September 2013

وجود امت کی واحد راہ

امت مسلمہ کا وجود خطرے میں ہے۔ آج ملکی و بین الاقوامی حالات پر نگاہ ڈالیے تو صاف نظر آئے گا کہ طاغوتی و شیطانی قوتیں امت مسلمہ کے خلاف متحدہ محاذ بنا چکی ہیں اور چارو ں طرف سے گھیر رہی ہیں۔ ہمیں ذلیل و خوار کرنے اور ہمارے وجود کو مٹانے کے لیے ہر حربے آزما رہی ہیں۔ وہ مغرب کی سامراجیت ہو ،اسرائیل کی صہیونیت ہو یا ہندتو کا فاشزم ہو۔ کہیں تو وہ آمنے سامنے برسر پیکار ہیں جیسے افغانستان اور عراق میں۔ جھوٹے جواز کے سہارے فوج کشی کر چکی ہیں۔ اور ان دو ملکوں […]

Read More

بی جے پی،کانگریس اور مسلمان

ہندوستان میں آزادی کے بعد دو بڑی سیاسی جماعتیں ابھر کر سامنے آئیں۔ایک کانگریس اور دوسری بھارتیہ جنتا پارٹی۔ان دونوں پارٹیوں کا مقصد ایک ہی تھا ،وہ یہ کہ مسلمانوں کو ہر لحاظ سے تباہ و برباد کرنالیکن دونوں کا طریقہ کار الگ ہے۔بی جے پی جہاں مسلمانوں کی کھلی دشمن ہے وہیں کانگریس بھی اس سے کسی لحاظ سے کم نہیں ہے البتہ اس نے سیکولرزم کا پرفریب مکھوٹا پہن رکھا ہے۔اسی وجہ سے کچھ سادہ لوح مسلمان بی جے پی کو اپنا دشمن اور کانگریس کو ہمدرد سمجھتے ہیں۔دونوں میں فرق بس اتنا ہے کہ اول الذکر پارٹی […]

Read More

وحدتِ اسلامی ہند

کسی بھی تحریک اور جماعت کو اس سوال کا شافی جواب دینا پڑتا ہے کہ وہ کیا چاہتی ہے ؟اور کیوں چاہتی ہے؟ اسی لئے وحدتِ اسلامی اور اس سے وابستہ افراد کو یہ سمجھنے اور سمجھانے کی ضرورت ہے کہ اس کا مقصد اور نصب العین کیا ہے ؟ وہ کیا کرنا چاہتی ہے اور کیوں کرنا چاہتی ہے؟ فی الوقت وہ کیا کام انجام دینا چاہتی ہے اور اس کے کام کرنے کے اصول کیا ہیں؟ یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات ہیں جن کو سامنے رکھ کر حسبِ ذیل سطور قلم بند کی جا […]

Read More

ظلم کی ایک اور کہانی

دہشت گردی کے جھوٹے الزامات میں جو لوگ پکڑے جاتے ہیں اور برسوں جیل میں بند رہنے کے بعد رہا ہو جاتے ہیں، ان کا مستقبل کیا ہے؟ برطانیہ میں اس قسم کا قانون موجود ہے کہ اگر کسی شخص کو مقدمے میں ماخوذ کیا جائے اور الزام ثابت نہ ہونے پر اسے چھوڑ دیا جائے تو Malicious Prosecutionکا مقدمہ قائم کر سکتا ہے۔ ہندوستان میں بظاہر اس قسم کا کوئی قانون نہیں ہے۔ یہ ہے تو خالص انسانی مسئلہ لیکن سنگ دل حکومتیں اس قسم کی کسی تلافی کی بات سوچنے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔جو تنظیمیں مظلوموں کی […]

Read More

’’ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات‘‘

(مظفر نگر فساد کے بعد وحدت اسلامی کے وفد نے امیر محترم مولانا عطا الرحمن وجدی کی قیادت میں علاقے کا دورہ کیا۔ بالخصوص تھانہ بھون، شاملی، کاندھلہ، جولہ، شاہ پور کے پناہ گزیں عارضی کیمپ کا مشاہدہ کیا، ذمہ داران کیمپ سے تفصیلی گفتگو رہی، ضرورتوں اور ترجیحی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس پر مشتمل ایک رپورٹ) ’’لوگوں نے ایک ساتھ ہی حملہ کر دیا، گھر کو آگ لگا دی، تلواروں ڈنڈوں بھالوں سے حملہ کیا۔ امی، باجی، باؤجی سب کے سب خون میں نہائے ہوئے تھے۔ میرے چہرے پر بھی حملہ کیا۔‘‘ یہ دیکھو! سوجے ہوئے چہرے،بجھی […]

Read More

مصر: ہے تیرے گلستاں میں بھی فصل خزاں کا دور

انسانوں کے بارے خالقِ کائنات کا رشاد ہے کہ وہ جلدباز مخلوق ہے ۔ اس کی جلدبازی کا اظہار اس طرح سے بھی ہوتا ہے کہ وہ حالات و واقعات سے نتائج کو اخذ کرنے میں جلدی کرتا ہے اور اپنی کوتاہ نظری کے سبب مایوس ہو کر بیٹھ جاتا ہے ۔مصر کے اندر اخوان پر ابتلاء و آزمائش کوئی نئی چیز نہیں لیکن اس میں شک نہیں کہ کامیابی کے بعد ہاتھ آنے والی ناکامی بہت زیادہ کھلتی ہے اور کبھی کبھار انسان اس سے بوکھلا بھی جاتا ہے۔ اہلِ ایمان مکہ مکرمہ میں یکے بعد دیگرے شدید سے […]

Read More

مظفر نگر المیہ- نہ سمجھوگے تو مٹ جائوگے۔؟

گذشتہ مہینہ کے آخر میں یوپی کے ضلع مظفر نگر اور شاملی میں ظلم وبربریت کا جو خونیں رقص ہوا اسکی کچھ تفصیل اخبارات میںشائع ہوچکی ہے۔وہ صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ ہر انصاف پسند انسان کے لئے حددرجہ المناک اور دل دہلانے والا ہے۔ مگر یاد رکھنا چاہیے کہ جان و مال کا نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے۔ مثلاً مقتولین کی کل تعداد سرکاری حوالہ سے ۶۴ تک پہونچتی ہے جبکہ غیر سرکاری طور پر یہ تعداد دو سو سے کم نہیں ہے۔ نقل مکانی کرنے والے کم وبیش پچاس ہزار سے بھی زیادہ ہیں۔ ان میں […]

Read More

مظفرنگر ہر شاخ پہ مودی بیٹھا ہے؟

ملائم سنگھ کو بی جے پی والے ملاّ ملائم سنگھ کے نام سے پکارتے رہے ہیں اور اس خطاب پر ملائم کا سر فخر سے اونچا ہو جاتا تھا لیکن مظفرنگر فساد کے بعد چودھری اجیت سنگھ نے ملائم سنگھ کو اتر پردیش کا مودی کہہ کر جو گالی دی ہے تو ملائم کا سر شرم سے جھک گیا ۔ ملائم سنگھ نے آگرہ میں اجیت سنگھ کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا مظفرنگر کا گجرات کے گودھرا سے موازنہ کرنا درست نہیں ہے۔گجرات میں فساد زدگان کوانصاف نہیں ملا مگر اترپردیش میں ان کے ساتھ انصاف ہوگا اور […]

Read More

فقہ الاقلیات دل میں لندن کی ہوس لب پہ ہے ذکرحجاز

علامہ اقبالؒ نے ایک بار کہاتھا ہوئے کس درجہ فقیہانِ حرم بے توفیق خود بدلتے نہیں قرآں کو بدل دیتے ہیں اسی طرح ایک دوسرے موقعہ پر کہا؎ ان غلاموں کا مسلک ہے کہ ناقص ہے کتاب کہ سکھاتی نہیں یہ ان کو غلامی کے طریق علامہ اقبالؒ جس دور میں موجود تھے وہ مسلمانوں کے ادبار کا دور تھا۔ نو آبادیاتی نظام جس کی باگ ڈور برطانیہ، فرانس، اٹلی وغیرہ عیسائی یورپی ممالک کے ہاتھ میں تھی، انہوں نے دنیا کے ایک بڑے حصے کو اپنی کالونی بنا لیا تھا۔ مسلم دنیا کے بڑے حصہ کی انہوں نے آپس […]

Read More

اپنی دنیا آپ پیدا کر اگر زندوں میں ہے!

2014میں دہلی کے تخت کی جنگ مظفرنگر سے شروع ہو گئی ہے۔ اس جنگ کو فتح کرنے کے لیے عرصہ سے پلاننگ اور کوشش کی جارہی تھی۔ ذات برادری اور مذہب وزبان ہر اعتبار سے سماج میں تقسیم کو خونی کشمکش میں بدلنے کی پوری تیاری ہے۔ اور NDTV کے مشہور اینکر رویش کمار کے مطابق ’مظفرنگر میں سب کچھ ویسا ہی ہورہا ہے جیسا کہا جا رہا تھا‘۔ غلط فہمیاں، پروپگنڈہ اور دہشت پیدا کرنے والی افواہیں پھیلانے کا کام عرصہ سے چل رہا تھا۔ کم سے کم گذشتہ ایک سال سے لگاتار اکسانے والی کارروائیاں شرپسند عناصر خصوصاً […]

Read More