November 2013

مجھے ڈرہے دلِ زندہ کہ تو نہ مر جائے

غلبہ دین کی راہ میں جہاں ایک کارکن ِتحریک کو اپنے اندر بہت سی مثبت صفات پیدا کرنی ہوتی ہے وہیں بہت سی منفی عادات و اطوار کو اپنی زندگی سے خارج بھی کرنی پڑتی ہے۔اس راہ میں ثبات قدمی اور جہد مسلسل کا انحصار ایک مضبوط اور قوی دل پر ہے ۔زوال خلافت کے بعد تحریکات اسلامی نے اپنے کارکنان کی جو فکری تعلیم و تربیت کی اور اپنے متوسلین کو کفر و طاغوت کے مد مقابل کھڑا کرنے میں جن عوامل پر سب سے زیادہ زور دیا وہ دل کی زندگی ہے۔اس میدان میں خاص کامیابی الاخوان المسلمون […]

Read More

پھر وہی یوم سیاہ

جس وقت ’وحدت جدید‘ کا یہ شمارہ قارئین تک پہنچے گا اس وقت ہندوستان کے کمزور اور مظلوم مسلمان بابری مسجد کی شہادت کے المیہ کو یاد کرتے ہوئے ۶؍دسمبر کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہوں گے۔ ۲۱؍برس پہلے اس تاریخ کو بابری مسجد جو اپنی تعمیر کی ابتدائی سے صدیوں تک خدائے واحد کے حضور سجدوں سے آراستہ ہوتی تھی، ایک شیطانی سازش کے تحت دستور کے محافظوں اور قانون کے رکھوالوں کی سرپرستی میں دن دہاڑے منہدم کر دی گئی تھی اور یہ المناک واقعہ، جبر و ظلم کی بدترین مثال، جمہوریت کی سب سے […]

Read More

الٰہی! بھیج دے محمود کوئی..

۶؍دسمبر ۱۹۹۲ء سے کافی پہلے کی بات ہے۔ ابھی بابری مسجد کو شہید نہیں کیا گیا تھا۔مگر دشمن کے عزائم اس قدر عریاں تھے کہ کوئی اندھا بھی نوشتۂ دیوار پڑھ سکتا تھا۔ یہ دور ہمارے طالب علمی کا تھا۔ گرم خون، پرشور خیالات، مضبوط عزائم اور اللہ کی راہ میں کچھ کر گزرنے کا عزم ایسا موجزن تھا کہ آج اس کیفیت پر رشک آتا ہے۔ اس زمانے میں ہمارے ایک تجوید کے استاذ تھے جن کے ساتھ ہم نے پرسنل لاء والے معاملہ میں گاؤں گاؤں کا دورہ کیا تھا۔ پورے ملک میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے […]

Read More

مغربی ملکوں میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور مغربی دنیا

مغربی دنیا خود کو مہذب اور عقل پرست کہتی ہے لیکن اس نے تاریخ کے ہر دور میں خود کو تہذیب اور عقل کا دشمن ثابت کیا ہے۔ مغربی دنیا کی تاریخ کا یہ پہلو مسلمانوں کے ساتھ تعلق کے طویل سفر میں زیادہ نمایاں ہوکر سامنے آیا ہے۔ اسلام ہمیشہ سے ایک ایسا مذہب تھا جو عیسائیت کے بنیادی تصورات کے قریب تر تھا۔ مثلاً مسلمان خدا اور آسمانی کتابوں پر ایمان رکھنے والے تھے۔ وہ حضرت ابراہیمؑ کو اپنا جدِّ امجد مانتے تھے۔ مسلمان حضرت عیسیٰؑ کو جلیل القدر انبیاء میں شمار کرتے تھے۔ یہاں تک کہ ان […]

Read More

غزل (بہ رنگ ِ اقبال) ؒ

تقاضے بہ سودائے جاں، اور بھی ہیں مقالاتِ سود و زیاں، اور بھی ہیں ہوئے جس سے بسمل، یہود و نصاریٰ وہ تیر اپنے ترکش میں، ہاں! اور بھی ہیں ابھی حرف و معنی کے دفتر کھلیں گے مگر دل کے ذکر و بیاں، اور بھی ہیں مجھے روز و شب کے اشاروں میں ڈھونڈو کہ ہستی کے میری، نشاں اور بھی ہیں فسوں تیرا ہے کہ مفاہیمِ الفت عیاں چند لیکن، نہاں اور بھی ہیں ابھی ہے جہانوں کی تسخیر باقی ابھی تیرے آگے ، مکاں اور بھی ہیں یہ چپکے سے اقبال، عاقبؔ سے بولے ابھی دورِ تیغ […]

