June 1, 2013

شرکت میانۂ حق و باطل نہ کر قبول

جس طرح سیاہ و سپید ایک دوسرے کی ضد ہیں؛ جس طرح رات کی تاریکی اور دن کی روشنی باہم متضاد ہیں، اسی طرح حق و باطل کو بھی جمع نہیں کیا جاسکتا۔جہاں حق ہوگا وہاں باطل ٹھہر نہیں سکتا اور جہاں باطل کے اندھیرے ڈیرے ڈالے ہوں گے وہاں حق کی ضو فشانی اور جلوہ گری سے فیض یاب نہیں ہوا جاسکتا۔ جو لوگ حق و باطل کے درمیان ہم آہنگی اور بقائے باہم کی تلاش میں رہتے ہیں وہ درحقیقت ایک ایسے سراب کے پیچھے دوڑتے ہیں جس کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔ ایسے لوگوں کی فکری و […]

Read More

امریکہ : زوال پزیر سپر طاقت

انسانی تاریخ بڑی طاقتوں کے عروج و زوال کی داستان ہے۔ اس داستان میں بڑی طاقتیں ہمیشہ میر تقی میر کے اس شعر کی عملی تفسیر بنی نظر آتی ہیں ؎ سارے عالم پر ہوں میں چھایا ہوا مستند ہے میرا فرمایا ہوا لیکن کبریائی صرف خدا کے لیے زیبا ہے، چنانچہ تاریخ بڑی طاقتوں کے اس دعوے اور زعم کو ان کے منہ پر دے مارتی ہے۔ لیکن بڑی طاقتوں کے عروج کے زمانے میں بڑی طاقتوں کا غلبہ اور تسلط، ان کی ہیبت اور جلال ایسے ہوتے ہیں کہ بڑے بڑے صاحبِ نظر اس دھوکے میں مبتلا ہوجاتے […]

Read More

فرقہ وارانہ فسادات مخالف بل پر ڈھیل کیوں ؟

2014؁ء کے الیکشن قریب آنے کے ساتھ ساتھ ملک میں ایک بار پھر نرم اور گرم ہندتوا کی لہر پھیلا نے کے آثار صاف نظر آرہے ہیں ۔آسام میں مسلم کش فسادات اور بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی خانہ سوزی و خانہ بر بادی کے بعد نفرت بھرے پیغامات کی تشہیر کر کے پورے ملک میں جس طرح ہیجان انگیز فرقہ وارانہ ماحول بنایا گیا وہ ذہنوں میں تازہ کر کے حال کے دنوں میں یوپی خصوصاً فیض آباد کے مسلم مخالف پروگرام پر نظر ڈالیں تو صاف محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں کے ارادےکیا ہیں ؟فیض آباد میں مورتیاں […]

Read More

ازبوسٹن تا لندن A trail of Terror-fixing

میرے سامنے ۲۴،مئی ۲۰۱۳ء؁کا دی ہندو کا OP-EDصفحہ ہے جس کےنصف اخیر میں توسع پسند حسن سرور نے لندن کے ایک سروے پر مشتمل رپورٹ پر تبصرہ کیا ہے جس کا عنوان ہے ’’وسط یورپ میں اللہ کی تلاش‘‘۔ان کا کہنا ہے کہ باوجود یکہ اسلام کے تئیں ایک سے زیادہ معاملات میں یہ رویہ عام ہے کہ اسلام ایک شدت پسند اور خصوصاً عورتوں کے معاملے میں غیررو ادار دین ہے جس میں ایک عورت پوری طرح سے ڈھک کر مردوں سے دوقدم پیچھے چلنے پر مجبور ہے۔وغیرہ۔ اس کےباوجوداب نظر آرہا ہے کہ اسلام گوری برطانوی عورتوں کے […]

Read More

الفاظ کے پیچوں میں الجھتے نہیں دانا

مدیر محترم عطاء الرحمٰن وجدی صاحب نیز اسٹاف وحدت جدید! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ امید ہے کہ آپ حضرات بخیر ہوں گے۔ ماہنامہ وحدت جدید برائے اپریل 2013ءکے مضامین اس قدر دلچسپ اور معلومات سے پُر ہیں کہ لگا وحدت جدید روز افزوں افق کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ بقول علامہ اقبالؒ: عروج آدم خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیں کہ یہ ٹوٹا ہوا تارامہِ کامل نہ بن جائے آمین میں نے ایک سانس میں نصف سے زیادہ مضامین پڑھ ڈالے اور دوسری بیٹھک میں مکمل مضامین پورے کرلئے۔اس شمارہ کےمضمون ’’میڈیا کی دخل اندازی ناقابل برداشت […]

