January 2013

تحریکِ اسلامی ماضی ، حال اور مستقبل

بر صغیر میں اقبالؒ اور مولانا مودودیؒ کی پیدائش امت مسلمہ میں ایک نئے عہد کے ظہور کی علامت تھی۔ مگر اس دعوے کی دلیل کیا ہے؟ اقبالؒ اور مولانا مودودیؒ کو بڑی شخصیت کہا جاتا ہے، لیکن بڑے آدمی کی تعریف کیا ہے؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ بڑا آدمی وہ ہوتا ہے جس کا فہم بسااوقات پوری قوم کیا پوری امت کے فہم سے بڑھ جاتا ہے۔ اقبالؒ نے جب اپنی شاعری کا آغاز کیا تو امتِ مسلمہ یورپی طاقتوں کی غلام تھی اور یورپی طاقتوں کا تسلط کمزور ہونے کے بجائے قوی ہو رہا تھا۔ […]

Read More

عصمت دری : جرائم کا سدباب کیا ہے؟

اگرچہ دہلی میں ۱۶؍دسمبر کو ہونے والا اجتماعی آبروریزی اور زدوکوب کا واقعہ پہلا نہیں ہے جس کے نتیجہ میں متاثرہ لڑکی کی سنگاپور میں موت ہوگئی۔ اس سے قبل ۲۰۰۶ئ؁ میں دھننجئے سنگھ کو پھانسی دی گئی تھی وہ بھی ۱۶؍ سالہ لڑکی ہیتل پاریکھ کی عصمت دری اور قتل کا مرتکب تھا۔ نہ جانے اس نوعیت کے اور کتنے واقعات پیش آ چکے ہیں اور کتنے اُن میں سے درج بھی نہیں کرائے جا سکے۔ تازہ ترین خبروں میں کیرالہ میں ایک شخص کے ذریعہ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ۹؍سالہ پوتی کی عصمت دری کا واقعہ […]

Read More

محمد رسول اللہﷺ

حضرت محمدؐ سارے انسانوں کے لیے رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ (۱) آپؐ پر سلسلۂ نبوت و رسالت ختم ہوچکا ہے (۲) محمدرسول اللہ ﷺ قیامت تک کے لیے انسانوں کے سردار و قائد ہیں۔ آپؐ کو رب العالمین نے سارے عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔(۳) ساتھ ہی اخلاق کے اعلیٰ درجے پر آپؐ کو مبعوث فرمایا ہے۔ (۴) آپؐ کو شاہد، گواہی دینے والا، ڈرانے والا اور خوشخبریاں دینے والا بنا کر بھیجا گیا ہے۔ (۵) اللہ کی طرف بلانے، اپنی اطاعت پر راضی کرنے اور طاغوت سے اجتناب اللہ کے ہر نبی و رسول […]

Read More

قرآن اور سنت رسولﷺ

ایک صاحب تحریر فرماتے ہیں: ’’میں متواتر ضرورت حدیث کے سلسلہ میں آپ کے مضامین دیکھ چکا ہوں۔ میں نہ تو ان غالی مخالفین احادیث میں سے ہوں کہ کسی قول رسول ﷺ کو ٹھکرا دوں اور نہ کورانہ رویات کو تسلیم کرنے کے لیے تیارہوں۔ آپ سے ان دو اصولی مسائل کے بارے میں درخواست کرتا ہوں کہ آپ میری اور میرے احباب کی تسلی فرمائیں: (۱) آیا قرآن مجید نجات کے لیے کافی ہے یا نہیں؟ اگر کافی ہے تو تفصیلات نماز وغیرہ جو غیراز قرآن ہیں، کیوں فریضۂ اولین قراردی جائیں: مزید قابل غور امریہ ہے کہ […]

Read More

حضرات! کچھ تو بولیے

گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران دو خبر ایسی آئیں کہ جن پر زبردست ردعمل کا اظہار ہونا چاہئے تھا۔ لیکن کم سے کم میری نظر سے کوئی ایک بیان بھی ایسا نہیں گزرا۔ کیا آپ کو یاد ہے کہ کانگریس کے جنرل سیکٹری دگ وجے سنگھ مسلمانوں کی محبت میں اتنے آگے بڑھ گئے تھے کہ موقع ہو یا نہ ہو وہ ہندو دہشت گردی اور زعفرانی دہشت گردی کولعن طعن کئے بغیر نہیں رہتے تھے؟ کبھی کبھی تو صرف سن کر ہی خود مسلمانوں کو تکلف ہونے لگتا تھا۔ تمام قرآئن و آثار کے باوجود خدا کا شکر ہے […]