Read More

حقیقتِ ابدی ہے مقام شبیری

یہ حسنِ اتفاق ہے کہ ہندوستان کے تین مختلف مذاہب ہندومت، جین مت اور اسلام کے ماننے والوں نے اس بارنئے سال کی ابتداء ایک ساتھ کی لیکن فکری سطح پر اسلامی سال کی معنویت دنیا بھرکے سالِ نوسے مختلف اور منفرد ہے۔ ہجری تقویم کا اختتام حضرتِ ابرا ہیم ؑ خلیل اللہ اور ان کے فرزند اسماعیل ؑذبیح اللہ کی قربانی پر ہوتا ہے تو اس کی ابتداء حضوراکرمؐ کی ہجرتِ مدینہ اور آپؐ کے پیارے نواسے حضرت حسین ؓ کی عظیم شہادت سے ہوتا ہے۔ امامِ حسین ؓ نے فنا کی تاریک وادیوں سے حیاتِ ابدی کے نور […]

Read More

سنی شیعہ تعلقات: علاقائی اور عالمی استحکام کی کلید

عمان( اردن ) آج یہ امر ناقابل تردید ہے کہ مشرق وسطی سنیوں اور شیعوں کے درمیان بالخصوص مصر، شام، عراق اور لبنان میں بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے ایک دور کی پیشین گوئی کر رہا ہے۔ 20اگست کو اردو کے شاہ عبداللہ دوم نے ’’رائل آل بیت انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک تھاٹ‘‘(Royal Aal-e-Bayt Institute for Islamic Thought)کی کانفرنس میں شیعہ اور سنی قائدین سے خطاب کیا اور ’’سیاسی مقاصد کے لیے مذہب کے استعمال اور نفرت پر مبنی نسلی او ربین المذاہب فرقہ وارانہ تقسیم کے بیج بوئے جانے کے خطرے‘‘ کے بارے میں بات کی۔ تاریخی طور […]

Read More

کیا پتھری بلؔ بھارت کو سنگسار کرتا رہے گا؟

اننت ناگ ضلع کے پتھری بل میں کئے گئے انکائونٹر اور پھر اس پر کی گئی لیپا پوتی نے کشمیر کی تاریخ میں ہندوستان کے ریکارڈ پر ایک اور کالے داغ کا اضافہ کر دیا ۔ احتساب آئین کے سلسلہ میں جو قانونی سوالات اس سے کھڑے ہوئے اس نے یقینا پورے ملک کو متاثر کیا۔یہ سوالات بھارت کے آئین کے بنیادی ڈھانچہ کے اس حصہ کو کہ جسے ـ ’’ناقابل ترمیم ‘‘تسلیم کیا جاتا ہے بہت گہرائی سے چھو گئے۔ ممتاز قانون داں اے وی ڈائسی نے ایک صدی پہلے برطانیہ کے لئے لکھا تھاــ’’ہمارے لئے ہرسرکاری حاکم پھر […]

Read More

اجتہاد بلا علم کا دعوی

چوتھی مشکل ایک اور ہے جو اب بڑھتے بڑھتے ایک لطیفے اور مذاق کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ حا ل میں یہ ایک نرالا انداز فکر پیدا ہوا ہے کہ اسلام میں ’’پریسٹ ہڈ‘‘ نہیں ہے۔ قرآن اور سنت اور شریعت پر ’’ملا‘‘ کا اجارہ نہیں ہے کہ بس وہی ان کی تعبیر کرنے کا مجاز ہو، جس طرح وہ تعبیر احکام اور اجتہاد و استنباط کرنے کا حق رکھتا ہے اسی طرح ہم بھی یہی حق رکھتے ہیں اور کوئی وجہ نہیں کہ دین کے معاملے میں ملا کی بات ہماری بات سے زیادہ وزنی ہو۔ یہ باتیں […]

Read More

پاک اسرائیل رابطے؟

خبر، قاری،سامع اور ناظرکی امانت ہوا کرتی ہے، لکھنے والے کا فرض ہے کہ وہ یہ امانت جتنی جلدی ممکن ہو حقدار تک پہنچائے،سویہ خبربھی میرے پاس امانت کے طور پر سنبھال کر رکھی ہوئی تھی، واقعہ پرانا ہو گیا۔ رمضان المبارک، پھرعیدالفطر، یوم آزادی ،آئے روز دہشت گردی، اردگرد تیزی سے پیش آتے واقعات، غرض، خبروں کی ایسی بھرمار کے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پیش آنے والا یہ واقعہ آپ تک پہنچانے میں کوتاہی یاتا خیرہوتی رہی، ایک خیال یہ بھی تھا کہ واشنگٹن میں پاک اسرائیل تعلقات کے حوالے سے ایسی ٹریک ٹو پیش رفت ہو […]

Read More