August 2013

خریدیں نہ ہم جس کو اپنے لہو سے۔۔۔

جب ترکی میں خلافت کا خاتمہ کردیا گیا تو پورا عالم اسلام سراپا احتجاج بن گیا۔ دیگر مسلم ممالک کے مقابلہ ہندوستان میں اس کا زیادہ اثر رہا اور محمد علی و شوکت علی کے ساتھ مل کر گاندھی جی نے خلافت موومنٹ کے نام سے ایک پر زور تحریک چلا کر انگریزوں کے خلاف ایک زبردست ماحول تیار کیا۔ ہر طرف جلسے، جلوس، احتجاج، قرار دادیں اور سپاس نامے جاری کیے گئے۔ جس کے نتیجہ میں مسلمان تو مسلمان ہندو اور عیسائی تک خلافت موومنٹ کا حصہ بن گئے۔ اس موقعہ پر ملت اسلامیہ کی تین شخصیتوں نے اس […]

Read More

سبرامنیم سوامی کے ایجنڈے پر ملت تو پہلے ہی عمل پیرا ہے

مصر،بنگلہ دیش،تیونیشیا اور شام کے حالات میں مشترک پہلو یہ ہے کہ امتِ مسلمہ کے مختلف مصنوعی گروہ آپس میں ان اسلام دشمنوں کے ذریعہ لڑائے جا رہے ہیں جو صدیوں سے اسلام دشمنی کی راہ پرگامزن ہیں۔امریکی تھنک ٹینک رینڈ کی 2006ءکی گایئڈلائن کیمطابق’’ دنیا بھر کے مسلم ممالک میں سماج میں مغربی فکر اور تہذیب کے غلام مسلمانوں کی تنظیم کی جائے اور دنیا بھر میں ان کو مغربی ممالک اور ان کی این جی او اور ثقافتی نظام کے ذریعہ مضبوطی دی جائے‘‘۔یہ حیران کن بات نہیں ہے کہ بنگلہ دیش میں این جی اوزکی تعداد ہزاروں […]

Read More

اسرائیل نواز مسلم دانشور!!

مکرمی! دہلی کے ایک مؤقر روزنامے میں ایک خبر پڑھ کر میری غیرت ایمانی کو شدید ٹھیس لگی اور میں دل پکڑ پکڑ کر رہ گیا۔ اخبار میں موٹے موٹے حرف میں سرخی لگی تھی ’’عالمی یوم قدس‘‘ کے موقع پر ملت فروش مسلم رہنماؤں کی اسرائیل کی دعوت افطار میں شرکت۔‘‘ یہ سرخی میرے اعصاب پر ایٹم بم بن کر گری اور میں بری طرح مضمحل ہوگیا۔ اضمحلال کی حالت میں دل کو چیرتے ہوئے یہ احساسات نکلے… افسوس یہ کیسے مسلمان ہیں جو ایسے ملک کی دعوت افطار میں شریک ہوئے جس نے اپنے حامیوں کے ساتھ فلسطین، […]

Read More

ذی شولوم (سلام کا یہودی تلفظ)

ہمارے یہاں ایک دقیانوسی روایت ہے۔ حالانکہ دقیانوس کے زمانے میں ٹی وی نہیں تھا۔ مگر اسی نام کی روایت سے ہمارے یہاں ماہ رمضان المبارک میں ٹی وی بالکل بند رہتا ہے۔ یہاں تک کہ حرم مکی و مدنی کی تراویح تک کے لیے ٹی وی نہیں کھلتا۔ یہ بات ہمارے ڈی ٹی ایچ سرو س فراہم کرنے والےپر خاصی شاق گزری۔ مسلسل SMSسے ریمائنڈ کراتے رہنے کے بعد بالآخر فون آگیا کہ جناب آپ نے اپنا ٹی وی کیوں بند کر رکھا ہے۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو ہم اس کو حل کراسکتے ہیں۔ ہم نے ہونقوں کی […]

Read More

عصمت انبیا علیہم السلام قرآن مجید کے آئینے میں

عصمت انبیا کا مسئلہ ہمیشہ ہی بہت اہمیت کا حامل رہاہے۔ آج بھی یہ مسئلہ پوری آب وتاب کے ساتھ موجود ہے۔ انبیا پر طعن وتشنیع ، ان کی شخصیات کو ، ان کی عزت ووقارکو مجروح کرنا اور اس حوالے سے اللہ کے دین کو نشانہ بنانا ، عام لوگوں کو دین سے برگشتہ کرنا، قرآن مجید کے بارے میں شکوک وشبہات پیداکرنا اورقرآن کی بے حرمتی ، رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بے حرمتی ، ان کی عزت وناموس پہ حملے، یہ آج کابہت بڑا مسئلہ ہے۔ اس اعتبار سے اللہ نے اپنے نبیوں کی عزت وناموس […]

Read More

سمرتھ کا نہیں دوش گوشائیں ) طاقتورکا جرم، جُرم نہیں ہوتا)

(پوری ملی قیادت جب بیک زبان ہو کر یہ نعرہ لگا رہی تھی کہ ہم بابری مسجد کےمعا ملہ میں عدالت کا فیصلہ قبول کرلیں گےاس وقت صرف چند نوجوان تھے جنہوں نے کھل کر اس وقت تک کی عدالتی کارروائی کی روشنی میں عدالتوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ وہ تو بےچار ےدرجہ شہادت کو پہونچ گئے لیکن۳۰؍ ستمبر ۲۰۱۰ ء کو الہ آباد ہائی کورٹ نے قانون کی دھجیاں اڑاکر جس طرح بند ر بانٹ کی وہ شنیع حرکت بھی رہنمایانِ قوم کےعدالتی اعتماد کو ہلا نہ سکی۔ بد عملی کی حد تک بے عملی کا […]

Read More

تن ہمہ داغ داغ شُد

دور نہ جائیں صرف ماضی قریب کے سو سال تک ہی نظر کو محدود رکھیں تو بھی یہ جاننے اور سمجھنے میں کوئی دشواری نہیں ہے کہ دُنیا کی بہت سی قوموں اور ملکوں کے ما بین اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی ایک قدرِ مشترک بنی ہوئی ہے۔ اس کی ایک مثال غاصب صیہونی ریاست اسرائیل اور ہندوستان کی سرکاری سطح پر بڑھتی ہوئی دوستی میں پائی جاتی ہے۔ ہندوستان کے معاشی مفادات اور سیاسی اور تہذیبی تعلقات عرب ممالک اور مسلم دنیا سے وابستہ ہیں اور یہ بات کہ ہندوستان کی جنگِ آزادی کی قیادت کرنے والوں نے کھل […]

Read More