اسلام کے پیرو کار انسانی بھلائی پر یقین رکھتے ہیں

مانیچسٹر (پی ایس آئی )ٹی وی کی سابق پرزنٹر کرسٹینا بیکرز نے کہا ہے کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور اس کے ماننے والے پرامن اور انسانی بھلائی پر یقین رکھتے ہیں ۔جب سے میں نے اسلام کی عظمتوں ،فلسفے اور اس مکمل ضابطہ حیات کو سمجھااور اسلام قبول کیا ہے ،قلبی سکون ملا اور جب میں نے بطور مسلمان مخرب اخلاق معاشرہ اور شو بِز کی چکا چوند دنیا سے نکل کر اس راستہ امن کو اپنایا مجھے دلی طور پر سکون اور راحت محسوس ہوئی ۔ان خیالات کا اظہار کرسٹینا بیکرز نے اپنی کتاب ’’ایم ٹی وی ٹو مکہ‘‘کی رونمائی اور استقبالیہ تقریب جس کا اہتمام کاروان فکر کے شاکر قریشی اور ان کے رفقاء نے کیا تھا کے موقع پر کیا۔کرسٹینا بیکرز نے اس موقع پر اپنی زندگی کے حالات اور اسلام لانے کے واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ بطور اداکارہ چیرٹی کاموں میں دلچسپی لیتی تھی اور عمران خان ،لیڈی ڈیانا کے چیرٹی پروگراموں میں مجھے پاکستان جانے کا موقع ملا تو میں وہاں کے غریب مسلمانوں کے اعلیٰ اخلاق ،جذبہ ایثار سے بہت متاثر ہوئی ۔انہوں نے اسلامی شعائر اور اولیاء کرام شیخ عبد القادر جیلانی ؒ،مولانا جلال الدین رومیؒ ،حضرت بلھے شاہ کا خصوصی تذکرہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے موجودہ دور کے اسلام کے اکثریتی حلقے کی ہلکے پھلکے انداز میں شکایت بھی کی کہ وہ اسلام میں نئے آنے والے کو اپنے قریبی حلقے میں شامل نہیں کرتے ۔ بعض بلیک کمیونٹی کی نو مسلم خواتین نے بھی شکایت کی کہ انہیں تو مسلمان مساجد والے زیادہ اہمیت نہیں دیتے اور نہ ہی انہیں عید و دیگر مذہبی تقریبات میں بلاتے ہیں جس کی وجہ سے بعض لوگ تنہائی کا شکار ہو جاتے ہیں ۔اپنے مکۃ المکرمہ حج وغیرہ کے سفروں کو بہت سراہا،ڈیبی ابراہام (یہودی نژاد)ایم پی نے کہا کہ اسلام کا گہرائی سے مطالعہ کیا جائے توپھر اس کے بارے میں غلط فہمیاں دور ہو جاتی ہیں اور اسلامو فوبیا یا اسلام کو انتہا پسند کہنے کا کہیںجواز نہیں ملتا ۔ کاروان فکر کے شاکر قریشی نے کہا کہ کرسٹینا بیکرز کی اسلام تک رسائی اور اس کے بعد مغربی معاشرہ کے ایسے حلقے میں جہاں عام مسلمانوں کا گزر بھی نہیں ہو سکتا اسلام کے پیغام امن و راحت کو پہنچانے میں مد ملی ہے۔مانچسٹر کے سابق لارڈ مئیر کونسلر افضل خان ،بریڈ فورڈ کے سابق لارڈ مئیر کونسلر غضنفر خالق ، کشمیری رہنما راجہ نجات حسین نے کرسٹینا بیکر کی اسلام کے بارے میں کاوشوں کو سراہا۔مانچسٹر میں پروگرام آرگنائزر مسز رابعہ فخر نے اسلام کے بارے میں مغرب میں پائی جانے والی غلط فہمیوںکو دور کرنے کی استدعا کی۔

You may also like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *