July 2013

عصمت انبیا علیہم السلام قرآن مجید کے آئینے میں

عصمت انبیا کا مسئلہ ہمیشہ ہی بہت اہمیت کا حامل رہاہے۔ آج بھی یہ مسئلہ پوری آب وتاب کے ساتھ موجود ہے۔ انبیا پر طعن وتشنیع ، ان کی شخصیات کو ، ان کی عزت ووقارکو مجروح کرنا اور اس حوالے سے اللہ کے دین کو نشانہ بنانا ، عام لوگوں کو دین سے برگشتہ کرنا، قرآن مجید کے بارے میں شکوک وشبہات پیداکرنا اورقرآن کی بے حرمتی ، رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بے حرمتی ، ان کی عزت وناموس پہ حملے، یہ آج کابہت بڑا مسئلہ ہے۔ اس اعتبار سے ا للہ نے اپنے نبیوں کی عزت […]

Read More

حفیظ میرٹھی:یہ کون سر بلند ہوا ؟ دیکھتے چلیں

تاریخ کی کتابوں میں اکثر حکمرانوں کے قصےاور جنگ و جدال کی کہانیاں پڑھنے کو ملتی ہے۔واقعات و سانحاتِ زمانہ مؤرخ بیان تو کرتا ہے لیکن کچھ اس طرح کہ بقول حفیظ میرٹھی ؎ مورخ ! تیری رنگ آمیز یاں تو خوب ہیں لیکن کہیں تاریخ ہوجائے نہ افسانوں سے وابستہ اسی لئے اگر آپ کسی دورکے عوامی مسائل کا حقیقی ادراک کرنا چاہتے ہوں تواس عہد کو شاعر کی نظر سے دیکھیں۔اس کے دیوان میں آپ کو انسانی جذبات و احساسات کا ٹھاٹیں مارتا ہوا سمندر نظر آئیگا؛بھیگی پلکوں کا منظر نظر آئیگا؛گھر نظر آئیگا، در نظر آئے گا؛پھول […]

Read More

خاک بسمل پہ جمے یا کف قاتل پہ جمے! پارلیمنٹ پر حملہ اور ممبئی پر دہشت گردانہ حملہ بھارت سرکار نے خود کرایا، یہ بالکل نیا انکشاف نہیں ہے

بہت دن پہلے احمد ندیم قاسمی نے کہا تھا ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا خاک بسمل پہ جمے یا کف قاتل پہ جمے۔۔۔ پچھلے پینسٹھ سالوں سے لگاتار خون ناحق صرف خاک بسمل پر ہی جمتا رہا ہے، اور قاتل اتنا شاطر ہے کہ وہ مقتولوں سے ہی قتل کی مزدوری بھی وصولتا رہا۔ اب حالات میں تبدیلی کے آثار ہیں۔ اور خون ناحق اب کف قاتل پر بھی جمنا شروع ہوچکا ہے۔ اس کی شروعات مہاراشٹر کے خواجہ یونس کے خون ِ ناحق سے […]

Read More

مصر : مغربی استعمار و اسرائیلی سازشوں کا شکار

عرب ممالک میں تبدیلی کی دوسری بڑی لہر مصر میں ہی پیدا ہوئی تھی۔ تیونس میں بغاوت کے ایک ماہ کے اندر ہی مصر میں انقلاب نے دستک دے دی۔ اور تین ماہ کی مزاحمت کے بعد حسنی مبارک کے تیس سالہ نامبارک دور کا خاتمہ ہوگیا۔ یہ تبدیلی عوامی بیداری کا نتیجہ اور پرُامن ذرائع سے وقوع پزیر ہونے والا انقلاب تھا۔ حالانکہ حسنی مبارک نے فوج کے استعمال کے ذریعہ انقلاب کو خون آلود کرنے کی کوشش کی مگر چونکہ اس کے پیچھے ایک متحرک، متدین اور پختہ کار قیادت کارفرما تھی اس لئے ناکامی حسنی مبارک کے […]

Read More