Read More

بابری مسجد —- شہادت کے بیس سال بعد

بابری مسجد کی شہادت المیہ بھی ہے اور عبرت آموز داستان بھی۔ چھ دسمبر ۱۹۹۲ئ؁ کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم نے علی الاعلان وعدہ کیا تھا کہ بابری مسجد کی تعمیر نو کی جائے گی۔ مگر ابھی تک یہ وعدہ نہ تو وفا ہوا اور نہ دور تک اس کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ حالانکہ ہر سال بابری مسجد کا مطالبہ دہرایا جاتا ہے۔ اور مسجد کے انہدام کے خلاف ’یوم سیاہ‘ منایا جاتا ہے، پارلیمان میںبھی اس کی گونج سنائی دیتی ہے، مگر ارباب اقتدار کچھ نہ سننے اور کچھ نہ کرنے پر قائم ہیں۔ گویا […]

Read More

اخوان المسلمون پر عتاب کا تاریخی جائزہ

عالمِ اسلام میں سیاسی بیداری، پان اسلام ازم کی تحریک، سماجی، دینی اور تعلیمی اصلاحات کی پہلی تحریک جمال الدین افغانی اور ان کے شاگرد محمد عبدہ نے چلائی مصر پر فرانسیسی اثرات مسلط رہے اور ۱۸۸۲ئ؁ سے برطانوی سامراج مصر پر قبضہ کرکے اس کی دینی اور سیاسی اور ثقافتی حیثیت کو متغیر کرنے کے فکر میں لگا رہا۔ عُرابی تحریک اور نہضتہ یا بیداری کی تحریکیں چلتی رہیں لیکن وہ یا تو ناکام ہو گئیں یا ضعف کی وجہ سے بے اثر ہو گئیں۔ برطانیہ چونکہ بالفور منشور پر درپردہ عمل پیرا تھا لہذا ہر ایسی اسلامی تحریک […]

Read More

شام کے عوام کی بے مثال تحریکِ مزاحمت

اقبال نے کہا تھا: اپنی ملت پہ قیاس اقوامِ مغرب سے نہ کر خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولِ ہاشمی لیکن سوال یہ ہے کہ قومِ رسول ہاشمی کی خصوصیات کیا ہیں؟ اس کا ایک جواب اقبال نے یہ دیا ہے کہ اہلِ مغرب اپنا تشخص نسل اور جغرافیہ سے متعین کرتے ہیں اور مسلمانوں کا تشخص کلمۂ طیبہ سے برآمد ہوتا ہے ۔ لیکن قوم رسول ہاشمی کی ایک اور بڑی بہت بڑی خصوصیت یہ ہے کہ مسلمان جس طرح خود کو از سرِ نو دریافت کرنے یا Re-Inventکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیںاس کی مثال پوری انسانی تاریخ میں […]

Read More

مسلمانوں کی حیثیت داعیانہ ہے نہ کہ۔۔۔۔؟

[بخدمت محترم ایڈیٹر صاحب وحدت جدید نئی دہلی(سہ ماہی ر سالہ) امید کہ بخیر ہوںگے۔ آپ کا موقد رسالہ وحدت جدید(سہ ماہی) ہمارے لیے بلکہ ہمارے یہاں تمام قارئین کے لیے ایمان کی تازگی حلاوب اور اضافے کا ذریعہ بن رہا ہے رسالہ کے اندر تمام مضامین اور خبروں کے تعلق سے جو تجربہ واقعی بے لاگ اور دو ٹوک ہے۔ اللہ اعالٰی آپ اور اس رسالہ سے منسلک سبھی افراد کو اچھی صحت دے اور مزید ایمانی فراست سے نوازے آمین۔ گزشتہ دنوں مورفہ ۱۲ ستمبر ۲۰۱۲ کو یہاں کلکتہ کے روزنامہ اخبار مشرق میں ابن حمید چایدانوی کا […]

Read More

قرآن اور حدیث کی روشنی میں عورت کا مقام

قرآن مجید میں عورت کے تین اہم کرداروں یعنی ماں ، بیوی اور بیٹی کے بارے میں بارہا الگ سے تاکید بیان ہوئی ہے۔ ماں ماں کے بلند مرتبے اور اس کی خدمت واِطاعت کی ترغیب اور اس کے ساتھ درشت کلامی یا سلوک بد کی وعید میں کئی آیتیں ہیں۔ سورہ نساء میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے اور اس کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے معاً بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم بھی موجود ہے۔ اور اللہ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی چیز کو […]

Read More