January 2013

انوکھا بندھن

یرموک کے میدان پر سناٹا چھایا ہواتھا۔۔۔چاروں طرف لاشیں ہی لاشیں تھیں۔ زمین پر اتنا خون بہا تھا کہ پھسلن ہو گئی تھی اور اس خون میں جگہ جگہ کراہتے ہوئے زخمیوں کی آوازیںبڑی عجیب سی لگ رہی تھیں۔ ابھی ابھی ایرانی فوجوں اور اسلامی فوجوں میں لڑائی ختم ہوئی تھی۔ اسلام اور کفر کی یہ زبردست لڑائی تھی جس میں بالآخر اسلامی مجاہد فتح یاب ہوئے تھے ، لیکن اس فتح یابی کے لیے کتنے سروں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا تھا۔ یرموک کے میدان میں کراہتے ہوئے ان زخمیوں میںمسلمان بھی تھے اور کافر بھی۔ کافروںکے منہ پر […]

Read More

شہید بابری مسجد اور میڈیا

کیا آپ نے کبھی بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالا ہے؟ پھر آپ کیسے اس کیفیت کو محسوس کرسکتے ہیں جس سے پچھلے دنوں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر داخلہ ملک رحمن گزرے۔ بے چارے اپنے سابق ولاحق آقاؤں کے لباس میں اور انہیں کی زبان میں (اور شاید انہیںکے اشاروں پر) دست بستہ پڑوسی کے ہاں تشریف لائے تھے اور اپنے اقوال، افعال، انداز، اطوار بہر طور یہ باور کرانے میں لگے ہوئے تھے کہ ان کا ملک کسی بھی طرح کی دہشت گردی کو برداشت نہیں کرسکتا خواہ وہ اپنے ملک میںہو یا دیگر کسی ملک میں۔ خواہ […]

Read More

جمہوریت اور خلافت :صلاحیت و صالحیت

ملوکیت کا سب سے بڑا عیب یہ ہے کہ اس میں شاہی خاندان کے افراد کو اقتدار وراثت میں منتقل ہو جاتا ہے ۔اقتدار کے حصول میں ان کے اندر پائی جانے والی صلاحیتوں کا کوئی کردار نہیں ہوتا اور نہ ہی ان کی نااہلی اس راہ میں حائل ہوتی ہے۔جمہوریت کا دعویٰ ہے کہ اس کے یہاں یہ کمزوری نہیں پائی جاتی ۔نظری سطح پر اگر یہ بات درست بھی ہو تب بھی عملاً اس میں کس قدر سچائی ہے یہ تحقیق طلب موضوع ہے ۔مثلاً پاکستانی جمہوریت کے اندر بعد از انتخاب اکثریتی جماعت کا ایک بدنام زمانہ […]

Read More

صہیونی جیلوں میں فلسطینی خواتین

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے فلسطین میں اسرائیلی فوجوں کے ہاتھوں فلسطینی خواتین کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں اور مظالم پر ایک رپورٹ مرتب کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ۱۹۴۸ء کے بعد سے اب تک فلسطین، اسرائیل تنازعہ بڑھتا ہی چلا گیا ہے۔ کشمکش کے ان چھ عشروں میں آٹھ لاکھ فلسطینیوں کو حوالۂ زنداں کیا گیا۔ ان میں ۱۰ ہزار خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں حراستی مراکز میں منتقل کیے جانے کے بعد طرح طرح کے مظالم اور زیادتیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی جیلوں میں خواتین کے ساتھ بد سلوکی کے ایسے چند واقعات منظر عام پر آئے […]

Read More