December 2012

ایک گمنام شہید ِ رسالت اور سر محمد شفیع

تقسیم ہند سے قبل کا واقعہ ہے۔ ایک انگریز میجر کی بیوی نے اپنے مسلمان خانسا ماں کے سامنے حضور ﷺ کی شان میں کچھ نازیبا الفاظ استعمال کیے، جس پر اس مرد غیرت مند نے اسی وقت اس انگریز میم کا کام تمام کردیا۔ یہ مقدمہ جب لاہور ہائی کورٹ پہنچا تو ڈویژن بنچ میں دو انگریز جج اس مقدمہ کی سماعت کر رہے تھے۔ ملزم کی جانب سے اس وقت پنجاب کے سیاسی رہنما اور ممتاز قانون داں میاں سر محمد شفیع، جو وائسرائے کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن بھی تھے، مقدمہ کی پیروی کر رہے تھے۔ یہاں […]

Read More

غازی میاں محمد شہید ؒ

۱۶ مئی ۱۹۳۷ء کی شب کا آغاز ہوا تھا ۔مدراس چھاؤنی میں ڈیوٹی سے فارغ فوجی سپاہی مختلف گروپوں میں بیٹھے خوش گپیوں میں مشغول تھے۔انہی میں ایک طرف چند مسلمان نعت رسول کریم ﷺ سننے میں محو تھے۔ اتفاق سے جوشخص نعت سنا رہا تھا وہ ایک ہندو تھا،یہ بڑی خوش الحانی اور عقیدت مندی کے ساتھ نعت سنا رہاتھا۔قریب ہی ایک ہندو ڈوگرے سپاہی نے جب ایک ہندو کو اس طرح عقیدت مندی کے ساتھ نعت پڑھتے سناتو وہ مارے تعصب کے جل کر کباب ہو گیا۔اس نے باآواز بلند آنحضور ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرتے […]

Read More

سلطان نورالدین زنگی ؒ اور دو بدبخت نصرانی

سلطان نور الدین زنگی ؒ کے زمانے میں روضہ ٔپاک میں نقب زنی کی ناپاک جسارت کی گئی مگر اللہ جل مجدہ نے شر پسندوں کا منصوبہ خاک میںملا دیا ۔سلطان کوخواب میں حضور ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی اور آپ ؐ نے دو نیلی آنکھوں والے آدمیوں کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ ان سے میری حفاظت کرو۔سلطان کو سخت تشویش ہوئی، اٹھ کر وضو کیا ،نفل ادا کیے مگر جوں ہی لیٹے پھر وہی خواب دیکھا ۔غرض یہ کہ تین دفعہ ایسا ہوا تو آپ اٹھ کھڑے ہوئے۔اپنے وزیر جمال الدین کے مشورے پر فوراً مدینہ کی […]

Read More

شاتم رسول ﷺ کی سزائے قتل سے انکار کا فتنہ

ڈاکٹر محسن عثمانی ندوی ہندوستان کے ان محققین میں سے ہیں جنہوں نے اپنے بلند پایہ مقالہ میں علمی دیانت کے ساتھ تحقیق کا پورا پورا حق ادا کیا ۔لبرل ازم کے نام پر بیسیوں صدی میں جو فتنہ اٹھا ہے ان کے افکار ونظریات کا ناقدانہ جائزہ لے کر دانش قر آنی اور منطقی استدلال کے ساتھ جس انداز اور اسلوب میں جواب دیا ہے اسے عصر حاضر کا برہان قاطع کہا جا سکتا ہے ۔مقالہ کا اقتباس نذر قارئین ہے۔ شاتم رسول ﷺ کے لیے سزائے قتل کی مخالفت اور اہانت رسولﷺ پر احتجاج کو خلاف اسلام قرار […]

Read More

آداب ِ دربار رسالتﷺ

وہ ہستی جو ساری انسانیت کے لیے واجب الاحترام ہے اس کے دربار رسالت میں، جو تاابد قائم ودائم رہے گا، ادب واحترام، گفتگواور تخاطب کے آداب بھی قرآن مجید نے اہل ایمان کوسکھلائے ہیں۔ آپ ﷺ کی مخالفت اوردشمنی توصریحاً کفرہے لیکن آپ ﷺ کی شان میں کسی قسم کی سوء ادبی بھی غارت گراعمال اوراعلان کفرہے۔ یاایھا الذین اٰمنو لاترفعوا اصواتکم فوق صوت النبی ولا تجھروا لہ بالقول کجھر بعضکم لبعض ان تحبط اعمالکم وانتم لاتشعرون ان الذین یغضون اصواتھم عند رسول اللہ اولئک الذین امتحن اللہ قلوبھم للتقوی ٰ ۔ لھم مغفرۃ واجرعظیم (سورۃ الحجرات ، آیت […]

