکر درخواست کی کہ غازی عبدالقیوم شہیدکی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے […]

Read More

رسول اللہ ﷺ کے دشمنوں کی نفسیاتی تحلیل

نفسیاتی تحلیل ایک نیا علم ہے۔ اس میں اس کا تو ذکر نہیں ہوتا کہ بیج سے کس طرح درخت نکل کر پھلتا پھولتا ہے، بلکہ اس کے برعکس کسی تناور اور بار آور درخت کو دیکھ کر یہ پتہ چلانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ وہ کہاں سے آیا ہوگا۔ دوسرے الفاظ میں انسان کی کسی روش، کسی خلاف ِ توقع طرز عمل کے اسباب معلوم کرنے کی سعی ہوتی ہے، خاص کر وہ اسباب جن کو شاید متعلقہ شخص خود بھی بھول چکتا ہے یاکم از کم اسے اس کا احساس نہیں ہوتا کہ اس کے اعمال […]

Read More

اسم اعظم

ایک دن معلم شاہ عبداللہ کمر ۂ اساتذہ میں بیٹھے ہوئے تھے۔ کچھ اور اساتذہ بھی موجود تھے۔باہمی گفتگو جاری تھی جس کا کوئی مرکزی موضوع نہیں تھا، جو کوئی سخن گفتنی آگے بڑھاتا، کچھ دیر کے لیے باہمی گفتگو کا موضوع بن جاتا۔ عین اس وقت عبداللہ نے مصر کے جنرل نجیب کی خود نوشت سوانح عمری کا ذکر چھیڑ دیا، جس کا نام جنرل نجیب نے’’مصر کی تقدیر‘‘ رکھا تھا۔ شاہ عبداللہ نے چونکہ انہی ایام میں یہ کتاب پڑھی تھی لہٰذا بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ اس کاتعارف کرانے لگے۔ انہوں نے جنرل نجیب کے زمانۂ […]

Read More

نبی ٔ رحمت -حقیقت اورپروپیگنڈہ

رحمۃ للعالمین خاتم النبیین حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کے بارے میں علامہ اقبال ؒ کا یہ شعر شاعری نہیں بلکہ حقیقت کی غمازی کرتاہے جس میں آپ نے کہا: ستیزہ کاررہاہے ازل سے تا امروز چراغ مصطفویؐ سے شرار بو لہبی ڈنمارک کے اخبار کے ذریعہ عمل میں لائی گئی اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سازش بولہبی شرارہ کی شرپسندی کاپہلا شرر نہیں تھا۔ یہ حیات مبارکہ میں شروع ہوگئی تھی اورآ ج تک جاری ہے۔ اسی کے تحت کبھی معاذاللہ مجنون اور شاعرکہاگیاتوکبھی کاہن اورجادوگر ، کبھی خاندانوں میںتفریق ڈالنے والا کہاگیاتو کبھی […]

Read More

توہین رسالت اور ملت اسلامیہ کی ذمہ داری

شیطانی فلم کے خلاف امریکی حکمرانوں اور ترجمانوں نے انتہائی گستا خانہ طنز آمیز بیانات جاری کر کے اپنی شیطنت پر پردہ ڈالنا چاہا ہے ۔اور انہیں کی لے میں ہمارے کچھ علمائ، نام نہاد دانشور اور اردو میڈیا کے بعض حضرات بھی لے ملا رہے ہیں ۔ایک گھر یا ایک ادارہ کے آپ ذمہ دار ہیں ،آپ کے کا ر کنوں میں سے ایک رکن خلافِ قانون یا خلافِ تہذیب حرکت کرتا ہے مثلاً ایک راہ گیر کے پتھر مار دیتا ہے ۔وہ آپ کے پاس شکایت کے لیے آتا ہے ۔آپ کہتے ہیں ،مجھے افسوس ہے میں آپ […]

