May 2013

بھائی بھائی بن کر رہو!

امت مسلمہ کا متحد رہنا دینی و عقلی دونوں پہلوؤں سے ازحد ضروری ہے۔ سابقہ امتیں انتشار و تشتُّت کا شکار ہوکر برباد ہوگئیں۔ ان کی بربادی کی داستانیں ہمارے لئے زبردست سامانِ عبرت ہیں۔ قرآن کریم میں بڑی تفصیل کے ساتھ اہلِ ایمان کے باہم متحد رہنے اور تفریق و انتشار سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے۔ فرمایا گیا: ـ’’آپس میں جھگڑا نہ کرو ،ورنہ تم میںبزدلی پیدا ہوجائے گی اور تمہاری ہوا اُکھڑ جائے گی۔ ۔۔۔۔۔’’اہلِ ایمان باہم بھائی بھائی ہیں۔ تم اپنے بھائیوں کے مابین تعلقات کو درست رکھو۔‘‘ (القرآن) دربارِ رسالت مآب ﷺ سے بھی […]

Read More

نقصان اور گھاٹے کی سیاست

جب جب ہمارے اکابرین اور قومی رہنما کانگریس کے حق میں بولتے ہیںیا پھر ان کے حمایتی بن کر کھڑے ہو جاتے ہیں تو میرےسینے پر سانپ لوٹنے لگتا ہے ۔میں پریشان ہو جاتا ہوں اور میرے ذہن میں ایک کے بعد ایک سوال اٹھنے لگتے ہیں جو مجھے اور پریشان کرنے لگتے ہیں۔ ہندوستان میں ہمارا اور قوم کامستقبل تو تابناک دکھائی دیتا ہے مگر موجودہ سیاست خسارے میں نظر آتی ہے۔جب جب کانگریس پارٹی اور زیادہ مضبوطی کے ساتھ سیاست کے افق پر چمکتی ہے، مسلمانوں پر ہو رہے ظلم و ستم میں اضافہ کرتی ہے ۔کانگریس کے […]

Read More

دنیا بھر میں جرائم کا سیلاب

سیکولر معاشروں میں یہ خیال عام ہے کہ جرائم کے محرکات اخلاقی نہیں سیاسی، سماجی، نفسیاتی، معاشی اور قانونی ہوتے ہیں۔ لیکن اس حوالے سے دیکھا جائے تو مسلم اور سیکولر معاشروں کا فرق ایک معنی خیز اور دلچسپ صورت حال کو سامنے لاتا ہے۔ سیکولر معاشروں بالخصوص مغربی معاشروں کا سیاسی نظام انتہائی مستحکم اور منظم ہے۔ اس کے برعکس مسلم معاشروں میں نہ سیاسی نظام مستحکم اور منظم ہے اور نہ حکمرانوں کا معیار بلند ہے۔ مسلم معاشروں کو بادشاہ اور فوجی آمر کیا جمہوری حکمران بھی اچھے دستیاب نہیں۔ معاشی اعتبار سے دیکھا جائے تو مسلم اور […]

Read More

عصمت انبیا علیہم السلام قرآن مجید کے آئینے میں

عصمت انبیا کا مسئلہ ہمیشہ ہی بہت اہمیت کا حامل رہاہے۔ آج بھی یہ مسئلہ پوری آب وتاب کے ساتھ موجود ہے۔ انبیا پر طعن وتشنیع ، ان کی شخصیات کو ، ان کی عزت ووقارکو مجروح کرنا اور اس حوالے سے اللہ کے دین کو نشانہ بنانا ، عام لوگوں کو دین سے برگشتہ کرنا، قرآن مجید کے بارے میں شکوک وشبہات پیداکرنا اورقرآن کی بے حرمتی ، رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بے حرمتی ، ان کی عزت وناموس پہ حملے، یہ آج کابہت بڑا مسئلہ ہے۔ اس اعتبار سے اللہ نے اپنے نبیوں کی عزت وناموس […]

Read More

اے ارضِ مقدسِ فلسطین! یوم نکبہ:۱۵ ؍مئی ۱۹۴۸؁ء

پچاسی سالہ یہودی خاتون اَوی تال بن خورِین ۱۹۲۳؁ء میں جرمن شہر Eisenach میں پیدا ہوئیں۔ تب اْن کا نام ایرِیکا فاکن ہائیم تھا۔ نو عمری ہی میں انہیں اپنے یہودی مذہب اور صیہونیت کے ساتھ لگاؤ پیدا ہو گیا تھا۔ جرمنی میں نازی سوشلسٹوں کے برسرِ اقتدار آنے کے تین سال بعد ہی اِس یہودی لڑکی نے جرمنی چھوڑنے اور فلسطین جانے کا فیصلہ کیا۔ـ”میں نے تیرہ سال کی عمر میں نقل مکانی کی اور یہاں آ کر فلسطینی شہریت اختیار کر لی۔ یہ۱۹۳۶؁ء کی بات ہے”۔حائفہ کی بندرگاہ پر اْترنے کے بعد اَوی تال جرمن تارکین وطن کے […]

Read More

ذکر الٰہی اور اس کے ثمرات

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جو ذکر کرنے والوں کی تلاش میں راستوں اور گلیوں کا چکر لگاتے رہتے ہیں۔ (بالآخر) جب وہ کچھ لوگوں کو اللہ کا ذکر کرتے پا لیتے ہیں تو ایک دوسرے کو آواز دیتے ہیں: ’’ادھر آئو! یہاں ہے وہ چیز جو تم چاہتے ہو‘‘۔ پھر یہ فرشتے اُن کے گرد حلقہ بنا کر ان پر اپنے پروں سے سایہ کرتے ہیں، تا آنکہ یہ سلسلہ آسمان تک جا پہنچتا ہے۔ (پھر جب وہ اپنے رب […]

Read More