July 2013

خاندان کا ادارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار کیوں ہے؟

ایک وقت تھا کہ خاندان ایک مذہبی کائنات تھا۔ ایک تہذیبی واردات تھا۔ محبت کا قلعہ تھا۔ نفسیاتی حصار تھا۔ جذباتی اور سماجی زندگی کی ڈھال تھا… ایک وقت یہ ہے کہ خاندان افراد کا مجموعہ ہے۔ چنانچہ جون ایلیا نے شکایت کی ہے ؎ مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا ٹوکنے کا عمل اپنی نہاد میں ایک منفی عمل ہے۔ مگر آدمی کسی کو ٹوکتا بھی اسی وقت ہے جب اُس سے اس کا ’’تعلق‘‘ ہوتا ہے۔ جون ایلیا کی شکایت یہ ہے کہ اب خاندان سے ٹوکنے کا عمل بھی رخصت […]

Read More

اِنَّ لِکُلِّ قَوْمٍ عِیْداً وَ ھَذا عِیْدُناَ (حدیث) ہر قوم کی ایک عید ہوتی ہے اوریہ ہماری عید ہے ۔

خوش ہونا۔۔خوشیاں بانٹنا۔۔اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شریک کرنا انسانی فطرت کا حصہ ہے ۔دنیا کے مختلف مذاہب میں تہواروں کی روایت اسی انسانی فطرت کا مظہر ہے ، دنیا جب سے قائم ہے انسانوں نے اپنے اپنے لحاظ سے ایام کو مخصوص کر رکھا ہے جس دن وہ اپنے انداز میں خوشیوں کا اظہار کرتے ہیں ؛ خوش ہوتے ہیں ؛ جشن ونشاط کی محفلیں سجاتے ہیں؛ الگ الگ انداز میں خوشی کا اظہار کرتے ہیں ۔کوئی اس دن کیچڑ پھینک کر، غلاظت پوت کر، کپڑے، جسم و بدن خراب کرکے خوش ہوتا ہے ۔ ۔ سڑک سے گذرنے […]

Read More

نقصان اور گھاٹے کی سیاست

جب جب ہمارے اکابرین اور قومی رہنما کانگریس کے حق میں بولتے ہیںیا پھر ان کے حمایتی بن کر کھڑے ہو جاتے ہیں تو میرےسینے پر سانپ لوٹنے لگتا ہے ۔میں پریشان ہو جاتا ہوں اور میرے ذہن میں ایک کے بعد ایک سوال اٹھنے لگتے ہیں جو مجھے اور پریشان کرنے لگتے ہیں۔ ہندوستان میں ہمارا اور قوم کامستقبل تو تابناک دکھائی دیتا ہے مگر موجودہ سیاست خسارے میں نظر آتی ہے۔جب جب کانگریس پارٹی اور زیادہ مضبوطی کے ساتھ سیاست کے افق پر چمکتی ہے، مسلمانوں پر ہو رہے ظلم و ستم میں اضافہ کرتی ہے ۔کانگریس کے […]

Read More

موسیقی اور مذہب اسلام

غیر محرم سے موسیقی سننا ،غیر محرم کے سامنے گانا اور مروجہ بینڈ کی حرمت قرآن و احادیث کی روشنی میں علماء سے صراحتاًمنقول ہے۔جس میں کسی کا بھی کوئی اختلاف نہیں ۔قرآن و احادیث کے ذخیرے سے اس کی حرمت واضح طور پر معلوم ہوتی ہے ۔چنانچہ قرآن مجید میں مقام مذمت میں بیان فرمایا:مفہوم’’اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو ان چیزوں کو اختیار کرتے ہیں جو اللہ سے غافل کرنے والی ہیں تاکہ اللہ کی راہ سے بے سمجھے بوجھے گمراہ ہو جائیں(پ۲۱س،لقمٰن آیت ۶)اس آیت میں مذکور’’لھو الحدیث ‘‘کی تفسیر عبد اللہ بن مسعود ؓنے یوں […]

Read More

مصر کی فوجی بغاوت ــــــایک مجرمانہ اقدام

کم و بیش ساٹھ برسوں پر محیط فوجی آمریت کے پاؤں تلے بلکتے سسکتے ہوئے مصر نے پہلی بار راحت کی سانس لی جب اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کے ہاتھوں میں منتقل ہوا اور اخوانی رہنما محمد مرسی نے صدر مملکت کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ اس سے پہلے یکے بعد دیگرے خود کو صدر کہلانے والے کرنلوں جرنلوں نے اپنی قوم کو کس طرح ذلیل اور بے بس کیا یہ داستان انتہائی کربناک تفصیلات پر مشتمل ہے۔ اگر ملک راست طور پر بیرونی استبداد کے چنگل میں پھنسا ہوتا تو بھی شاید اس سے بڑھ کر ذلتوں و رسوائیوں […]

Read More

جولین اسانج کے بعد ایڈورڈ سنوڈن کی باری

آج کل اوباما انتظامیہ اپنے ہی بھیدی سنوڈن کے پیچھے پر پنجے جھاڑکر پڑگئی ہے، جبکہ وہ غریب امریکی شکاری کتوں کے خوف سے پہلے ہانگ کانگ، پھر روس اور اب نئی جائے پناہ کی تلاش میں مارا مارا پھر رہا ہے۔ اس پر امریکہ وہی گھسا پٹا سرکاری راز کے افشا اور جاسوسی کا الزام عائد کرچکا ہے۔ اس کا قصور بس اتنا تھا کہ امریکہ اس کے ذریعے دوست اور دشمن ممالک کے حساس دفاعی و سیاسی راز حاصل کرتا رہا ہے، جو بجائے خود جاسوسی ہے۔ یہ کام ترقی یافتہ اور باوسائل ممالک کے لیے بہت آسان […]

Read More

خوف نفاق

ابراہیم تیمیؒ نے کہا: ’’جب بھی میں نے اپنے عمل سے مقابلہ کیا تو مجھے خوف لاحق ہوا کہ کہیں میں (اپنے عمل سے اپنے دعویٔ ایمان کی) تکذیب تو نہیں کررہا ہوں (یا یہ کہ میرا عمل کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ اسے دیکھ کر لوگ میرے دعویٔ ایمان کی تکذیب کردیں)‘‘ اور ابن ابی ملیکہؒ نے کہا ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے تیس اصحاب سے میری ملاقات ہوئی، ان سب کو (ہردم) اپنے بارے میں نفاق کا خوف رہتا تھا‘‘۔ اور بیان کیا جاتا ہے کہ حسنِ بصریؒ فرمایا کرتے تھے ’’نفاق کا […]

Read More

ازدل خیزد

مدیر محترم! سلام مسنون۔ ’سیکولر‘ ، ’’اعتدال پسند‘‘ ، ’’جمہوریت پسند‘‘ ،’’حقوقِ نسواں اور اقلیتوں کے محافظوں‘‘ کے ہاتھوں مصر کی ہزار سالہ تاریخ کی پہلی منتخب حکومت کو فوج کی ملی بھگت سے بغاوت کرکے کچلنے سے ان کے اصل عزائم ظاہر ہوگئے ہیں کہ دوسروں کو غیر جمہوری ہونے کا طعنہ دینے والے خود کیسے ایک سال میں ہی فوج کی پناہ میں چلے گئے۔ اور جمہوری منتخب حکومت کے خلاف کفر اور باطل کے ان ایجنٹوں نے کس طرح اخوان کے خلاف غنڈہ گردی اور طاقت کا استعمال کیا۔ جگہ جگہ اخوان کے مراکز اور مساجد پر […]

Read More

فقہاء متقدمین کے تئیں نیا رجحان ایک تنقیدی تجزیہ

[مدیرمحترم! یہ تحریر اس زمانہ کی ہے جب میں تہاڑ میں اقامت پزیر تھا۔ اسی دوران ایک ساتھی نے راشد شاز کی ہفوات پر مشتمل کتاب’’ ادراک زوال امت ‘‘ڈاک سے بھیجی تھی۔ اسی ذریعہ سے ایک تازہ زندگی نو کا شمارہ بھی ملا۔ میں نے دونوں میں ایک قدر مشترک پائی اور دونوں پر حرف گیری کی جس میں سے ایک کی اشاعت تو افکار ملی نے کی لیکن ماہنامہ زندگی نے دوسرے کو لوٹادیا۔ جب میں رہا ہوکر باہر آیا تو ان صاحب نے میرا نامہ مجھے لوٹا دیا۔ کیونکہ مدیر زندگی کو میں نے لکھا تھا کہ […]

Read More

گلبدین حکمت یارؔ سے ایک انٹرویو

(جناب گلبدین حکمت یار کا نام تحریکی حلقہ میں انتہائی معروف و محترم ہے۔ جہادِ افغانستان خواہ وہ سابق سوویت یونین کے خلاف ہویا حال میں امریکہ بہادر کے خلاف، انہوں نے ہردو محاذ پر جس دینی فراست، مجاہدانہ شجاعت اور حکمت و دیانت کے ساتھ حزبِ اسلامی کی قیادت کی ہے وہ انہیں کا حصہ ہے۔ ذیل میں ان کا ایک بصیرت افروز انٹرویو معاصر فرائیڈے اسپیشل کے شکریہ کے ساتھ شائع کیا جارہا ہے جس سے قارئین وحدت کو افغانستان کے حالات سمجھنے میں کافی مدد ملے گی۔رمضان المبارک کی نیک ساعتوں میں افغان مجاہدین کی کامیابی و […]

Read More