December 2012

تخت رہا نہ تاج

یہ سنہ۶ ہجری کی بات ہے خسرو پرویز کو اطلاع دی گئی کہ مدینے سے ایک قاصد آیا ہے۔ نوشیروان کے پوتے نے بڑے تعجب سے پوچھا۔ ’’مدینہ سے؟ بتایا گیا، ہاں!‘‘ شہنشاہوں کے دربار میں سفیر، شہنشاہوں، بادشاہوں اور امیروں کی طرف سے آتے ہیں۔ یہ مدینے میں کون سی سلطنت قائم ہوئی ہے جہاں سے اب سفیر بھی آنے لگے؟ حکم دیا ’’اچھا اس قاصد کو ہمارے حضور پیش کیا جائے‘‘ عبد اللہ بن خذافہؓ پیش ہوئے ۔عرب کے صحرا نشینوں کا حلیہ… ڈھیلے ڈھالے کپڑے، پیوند زدہ جوتیاں، شان و طمطراق کا کوئی شائبہ بھی عبد اللہؓ […]

Read More

نعت رسول ﷺ

حضرت عبد اللہ بن رواحہ ؓ روحی الفداء لمن اخلاقہ شھدت میری روح اس ہستی پر فدا ہے جسکے اخلاق و اطوار اس بات پر شاہد ہیں بانہ خیر مولود من البشر کہ بنی نوع انسان میں وہ سب سے افضل ہیں عمت فضائلہ کل العباد کما اس کے فضائل و کمالات کا چشمہ فیض تمام بندوں کو بلا امتیاز عمر البریۃ ضوء الشمس و القمر اس طرح سیراب کر رہا ہے جس طرح آفتاب و ماہتاب کی ضیاں باریاں لو لم یکن فیہ آیات مبینۃ اگر اس کی صداقت پر مہر تصدیق ثبت کرنے والی نشانیاں نہ بھی ہوتیں […]

Read More

تمہارا یہ ’آزادی ٔاظہار‘!

واقعتاً کئی ایک ذہنوں میں یہ بات آتی ہے کہ مغرب میں آزادی اظہار کی جب ایک ریت پائی جاتی ہے اور ان کا اپنا ایک طرز زندگی ہے توآخر کیسے ان کو ہم ’اپنے ‘ طرز حیات کا پابند کر دیں اور ان سے کہیں کہ تمہیں اپنے لوگوں کو وہ بات کہنے یا لکھنے سے روک کر رکھنا ہوگا جسے ہمارے یہاں ’’توہین رسالت ‘‘باور کیا جاتا ہے اور جو کہ ہم مسلمانوں کے لیے ایک ناقابل برداشت فعل ہے ؟آخر وہ تو مسلمان نہیں کہ ہم انہیں ناموس رسالت کا پابند کریں ،خصوصاً جبکہ ’آزادی اظہار‘ان کی […]

Read More

یورپ اور قانون توہین انبیاء علیہم السلام

پاپائے روم یا چرچ کے اقتدار میں آنے سے قبل یورپ میں رومن لا (Roman Law)کی عمل داری تھی چونکہ انجیل میں کوئی قانونی احکام موجود نہ تھے لیکن جب کلیسا نے اسٹیٹ پر غلبہ واقتدار حاصل کر لیا تو پوپ کے منہ سے نکلے ہوئے ہر حکم کو قانون کی بالادستی حاصل ہوگئی۔توراۃ کے برعکس انجیل صرف پندو نصائح کا مجموعہ تھا،اس لیے پورپ اور ایشیا میں جہاں جہاں عیسائی حکومتیں قائم ہوئیں ،وہاں کاروبار حکومت چلانے کے لیے اہل کلیسا کو رومی قانون اور یہو دیوں کے تالمودی قانون ہی پر انحصار کرنا پڑا۔ موسوی قانون کے تحت […]

Read More

ہند و مذہب اور بلاس فیمی قانون

ہر ملک اور قوم کی کچھ بنیادیں اور اصول ہوتے ہیں۔جنکی مخالفت یا خلاف ورزی پر قوموں کے قوانین میں سخت سزائیں تجویز کی جاتی ہیں۔ہمارے ملک کے قانون میں ملک کے اقتدار اعلی اور یک جہتی کی خلاف ورزی کے گمان پر بھی وقتا فوقتا سخت قوانین بنائے جاتے رہتے ہیں اور آج بھی محض شک کی بنیاد پر ہزاروں شہری جیلوں کی ہوا کھا رہے ہیں۔زیادہ تر معاملوں میں اس موہوم گناہ کے ملزم بری ہو جاتے ہیں۔ قدیم ہندستان میں جو قانون رائج تھا اس میں واضح طور پر خدا کو نہیں بلکہ برہمن نسل کو اقتدار […]

