November 2013

لادینی سیاست کے کڑوے کسیلے پھل

مظفر نگر فساد کے بعد وہاں جانے کی توفیق نہ تو نریندر مودی کو ہوئی اور نہ مایا وتی کو ۔وزیر اعظم منموہن سنگھ،سونیا گاندھی اور ان کے فرزندِ ارجمند راہل گاندھی نےبڑے طمطراق کے ساتھ ۱۷ ستمبر کو فسادزدہ علاقوں کا دورہ کیا اور جن متاثرین سے ملاقات کی ان میں سے ایک کتبہ کا رہنے والاجمیل احمد بھی تھا ۔ جب جمیل احمد نے اپنی داستانِ الم سنائی کہ کس طرح رات کے آخری پہر انہیں جان بچا کر فرار ہونا پڑا تو راہل کی آنکھیں نمناک ہو گئیں ۔ یہ دیکھ کر بسی کلاں کے پناہ گزین […]

Read More

قرآن کو خوش الحانی سے نہ پڑھنے پروعید

۱۔عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ا:’’لیس منا من لم یتغن بالقرآن ‘‘رواہ البخاری ومسلم وابن عساکر والخطیب وابو نصر فی الابانۃ والطبرانی والحاکم حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ وہ ہم میں سے نہیں جس نے قرآن خوش الحانی کے ساتھ نہ پڑھا۔‘‘ بخاری، مسلم، طبرانی، حاکم خلاصہ :یعنی جس شخص نے خشوع و خضوع، خوش آوازی اور ترتیل کے ساتھ قرآن کی تلاوت نہ کی اس نے اپنے آپ کو ہم سے الگ کر لیا۔ اس نے اس نعمت خاص سے […]

Read More

امتِ مسلمہ موجودہ صورتِ حال اور اصلاح کی تدابیر

رسول ﷺ کا ظہور اس وقت ہوا جب پوری دنیا تاریکیوں میں ڈوبی ہوئی تھی۔خود عرب پوری طرح برائیوں میں غرق تھے ۔ایسے حالات میں اللہ تعالی نے آپ ﷺ کو دنیا میں انسانوں کی رشد و ہدایت کے لئے رحمۃللعالمین بنا کر بھیجا یہ چھٹی صدی کا آخری زمانہ تھا۔ آپﷺ نے ۲۳ سال کی قلیل مدت میں ایک عظیم انقلاب برپا کر دیااور ایک ایسی امت کووجود بخشا جس کو’’ امت مسلمہ‘‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔اس امت کے بارے میں کہا گیا کہ تمہیں ’’امت سابقہ ‘‘ یعنی بنو اسرائیل کی جگہ پر لایا گیا ہے اور […]

Read More

شرک کا تہذیبی اوتار

دیوالی کے مشرکانہ تہوار کی صبح کی خبریں دو طرح کی دھند میں لپٹی ہوئی تھیں۔ ایک خبر تو یہ تھی کہ پٹاخوں اور صوتی آلودگی نے دہلی کو کہرزدہ کر دیا۔ اور دوسری خبر جو بہت اہتمام سے دی گئی تھی (NDTV INDIA)پر، وہ یہ تھی کہ بنارس میں دیوالی کے موقعہ سے کچھ مسلم عورتوں نے دیوی کی پوجا اور آرتی کی۔ ویڈیو میں چند مسلم عورتوںکو جو باقاعدہ برقعہ میں ملبوس تھیں، کسی مورتی کی آرتی اتارتے ہوئے دکھایا گیا تھا، ساتھ میںکچھ ہندو خواتین بھی شامل تھیں۔ اس سے پہلے دشہرہ اور گنیش کے تہوار کے […]

Read More

تیونس کیا اسلام کی مخالفت میں جمہوریت قتل کر دی جائے گی؟

تحریک نہضت تیونس کے سربراہ الشیخ راشد الغنوشی دار الحکومت کے اہم میدان ’قصبہ‘ میںملین مارچ سے خطاب کر رہے تھے۔ جیسے ہی انہوں نے کہا کہ :’’ہاں، اپوزیشن کوہماری حکومت گرانے کاپوراحق حاصل ہے۔‘‘ تو چند لمحے کی حیرت کے بعد پورا مجمع نعروں سے گونج اٹھا۔ شور تھما تو انہوں نے اپنا جملہ دہراتے ہوئے کہا:’’ہاں، اپوزیشن کو ہماری حکومت گرانے کا پورا حق حاصل ہے لیکن دیکھو قرآن کیا فرماتا ہے:’واتوا البیوت من ابوابہا(البقرۃ:۲:۱۸۹)’’گھروں میں ان کے دروازوں کے راستے آیا کرو۔‘‘ حکومت میں آنے کادروازہ، انتخابات ہیں۔ہم نے طویل جدوجہد اور لا تعداد قربانیوں کے بعد […]

Read More

بلاتبصرہ

مسلم دنیا کی اکثریت شرعی قوانین کے حق میں اسلامی ملکوں میں عوام کی اکثریت شریعت کا نفاد چاہتی ہے: امریکی تھنک ٹینک نیویارک(رائٹر)مسلم دنیا کی اکثریت چاہتی ہے کہ ان کے ملکوں میں اسلامی قانون اور شرعی اخلاقی ضابطے نافذ ہوں تاہم کئی ضابطوں کے نفاذ پر ان لوگوں کے درمیان اختلاف بھی ہے۔ یہ بات ایک نئے وسیع سروے سے سامنے آئی ہے۔ واشنگٹن کے پی ای ڈبلیو فورم نے یہ سروے کیا ہے، اس میں بیشتر لوگوں نے خودکش بمباری کو مسترد کیا ہے تاہم فلسطینی علاقوں میں 40فیصد ،افغانستان میں39فیصد، مصر میں29فیصد اور بنگلہ دیش میں […]

Read More

پاک اسرائیل رابطے؟

خبر، قاری،سامع اور ناظر کی امانت ہوا کرتی ہے، لکھنے والے کا فرض ہے کہ وہ یہ امانت جتنی جلدی ممکن ہو حقدار تک پہنچائے،سویہ خبربھی میرے پاس امانت کے طور پر سنبھال کر رکھی ہوئی تھی، واقعہ پرانا ہو گیا۔ رمضان المبارک، پھر عیدالفطر، یوم آزادی، آئے روز دہشت گردی، اردگرد تیزی سے پیش آتے واقعات، غرض، خبروں کی ایسی بھرمار کے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پیش آنے والا یہ واقعہ آپ تک پہنچانے میں کوتاہی یا تاخیر ہوتی رہی، ایک خیال یہ بھی تھا کہ واشنگٹن میں پاک اسرائیل تعلقات کے حوالے سے ایسی ٹریک ٹو […]

Read More