Read More

ترکی ایسی ضرب لگی کہ میں تقسیم ہو گیا

دنیا بھر میں اتحاد کی علامات اور یادگاریں پائی جاتی ہیں لیکن ترکی کی سرزمین کواپنی پیشانی پرتقسیم چوک سجانے کا اعزاز حاصل ہے ۔ سلطان محمود اول نے پتھر کاایک آبی ذخیرہ تعمیر کیا تھا جہاں شمال کی جانب سے آنے والا پانی جمع ہوتا اور پھر شہر کے مختلف حصوں میں تقسیم کردیا جاتا ۔اس طرح اس مقام کا نام تقسیم چوک پڑ گیا ۔ مصطفیٰ کمال ا تاترک نے نہ جانے کیوں جمہوریت کی یادگار تعمیر کرنے کیلئے اسی مقام کا انتخاب کیا ۔ ترکی جمہوریہ کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اس کاافتتاح کردیا ۔ تقسیم […]

Read More

اقبال کا تصورِ فقر

فقر کے ظاہری اور لغوی معنی تو افلاس ،محتاجی ،تنگ دستی اور غربت کے ہیں مگر علامہ اقبال اس کے ظاہری معنوں سے قطع نظر کرتے ہوئے اس کے اصطلاحی معنی مراد لیتے ہیں ،یعنی:استغنایااسباب ظاہری سے بے نیاز ی۔ جہاں تک امت مسلمہ کا تعلق ہے ، استغنا کا رویہ ہی امت اور افراد امت کو کامیابی اور سر بلندی کی مراج تک پہنچا سکتا ہے ۔ حضرت علامہ اقبال فراماتے ہیں: کہ پایا میں نے استغنا میں معراج مسلمانی (بال جبریل ،ص ۱۲۰،۴۱۲) فقر کا یہ مفہوم علامہ اقبال نے نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ سے اخذ […]

Read More

وندے ماترم نہیں کہیں گے یہ شرک اور جارحانہ قوم پرستی کی علامت ہے

(ابھی حال ہی میں محترم ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق ؔ نے پارلیامینٹ میں وندےماترم پڑھے جاتےوقت جس طرح واک آؤٹ کیا وہ ان کی غیرتِ ایمانی کا حصہ ہے۔ امیر محترم نے بجا طور پر انہیں فون پر مبارک باد دی اور ان کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔ ایسا نہیں کہ وندے ماترم کے تعلق سے مسلمانوں کا یہ کوئی نیا اور انوکھا موقف ہے یا ڈاکٹر صاحب کی نجی رائے ہے۔ بلکہ اول روز سے مسلمان اس کے مخالف رہے ہیں اور اس ترانہ کو خلافِ اسلام اور مسلمانوں کی دلآزاری کا سبب گردانتے رہے ہیں۔ مگر […]

Read More

اشتعال انگیز تقریر کا رروائی صرف مسلمان ہی پر کیوں ؟

ہندوستان کی شناخت پوری دنیا میں کثیر جمہوری ملک ،رنگا رنگ تہذیب و ثقافت ،کثیر مذہب و ملت،بہت سارے فرقے ،مختلف زبانیں ،مختلف نسل،مختلف عادات و اطوار ،رہن سہن اور کثیر الجہات و کثیر النظریات کے حامل ملک کے طور پر ہے ۔جب لوگ یہاں آتے ہیں اور انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہاں اتنے سارے اس طرح کے لوگ رہتے ہیں تو انہیں تعجب ہوتا ہے اور وہ اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے۔یہاں ایسے مذاہب کے لوگ بھی رہتے ہیںجن کے یہاں کسی جاندار کومارنا گناہ عظیم ہے۔اس مذہب کی بنیاد بھی یہیں پڑی جس میں […]

Read More

مشترکہ خاندانی نظام : مفید یا مضر

عہدِ حاضر میں مشترکہ خاندانی نظام کو بہتر تسلیم کیا جاتا ہے ۔ خصوصا برِ صغیر میں الگ الگ گھروں میں رہنے کو مغربی تہذیب کے مشابہ قرار دیا گیا ہے ۔ مگر کیاواقعی یہ نظام صحیح ہے ؟ اسلام اس کے بارے میں کیا تعلیم دیتا ہے اور اس میں کیا فوائد و نقصانات ہیں ؟ اس پر عموما توجہ نہیں دی جاتی ہے۔ مشترکہ خاندانی نظام سے مراد وہ گھر ہے جہاں ساس ،سسر ،بیٹے ،بیٹیاں اور بہویں وغیرہ ایک ساتھ رہتے ہوں ۔ یہ اس لحاظ سے یقیناً اچھا ہے کہ اس سے خاندانی روایات کو برقرار […]

Read More