Read More

سلام اس پر جو آیا ر حمتہ لّلعا لمینؐ بن کر

سلام اسؐ ذات اقدس پر‘ سلام اسؐ فخرِ دوراں پر ہزاروں جسؐ کے احسانات ہیں دنیائے امکاں پر سلام اسؐ پر جو حامی بن کر آیا غم نصیبوں کا رہا جو بیکسوں کا آسرا‘ مشفق غریبوں کا مددگار و معاون بے بسوں کا‘ زیر دستوں کا ضعیفوں کا سہارا اور محسن حق پرستوں کا سلام اسؐ پر جو آیا رحمتہ للعا لمینؐ بن کر پیامِ دوست لے کر صادق الوعد و امیں بن کر سلام اسؐ پر کہ جس کے نور سے پر نور ہے دنیا سلام اسؐ پر کہ جسؐ کے نطق سے مسحور ہے دنیا سلام اسؐ پر […]

Read More

توہین رسالت ﷺ …جرم و سزا

[ابو الفضل قاضی عیاض ؒ کا متقدمین علمائے اندلس میںنہایت ممتاز مقام ہے۔آپ کی ولادت مراکش کے شہر سبتہ میںسال۴۹۶ ہجری میں ہوئی پھر سال ۵۰۹ہجری میں اعلیٰ تعلیم کے لیے اندلس چلے آئے ،جو ان دنوں یورپ میں علوم و فنون کا مرکز تھا ۔اندلس میں آپ نے اساتذہ وقت سے علم حدیث کے علاوہ فن تفسیر،فقہ، ادب ،نحو،انساب اور دیگر علوم متداولہ میں مہارت حاصل کر لی۔آپ کا تعلق مالکی مکتبہ فقہ سے تھا۔مگر آپ نہایت وسیع النظر عالم وقت تھے ۔اس کے علاوہ آپ عربی کے بلند پایہ شاعر ،خطیب اور ادیب بھی تھے،اور کئی کتابوں کے […]

Read More

غازی محمد اسحاق شہید

اس دنیا میں یو ں تو کروڑوں انسان پیدا ہوتے اور مرجاتے ہیں ،مگر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو نرالی زندگی گزارتے ہیں اور اس دنیا سے رخصت ہوتے وقت اس شان سے جاتے ہیں کہ ان کی زندگی اور موت رہتی دنیا کے لیے مثال بن جاتی ہے ۔بقول مولانا محمدعلی جوہرؒ: تو حید تو یہ ہے کہ خدا حشر میں کہہ دے یہ بندہ دو عالم سے خفا میرے لیے ہے انہی خوش بختوں میں حضرت غازی محمد اسحاق شہید کا نام نامی مانند قمر مطلع عالم پر درخشاں ہے ۔ مسجد شہید گنج کا قضیہ اپنے […]

Read More

’’دلیل کی قوت ‘‘ہی تو رسالت محمدی ﷺ کا اصل امتیاز ہے!

اسلام کی ’تلوار ‘کو موضوع بنانے والے عیسائیوں کے لیے یہ بات دلچسپی سے خالی نہ ہوگی کہ وہ پہلا عیسائی جو نبی آخر الزماں ؐ پر ایمان لایا ،وقت کا ایک مقتدر بادشاہ تھا اور وہ بھی جب مکہ میں اس نبی پر ستم کے پہاڑ توڑ دئے گئے تھے اور جب اس کے پیرو کاروں کو اپنی قوم کے ظلم سے چھپنے کے لیے پورے ملک میں کہیں جگہ نہ ملتی تھی ۔تب ان میں سے کئی ایک پناہ گیر ہوکر اس نصرانی بادشاہ کے ملک میں چلے گئے تھے۔ان کی قوم ان کا پیچھا کرتی ہوئی بحر […]

Read More

متحدہ ہندوستان میں تحریک اہانتِ رسولﷺ

لحم خنزیر کھانے اور ام الخبائث پینے والا فرنگی،مکار ہم وطن اور انگریز کی ناجائز اولاد قادیانی سمجھ بیٹھے تھے کہ پیہم غلامی اور فرنگی تہذیب کے مسلسل کاری حملوں سے ہندوستان کے مسلمان پر موت کا سکوت طاری ہے۔ اس کی ایمانی نبضیں ڈوب چکی ہیں ۔اس کے قلب کی اسلامی دھڑ کنیں خاموش ہوگئی ہیں ۔اس کے ماتھے کی حدت ،ٹھنڈ ک میں بدل گئی ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کا آخری ٹیسٹ لینا چاہا تاکہ اس کے بعد اسے سپرد خاک کر دیا جائے۔انہوں نے ہندوستان میں شتم رسول کی تحریک چلادی۔مختلف شہروں سے ناموس رسالتؐ پہ کتے […]

Read More