Read More

غازی عبد الرشید شہیدؒ

جمعرات 23دسمبر 1926ء کو دلّی کے ایک خوشنو یس قاضی عبدالرشید ؒنے غیرت اسلامی کے جذبے سے سرشار ہو کر فتنۂ ارتداد (شدھی) کے بانی اور بار گاہ رسالت ﷺکے شاتم سوامی شردھانند کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور اس سعادت عظمیٰ کے صلے میں پھانسی کے تختے پر حیات ابدی حاصل کی تھی ۔ ہماری نئی نسلیں اب اس غریب کاتب کو بھولتی جا رہی ہیں جس نے شاہ بطحاؐ کی ناموس پر قربان ہو کر اپنے ایمان کامل کا ثبوت دیا تھا ۔ شردھانند ،جالندھر (مشرقی پنجاب ) کا رہنے ولا تھا ۔اصلی نام لالہ منشی […]

Read More

شپّرہ چشم

روزنامہ صحافت کی 25/09/12کی اشاعت میں سہیل انجم صاحب نے ’’موجودہ حالات اور مسلمانوں کا احتجاجی رویّہ‘‘ میں’ ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات‘ کے اصول کے تحت ساری لعن طعن اور وعظ و نصیحت کا ٹھیکرا مسلمانوں کے سر پھوڑ دیا ہے ۔غیر متعلق مثالیں دیکر اپنی کج فکری کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کی ہے ۔اگر دنیا میں جمہوریت کا غلغلہ ہے اور ہندوستان سب سے بڑی جمہوریت ہے تواپنے حقوق اور دکھوں کے اظہار اور مسئلہ کے حل کے لیے احتجاج کرناکیا برائی ہے ،دنیا میں یہ کہاں نہیں ہوتا ہے۔ہاں یہ بات الگ ہے […]

Read More

ریجی نالڈ اور سلطان صلاح الدین ایوبی

شیطان صفت پرنس ارطاۃ ’’والی ٔکرک‘‘ریجی نالڈ نے جزیرہ نمائے عرب پر لشکر کشی کا قصد کیا تاکہ مدینہ منورہ میں آنحضرت ﷺ کے مزار مقدس کو منہدم اور مکہ معظمہ میں خانہ کعبہ کو(نعوذباللہ) مسمار کر دے۔ جب وہ سمندری راستے سے حملہ آور ہوا تو مسلمان مقابلے کے لیے مدینہ پاک سے روانہ ہوئے ۔اس کی فوج اسلامی لشکر کو دیکھ کر گھبرا گئی ۔وہ اپنے جہازوں کو چھوڑ کر پہاڑوں کی جانب بھاگی ۔مسلم سپاہ نے انہیں پہاڑوں اور باغ سے پکڑ کر ان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے ۔ریجی نالڈ جیسا شاتم رسول ﷺ خود بھاگ […]

Read More

تخت رہا نہ تاج

یہ سنہ۶ ہجری کی بات ہے خسرو پرویز کو اطلاع دی گئی کہ مدینے سے ایک قاصد آیا ہے۔ نوشیروان کے پوتے نے بڑے تعجب سے پوچھا۔ ’’مدینہ سے؟ بتایا گیا، ہاں!‘‘ شہنشاہوں کے دربار میں سفیر، شہنشاہوں، بادشاہوں اور امیروں کی طرف سے آتے ہیں۔ یہ مدینے میں کون سی سلطنت قائم ہوئی ہے جہاں سے اب سفیر بھی آنے لگے؟ حکم دیا ’’اچھا اس قاصد کو ہمارے حضور پیش کیا جائے‘‘ عبد اللہ بن خذافہؓ پیش ہوئے ۔عرب کے صحرا نشینوں کا حلیہ… ڈھیلے ڈھالے کپڑے، پیوند زدہ جوتیاں، شان و طمطراق کا کوئی شائبہ بھی عبد اللہؓ […]

Read More