Read More

بلاد مشرق میں قانون توہین رسالت

جزیرۃ العرب میں قرن نبوت اور دور خلافت کے بعد بھی تنقیص رسالت کی سزا ،سزائے موت بر قرار رہی ہے ۔جس کی تصدیق صاحب ’’المصنف ‘‘کے اس بیان کردہ واقعہ سے ہوتی ہے ،جس میں ایوب بن یحییٰ نے عدن میں ایک نصرانی کو بطور حد یہی سزا دی ۔جس کی توثیق اس وقت کے حکمران عبد الملک نے کر دی تھی ۔ اسی طرح بلاد شام میں بھی یہی قانون نافذ رہا ہے ،جس کے تحت ایک نصرانی کو امام ابن تیمیہ ؒ اور شیخ الحدیث علامہ زین العابدین کے استغاثہ پر ماخوذ کیا گیا تھا۔مصر میں بھی […]

Read More

اسلام اور ناموسِ رسالتؐ پر کروسیڈی(صلیبی) حملے اور اُمت مسلمہ کی ذمہ داری

فردہو یا قوم، دونوں کے وجود کے دو پہلو ہیں: ایک جسمانی اور طبیعی اور دوسرا روحانی، اخلاقی، نظریاتی اور تہذیبی جس سے اس کی شناخت واضح ہوتی ہے۔ جس طرح نفس اور جسم پر ہروہ حملہ یا ضرب جو قانون سے ماوراہو، ایک جرم اور لائق تعزیر ہے، اسی طرح روحانی اور نظریاتی وجود اور شناخت پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے اور اس پر جارحیت کے خلاف مزاحمت، ہر فرد اور قوم کا قانونی اور اخلاقی حق ہے۔ معاملہ ملک کے اندر ہو یا اس کا تعلق اقوامِ عالم سے ہو، انسانوں، معاشروں اور تہذیبوں کے درمیان امن و […]

Read More

یہ ایک دور ہے واقعہ نہیں!!!

تین سال پیشتر ڈنمارک کے کچھ بد بختو ںنے جب نبی آخر الزماں ﷺ سے متعلق توہین آمیز خاکے شائع کیے کہ جن میں رحمۃ للعالمین ﷺ کو معاذ اللہ بارود اورتباہی کی رمز بنا کر پیش کیا گیا تھا۔اور یہ روسیا ہی ان چند اخباری اداروں اور ٹی وی چینلوں تک محدود نہ رہی جو ان خاکوں کو با ر بار شائع کرکے اپنے بغض کی آگ ٹھنڈی کرتے رہے تھے، بلکہ مغرب کے اوباشوں کی ایک بڑی تعداد دیر تک اس پر تالیں بھی پیٹتی رہی ،توجواب میں امت مسلمہ بھی شرق تا غرب اٹھ کھڑی ہوئی اور […]

Read More

رشدی کے ایجنٹ اور ہنگامہ ٹوکیو

مسلمانوںکی نفرت اور غم و غصہ صرف ’’شیطانی آیات‘‘کے رسوائے زمانہ مصنف رشدی تک ہی محدود نہیں رہا اس گندی اور ناپاک کتاب کے اسپانسر ،پبلشر اور ناشروں کی شرارتوں کو بھی وہ برداشت نہ کر سکے۔چنانچہ ان کے خلاف بھی جو مظاہرے لندن ،نیو یارک،پیرس اور دنیا کے ان تمام شہروں میں ہوئے،جہاں جہاں اس دل آزار کتاب کی اشاعت اور فروخت کا اہتمام کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔اسی سلسلہ میں ٹوکیو کا ایک واقعہ لاہور کے ایک سرفروش نوجوان عدنان رشید سے متعلق ہے۔رشدی کی اس کتاب کا جاپانی زبان میں ترجمہ کروانے والے اٹلی کے ایک یہودی ایجنٹ گیانی […]

Read More

قانون ِ توہین رسالت ۔۔۔تاریخی پس منظر

مسلمان اپنے آقاو مولا حضور سرور عالم ﷺ کے نام و ناموس پر مرمٹنے اور اس کی خاطر دنیا کی ہر چیز قربان کرنے کو اپنی زندگی کا ماحصل سمجھتے ہیں۔ اس پر تاریخ کی کسی جرح سے نہ ٹوٹنے والی ایسی شہادت موجود ہے جو ایک مسلمہ حقیقت بن چکی ہے۔ اس لیے مسلمانوں کو خواہ ایشیا ہویا پورپ، افریقہ ہو یا کوئی اور خطۂ ارض، جہاں بھی اقتدار حاصل رہا، وہاں کی عدالتوں نے اسلامی قانون کی رو سے شاتمان رسولﷺ کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا۔ اس کے برعکس جب کبھی یا جہاں کہیں ان کے پاس […]

Read More