June 2013

اے اہلِ مصر!دامنِ یوسف تو دیکھیے!

تاریخ اپنے آپ کو دوہراتی رہتی ہے لیکن اکثر واقعات ہو بہو رونما نہیں ہوتے ہاں یہ ضرور ہوتا ہے کہ کبھی کبھار ان میں بلا کی مشابہت پیدا ہوجاتی ہے ۔ امت محمدیہ کے اندر پہلی مسلح بغاوت کا ظہور حضرت عثمان ؓکی خلافت کے دوران رونما ہوا۔ اس وقت مدینہ منورہ کے علاوہ مسلمانوں کے طاقتور مراکز بصرہ ،کوفہ،مصراوردمشق ہوا کرتے تھے۔ اس مسلح بغاوت کے پسِ پردہ عبداللہ بن سبا کی ریشہ دوانیوں کا بڑا دخل تھا جس نے ان چاروں مقامات پر باغیوں کو منظم کرنے کی کوشش کرنے کے بعد آخر کار مصر میں پڑاؤ […]

Read More

اسلام مخالف سازش کے تحت دہشت گردانہ واقعا ت کرائے جاتے ہیں (خالد مجاہد کی موت سے اکھلیش حکومت کٹگھرے میں )

خالد مجاہد کی پولس حراست میںپراسرار موت کی وجہ سے کئی سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ یہ سوالات حکومت و انتظامیہ سے متعلق بھی ہیںاور انکا تعلق سماج اور سماجی تحریکات سے بھی ہے۔ خالد مجاہدکو بنارس ، فیض آباد، لکھنؤ کی کچہریوں میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے الزامات کے تحت اے ٹی ایس اور ایس ٹی ایف کے ذریعہ گرفتار کیاگیا تھا۔اس سلسلہ میں خالد مجاہد کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ انہیں ان کے گائوں مڑیاہوں ضلع جونپور سے ایس ٹی ایف اور یو پی پولس کے لوگوں نے ۱۶؍دسمبر۲۰۰۷ء؁ کو گھر سے اغوا کیا۔اسی سلسلہ […]

Read More

بلاتبصرہ طالب علم کو داڑھی کی پاداش میں کالج چھوڑنے کا حکم

بنگلور کے ایک کالج کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج بنگلور (ایجنسی) کرنا ٹک کی راجدھانی بنگلور کے معروف سینٹ گرامین پری یو نیورسیٹی کالج نے بارہویں درجہ کے طالب علم ذیشان علی کو اس جرم میں کالج چھوڑنے کا حکم دیا ہے کہ اس نے گزشتہ ایک سال سے داڑھی رکھ لی ہے۔ کالج کا کہنا ہے کہ وہ داڑھی رکھ لینے کے بعد دوسرے طالب علموں سے جدا نظر آرہا ہے اس لیے یا تو وہ داڑھی منڈوائے یا پھر کسی دوسرے کالج میں منتقل ہو جائے۔ کالج کے اس فیصلے کے خلاف ذیشان نے مینجمنٹ سے فریاد کی […]

Read More

یَا اَیُّھَاالنَّاس قَدْ اَظَلَّکُمْ شَھْرٌ عَظِیْمٌ لوگو! تم پر ایک عظیم الشان مہینہ سایہ فگن ہے۔ (حدیث شریف)

اللہ کا شکر ہے برکتوں بھرا مہینہ ہم پر سایہ فگن ہے۔ ہر لمحہ رحمتوں کا نزول۔۔ برکتوں کا فیضان ۔۔ روزے کی سعادت۔۔ تراویح کا اہتمام۔۔ افطار کے ذریعہ فرحت ۔۔ سحری کے ذریعہ برکت سمیٹنے کا موقع اللہ پاک ہر وقت دے رہا ہے۔ایک طرف رحمتوں کی بارش ۔ دوسری طرف اپنی کوتاہی ۔۔ اور گنتی کے یہ چند دن۔ اس برکتوں بھرے مہینے سے بیش از بیش استفادہ کیسے ہو، ہم یہ مبارک مہینہ پا کر کیسے اپنے گناہوں کی مغفرت کرالیں، خوب خوب برکتیں سمیٹ سکیں، اس کیلئے ذہنی تیاری اور اپنے نظام الاوقات کو درست […]

Read More

رمضان المبارک کا شایانِ شان استقبال کریں!

برادر عالی قدر! السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اللہ کرے آپ مع اہل وعیال عافیت سے ہوں۔ رب ذوالجلال و الاکرام کا بے پایاں احسان ہے کہ ہم ماہ شعبان سے بہرہ ور ہورہے ہیںاور عنقریب اس ماہ مبارک سے شرف یاب ہوں گے جس کے لیے پیارے نبی ﷺ دعا فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ماہ رمضان کی برکتوں سے ہم کنار فرمادیجئے۔۔۔یوں تو ہم ہروقت اللہ تعالیٰ کی زبردست نگرانی اور ریکارڈنگ میں ہیں اور ہمارے حق میں یا ہمارے خلاف گویا ہمہ دم گواہیوں اور شہادتوں کا ذخیرہ کیا جارہاہے البتہ اس نظام کے خدوخال سے […]

Read More

خوف نفاق

ابراہیم تیمیؒ نے کہا: ’جب بھی میں نے اپنے عمل سے مقابلہ کیا تو مجھے خوف لاحق ہوا کہ کہیں میں (اپنے عمل سے اپنے دعویٔ ایمان کی) تکذیب تو نہیں کررہا ہوں (یا یہ کہ میرا عمل کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ اسے دیکھ کر لوگ میرے دعویٔ ایمان کی تکذیب کردیں)‘ اور ابن ابی ملیکہؒ نے کہا ’نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے تیس اصحاب سے میری ملاقات ہوئی، ان سب کو (ہردم) اپنے بارے میں نفاق کا خوف رہتا تھا‘۔ اور بیان کیا جاتا ہے کہ حسنِ بصریؒ فرمایا کرتے تھے ’نفاق کا […]

Read More