سلام اس پر جو آیا ر حمتہ لّلعا لمینؐ بن کر

سلام اسؐ ذات اقدس پر‘ سلام اسؐ فخرِ دوراں پر
ہزاروں جسؐ کے احسانات ہیں دنیائے امکاں پر
سلام اسؐ پر جو حامی بن کر آیا غم نصیبوں کا
رہا جو بیکسوں کا آسرا‘ مشفق غریبوں کا
مددگار و معاون بے بسوں کا‘ زیر دستوں کا
ضعیفوں کا سہارا اور محسن حق پرستوں کا
سلام اسؐ پر جو آیا رحمتہ للعا لمینؐ بن کر
پیامِ دوست لے کر صادق الوعد و امیں بن کر
سلام اسؐ پر کہ جس کے نور سے پر نور ہے دنیا
سلام اسؐ پر کہ جسؐ کے نطق سے مسحور ہے دنیا
سلام اسؐ پر جلائی شمعِ عرفاں جس نے سینوں میں
کیا حق کے لئے بے تاب سجدوں کو جبینوں میں

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *