October 2013

مصر:ہے تیرے گلستاں میں ابھی فصل خزاں کا دور

انسانوں کے بارےمیں خالقِ کائنات کا ارشاد ہے کہ وہ جلدباز مخلوق ہے ۔ اس کی جلدبازی کا اظہار اس طرح سے بھی ہوتا ہے کہ وہ حالات و واقعات سے نتائج کو اخذ کرنے میں جلدی کرتا ہے اور اپنی کوتاہ نظری کے سبب مایوس ہو کر بیٹھ جاتا ہے ۔مصر کے اندر اخوان پر ابتلاء و آزمائش کوئی نئی چیز نہیں لیکن اس میں شک نہیں کہ کامیابی کے بعد ہاتھ آنے والی ناکامی بہت زیادہ کھلتی ہے اور کبھی کبھار انسان اس سے بوکھلا بھی جاتا ہے۔ اہلِ ایمان مکہ مکرمہ میں یکے بعد دیگرے شدید سے […]

Read More

فقہ الاقلیات دل میں لندن کی ہوس لب پہ ہے ذکرحجاز

پچھلے شمارے میں میں نے فقہ الاقلیات پر اصولی گفتگو کی تھی اور اپنی حد تک یہ ثابت کر دکھایا تھا کہ دین میں اس طرح کی خصوصی اور مستقل فقہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اب ذیل میں مولانا محمد عیسیٰ منصوری صاحب، چیئرمین ورلڈ اسلامک فورم کے خیالات کا جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے جن کی تحریر پڑھ کر ہی میرے دل میں اس موضوع پر قلم اٹھانے کا خیال پیدا ہوا تھا۔ مولانا کی یہ تحریر ’’دینی جامعات اور عصری تقاضے‘‘ کے عنوان سے موقر جریدے ’ماہ نامہ افکار ملی‘ کے اپریل ۲۰۱۳ء؁ کے شمارے […]

Read More

وَکَذٰلِکَ اَخذُ رَبِّکَ ایسی ہوتی ہے تیرے رب کی پکڑ!

کرۂ ارض پر انسان اشرف المخلوقات ہے ، یہ شجر و حجر ،دریا و پہاڑ، جنگلات و سمندر، ٹھنڈے میٹھے پانی کے چشمے، یہ دلفریب مناظر ، سرد ہوا کے جھونکے، یہ تمام اللہ کی نعمتیں ہیں، یہ اس لئے ہیں کہ انسان ان نعمتوں سے مستفید ہو اور اللہ کا شکر ادا کرے ۔ ۔۔ اور اللہ کی سنت یہ ہے کہ جب تک بندہ ان نعمتوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ شکر ادا کرتا ہے تو اللہ ان نعمتوں سے استفادے کی مدت اور افادیت بڑھا دیتا ہے ۔ لَئِن شَکَرْ تُمْ لَازِیدَنَّکُمْ اگر تم شکر […]

Read More

مودی ، مدنی اور مسلمان

شاہ نواز حسین کی مودی نوازی تو اس لئے قابلِ فہم ہے کہ نمک خواری بھی دنیا میں کوئی چیز ہوتی ہے لیکن مولانا محمود مدنی کے ذریعہ نریندر مودی کی حمدو ثنا نے بہت سوں کو چونکہ دیا اس لئے کہ جمعیۃ العلماء کا ماضی کانگریس پارٹی کی حمایت سے عبارت ہے۔ جو لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ جمہوری سیاست میں حمایت بھی ایک تجارت ہے اس میں تالی ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ ان کیلئےمولانا کے بیان میں کوئی حیرت کا پہلو نہیں ہے۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ اپنی […]

Read More

تصحیح اغلاط مع معذرت

قارئینِ کرام! السلام علیکم۔ بہت معذرت کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ستمبر کے شمارےمیں صفحہ 17 اور صفحہ 18 اگست کے شمارے کا سہواً شائع ہوگیا۔ جس کے باعث میراثِ ابراہیمؑ والے مضمون کے دو صفحات شائع ہونے سے رہ گئے اور اگست کے شمارے کا ادھورا مضمون شائع ہوگیا۔ ہم مضمون نگار اور قارئین سے دل سے معذرت خواہ ہیں کہ لاعلمی میں اتنی بڑی خطا ہوگئی۔ اب ہم ستمبر کے شمارے کے باقی دونوں صفحات شائع کررہے ہیں اس امید پر کہ قارئین مضمون کے باقی حصہ کو اس سے ملاکر پورا کرلیں گے اور […]

Read More

متاعِ فقر

مصروفِ عمل رہنا، مشغولِ دُعا رہنا جس حال میں رہنا ہو ،راضی بہ رضا رہنا رستے کا بدلنا بھی منزل سے بھٹکنا ہے فتنوں کا زمانہ ہے ،پابند وفا رہنا توہینِ تعلق ہے، عبرت کی کہانی ہے غیروں میںمِلا رہنا، اپنوں سے جُدا رہنا ہر پھول کی پتی ہے ایک نقش لب خنداں ہےمحو ِ سخن کوئی، خاموش ذرا رہنا پھردیدۂ بینا ہے حیرانی کے عالَم میں آئینہ بہ آئینہ تم جلوہ نُما رہنا اس فصلِ بہاراں کا ماحول مکدر ہے تم صحن گلستاں میں ہمدوشِ صبا رہنا ہر گام بدلتا ہے احساس سفر یارو! ہرسانس میں لازم ہے یادوں […]

Read More

سیکولرزم ،انصاف اور مسلمان

دور حاضر کے شیطانوں نے پروپگنڈہ کے بل بوتے پر ’’اسلامی دہشت گردی‘‘ اور ’’جہادی اسلام‘‘ جیسی اصطلاحیں وضع کرکے اپنے انسانیت سوز مظالم، جبر اور ہر طرح کے استحصال پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ نئی دہلی میں 29ستمبر کو راجندر بھون میں شام کی ظالم حکومت کی حمایت میں ایک کانفرنس ’’یواکرانتی سنگٹھن‘‘ کی روداد روزنامہ جدید میل دہلی کی30/9/13کی اشاعت میں شائع ہوئی ہے۔لاکھوں انسانوں کو قتل، زنا، تباہی و بربادی سے دوچار کرنے والی قاتل ظالم حکومت کی نمائندگی کرنے والےشامی سفیر ریاد کامل عباس نے بھی اس سکۂ رائج الوقت کی مدد سے اپنی […]

Read More

اسلام میں عورت کا مقام

قبل طلوع اسلام عورت کی تاریخ مظلومی اور محکومی کی تاریخ تھی۔ اسے سماج میں کم تر اور فرو تر سمجھا جاتا تھا۔ اسے سارے فساد کی جڑ سمجھا جاتا تھا۔ سانپ و بچھو کی طرح اس سے بچنے کی تلقین کی جاتی تھی۔ بازاروں میں جانوروں کی طرح اس کی خرید وفروخت ہوتی تھی۔ اس کی مستقل کوئی حیثیت نہ تھی، وہ مرد کی محکوم و تابع تھی۔ اس کا کوئی حق نہ تھا وہ مرد کے رحم و کرم پر جیتی تھی۔ یورپ ہو کہ برطانیہ، یونان ہو کہ روم یا ایشیا ہر جگہ عورت مظلوم، مقہور، مجبور […]

Read More

نہ سمجھوگے تومٹ جاؤگے ( ۲)

آنحضورﷺ کا ارشادِ گرامی ہے : مومن ایک سوراخ سے دوبار نہیں ڈسا جاتا۔اس حقیقت کو مزید اس طرح واضح فرمایا گیا ہے: ’’ مومن کی فراست سے ڈرو، بلاشبہ وہ اللہ کے عطاکردہ نورِ بصیرت سے غوروفکر کرتا ہے‘‘۔ ‘…………………………….. مومن کی فراست کا ایک طرف یہ اعلیٰ معیار ہے، دوسری طرف آج کے مسلمانوں اور ان کےامراء کا یہ حال ہے کہ وہ ایک ہی سوراخ سے سو سو بار ڈسےجاتے ہیں۔ایک طرح کے حالات سے باربار سابقہ پڑتا ہے۔ ناقابلِ فراموش حادثات کا سامنا ہوتا ہے مگر وہ ان سے کوئی درسِ عبرت حاصل نہیں کرتے بلکہ […]

Read More

عصمت انبیاء علیہم السلام قرآن مجید کے آئینے میں

عصمت انبیاء کا مسئلہ ہمیشہ ہی بہت اہمیت کا حامل رہاہے۔ آج بھی یہ مسئلہ پوری آب وتاب کے ساتھ موجود ہے۔ انبیاء پر طعن وتشنیع ، ان کی شخصیات کو ، ان کی عزت ووقارکو مجروح کرنا اور اس حوالے سے اللہ کے دین کو نشانہ بنانا ، عام لوگوں کو دین سے برگشتہ کرنا، قرآن مجید کے بارے میں شکوک وشبہات پیداکرنا اورقرآن کی بے حرمتی ، رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بے حرمتی ، ان کی عزت وناموس پہ حملے، یہ آج کابہت بڑا مسئلہ ہے۔ اس اعتبار سے اللہ نے اپنے نبیوں کی عزت وناموس […]

Read More