April 2013

مسئلۂ فلسطین اور امریکی صدر محض ایک صہیونی مہرہ!

امریکی صدر براک اوباما کے ۲۰ سے ۲۲ مارچ۳ٍ۲۰۱ء؁تک ہونے والے اسرا ئیل اور فلسطین کے پہلے سرکاری دورہ نے اس خطے میں ایک صاف و شفاف اور منصفانہ امن کے حصول کے لئے ریاستہائے متحدہ امریکہ کی کسی بھی اہم شراکت کی ناکامی کی تصدیق کی ہے۔اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ صدر اوباما کی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ متعلقہ بات چیت میں بھی دونوں اطراف کی جانب واشنگٹن کے عمومی رویہ میں واضح فرق دیکھنے کو ملا۔جہاں صدر اوبامہ نے اپنے آدھے گھنٹہ کی تقریر […]

Read More

روسی مسلمان، نئے طوفان کا سامنا

روس میں شمالی قفقاز۔کوہ قاف کے ایک اسکول میں پچھلے ہفتہ ہیڈ ٹیچر نے پانچ لڑکیوں کے حجاب پہن کر اسکول آنے پر پابندی عاید کر دی ہے اور اسکول میں حجاب کوممنوع قرار دے دیا ہے ۔ اسکول کے ہیڈ ٹیچر کے فیصلہ پر ان لڑکیوں کے والدین نے اس علاقے کے گورنر سے سخت احتجاج کیا ہے ۔ہیڈ ٹیچر کا یہ موقف ہے کہ اسکول میں حجاب پہننے سے اسکول کے لباس کی خلاف ورزی ہوتی ہے اس لیے اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،لیکن مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک میں حجاب پہننے پر کوئی […]

Read More

ندامت کا بوجھ

احد کی گھمسان لڑائی میں حمزہؓ کسی شیر کی طرح آگے بڑھتے جا رہے تھے۔ جدھر ان کے قدم بڑھ جاتے دشمن اس طرح دائیں بائیں پھٹ جاتے جیسے کسی غضب ناک لہر کی مار سے کائی پھٹتی چلی جاتی ہے۔ جہاد کے جذبے سے سرشار ہو کر حمزہؓ ہر خطرہ سے بے نیاز ہو کر لڑ رہے تھے۔ خود اپنے ہی بھائی بند۔۔۔۔۔۔۔ اپنے ہی دوست اپنے ہی رشتہ دار۔۔۔۔ان کی آنکھوں کے سامنے تھے۔ لیکن ان کی برہنہ تلوار جیسے آج سارے رشتے بھول گئی تھی۔ آج ایک رشتہ کے سوا کوئی بھی رشتہ ان کی آنکھو ں […]

Read More

یہ ترقی ہے یا خود فریبی!

آج ہندوستان کا شمار ترقی پزیر ملکوں میں کیا جاتا ہے اور یہ عنقریب ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہو جائے گا۔ اس خوش گمانی کا اظہار بہت سے لوگ کرتے رہتے ہیں۔ کون نہیں چاہتا کہ اس کا ملک ترقی کرے؟ اگر ہمارے کسی حلقے کی طرف سے ا س خواہش کا اظہار کیا جاتا ہے تو کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ البتہ اگر یہی بات دعوے کے طور پر کہی جائے تو پھر دلیل کی ضرورت پڑتی ہے۔ کیونکہ دعویٰ بے دلیل تسلیم نہیں کیا جاتا۔ کسی ملک کے بڑے بڑے شہروں میں فلک بوس […]

Read More

زلزلے کیوں آتے ہیں؟

اللہ کے رسول ﷺ نے قرب قیامت کی جو بے شمار نشانیاں بیان کی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس زمانے میں زلزلوں کی کثرت ہوگی۔ کسی زمانے میں جب کہیں سے یہ اطلاع آتی تھی کہ فلاں جگہ زلزلہ آیا ہے اور اتنے لوگ اسکے نتیجے میں لقمۂ اجل بن گئے ہیں تو دیندار اور خوفِ خدا رکھنے والے لوگ توبہ استغفار کرنے لگتے تھے کہ اللہ کے نبی ﷺ کی احادیث مبارکہ کی رو سے یہ قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔ مگر آج کل روزانہ ہی کہیں نہ کہیں زلزلے نمودار […]

Read More

اسلام اور سیکولر ازم کی کشمکش‘ چند بنیادی پہلو

اسلام اور سیکولرازم کی کشمکش عصر حاضر میں مسلم دنیا کے لیے ایک بہت بڑے فکری چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ مسلم دنیا میں اس کشمکش کے بنیادی پہلوئوں کا شعور عام نہیں ہے۔ اس پر طرہ یہ ہے کہ مسلم معاشروں میں سیکولرازم کے حوالے سے طرح طرح کے فکری مغالطے موجود ہیں۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ پاکستان میں صحافت کے ایک اہم مؤرخ ضمیر نیازی مرحوم نے کئی سال پہلے فرائیڈے اسپیشل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکولرازم کو لامذہبیت کہا جاتا ہے، اور اس کی وجہ […]

Read More

بلا تبصرہ

اسلامک بینکنگ کا اثاثہ 1.8ٹریلین ڈالر کاتخمینہ دبئی ،(پی ٹی آئی)عالمی سطح پر کمرشیل بینکوں کے ساتھ اسلامی بینکنگ کے اثاثے بڑھ کر 2011ء میں 1.3ٹریلین امریکی ڈالر ہو گئے اور موجودہ حالات میں 2013ء میں اس اثاثہ کے بڑھ کر 1.8ٹریلین امریکی ڈالر ہونے کا تخمینہ ہے ۔یہ اوسطاً سالانہ ۱۷؍فیصد اضافہ ہے ۔یہ بات ایک رپورٹ میں کہی گئی ۔’ارنسٹ اینڈ ینکس ورلڈ اسلامی بینکنگ کمپٹیٹوینس رپورٹ 2013ءکے مطابق عالمی سطح پر کمرشیل بینکوں کے ساتھ اسلامک بینکنگ کا اثاثہ میں بڑھ کر 2011ء میں 1.3ٹریلین ہو گیا۔اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ گزشتہ ۴ سال کے […]

Read More

مغرب کی جنگ ہمیں لڑنے کے لیے کون اکسا رہا ہے ؟

۱۵ ؍فروری نئی دہلی میں’اکیسویں صدی میں ہندوستان اور مسلم دنیا‘کے موضوع پر منعقد ہ کانفرنس میں مرکزی وزیر محترم ہریش راوت نے بڑی خوش کن تقریر کی جس میں مسلمانوں کو خوش کرنے والا سارا مسالہ تھا۔ سنگھ پریوار کو شیطان کہا ؛بی جے پی کو ہلّا گلاّ بریگیڈ کہا ؛بے گناہ مسلم نوجوانوں کی گرفتاری پر بھی آنسو بہائے ؛پروہت، پرگیا کا بھی ذکر کیا ؛مسلمانوں کی ہمہ جہت تنزلی کا بھی ذکر ہوا ؛ ہندوستانی مسلمانوں کی وفاداری پر بھی مہر تصدیق لگائی۔مگر یہ سب تو پچھلے ساٹھ سالوں سے ہوتا آرہا ہے۔ محترم وزیر نے ارشاد […]

Read More