March 2013

ایک تاریخی دستاویز

پریس کونسل آف انڈیانے فیض آباد ضلع کے اکتوبر ۲۰۱۲ میں ہونے والے فرقہ وارانہ ہنگامہ کے بارے میں تحقیقات کے لیے صحافی شتیلا سنگھ پر مشتمل جو کمیشن مقرر کیا تھا اس کی رپورٹ ایسی ہے جو ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت اختیار کرے گی اور مستقبل میں مثال کے طور پر اس کی انصاف پسندی اور غیر جانب داری کے حوالے دیے جاتے رہیں گے ۔اردو اخبارات میں اس ہنگامہ کے بارے میں جو خبریں شائع ہوئی تھیں وہ پوری طرح درست ثابت ہوئیں ۔یہی نہیں کمیشن نے اپنی رپورٹ میں بعض بڑی پریشان کن باتیں بتائیں ہیں […]

Read More

سید آصف ابراہیم آئی بی کے سربراہ! آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک برہمنی کوششں؟

کیا یہ ممکن ہے کہ بیگن کے پودوں میں انگور کے خوشے اگ آئیں گے یا کڑوا کسیلا کریلا شہد جیسی مٹھاس دینے لگے،یا کوئی زہریلا کو برا بجائے ڈسنے کے آپ کی بلائیں لینے لگے ۔اگر ایسا کوئی واقعہ وقوع پذیر ہوتا ہے تو یقیناًایسے واقعات کا شمارمحیر العقول واقعات میں ہوگا۔ایسا ہی ایک واقعہ بلکہ کرشمہ گزشتہ دنوں رونما ہوا جس نے کرشموں پر اعتقاد رکھنے والوں کو بھی انگشت بدنداں کر دیا ۔وہ واقعہ تھا ہندوستان کی انٹلی جنس ایجنسی IBمیں ایک مسلم افسر سید آصف ابراہیم کا بحیثیت سربراہ تقرر ۔سید آصف ابراہیم کے بطور IBچیف […]

Read More

ٹھیس انا کو جب لگتی ہے تم پاگل ہو جاتے ہو

[ذیل میں اس الیکٹرانک خط کی نقل شائع کی جارہی ہے جو ہمارے ایک غیرت مند ساتھی نے روزنامہ راشٹریہ سہارا میں شائع ایک خبر پر ردعمل کے طور پر اسی روزنامہ کو روانہ کی تھی۔ مگر کروڑوں کے صرفہ سے دینی غیرت کو کھود کھودکر اکھاڑ پھینکنے کے مشن پر قا ئم یہ لوگ اپنی ہی سرخی پر اس خط کو برداشت نہ کرسکے۔ معاملہ چونکہ توہین رسالت سے متعلق ہے اس لئے وحدت نے اپنی تنگ دامنی کے باوجود اس خط کو اپنے دامن دل میں جگہ دی ہے۔ ادارہ] مکرمی! آپ کے مؤقر روزنامہ مؤرخہ ۵؍فروری ۲۰۱۳ئ؁ […]

Read More

قیادت نامہ

[ یہ مقالہ اردو کے مشہور صحافی جناب عالم نقوی صاحب نے ایک جلسہ میں پڑھا تھا۔ اس کی افادیت کی طرف برادربزرگ جناب ابراہیم خلیل عابدی ؔ نے توجہ دلائی۔ بلکہ کمال توجہ سے ٹائپ شدہ مواد ای میل کیا۔ واقعہ یہ ہے کہ قحط الرجال کے اس دور میں اس طرح کے مضامین ایک مہمیز سے کم نہیں۔ ہم قارئین کی افادیت اور اس پر اظہارِ خیال کے دوگونہ مقاصد سے وحدت جدید میں اسے شائع کررہے ہیں] السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ الحمد للہ رب العالمین والصلوٰۃ و […]

Read More

اُم الشھداء مریم فرحت کی رحلت

مریم فرحت، ایک خاتون فلسطینی پار لیمانی رکن جو اپنے معروف لقب ’’امُّ الشّہداء ‘‘ کے نام سے پہچانی جاتی تھیں ۔ پچھلے ہفتے غزہ سٹی کے ایک اسپتال میں لمبی علالت کے بعد ۶۴ سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ مریم فرحت پہلی بار اس وقت توجّہ کا مرکز بنیں جب ۲۰۰۲ ئ؁ میں ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ اپنے ۱۹ سالہ جواں بیٹے ’’محمد‘‘کی شہادت سے ایک رات پہلے اس کا ہاتھ پکڑ کر خدا سے اس کی شہادت کی التجا کرتی ہیں ۔ اور کہتی ہیں کہ کاش میرے محمدکی طرح […]

Read More

بنگلہ دیش : دیواستبداد،جمہوری قبا میں

بنگلہ دیش ایک آزاد اور خود مختار مسلم ملک ہے ،جو ۱۹۷۱ئ؁ تک مشرقی پاکستان کے نام سے جانا جاتا تھا ۔۱۹۷۱ء کی مشرقی پاکستان کی جنگ ایک ملک کی داخلی کشمکش تھی اس لیے اسے جنگ آزادی کا نام دینا درست نہیں ہے بلکہ اسے علیحدگی پسندی کی ایک کامیاب کوشش کہنا چاہیے۔اس وقت کے مغربی پاکستان کے حکمرانوں پرگو یہ الزام عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنے ہی ملک کے دوسرے حصے کو انصاف نہ دے سکے اور اس کا استحصال کرتے رہے ۔مگر یہ کہنا درست نہیں کہ غلطیاں یک طرفہ تھیں ،ایک حصہ میں اگر مسٹر […]

Read More