January 2014

قتل مومن اسلامی تعلیمات و ملی اتحاد کےتناظرمیں

انسان خیروشرسےمرکب ہے،تاریخ بتاتی ہےکہ زیادہ ترانسان پرشرکاغلبہ رہاہے، خير کوپانےکےلیےشعور،قربانی،جفاکشی اورعمل پیہم درکارہوتاہے۔اورہربلندی یہی چاہتی ہے۔ جبکہ شرکےلیےمن مانی،خواہشات کی غلامی،سستی وکاہلی اوربےمقصدیت کی ضرورت ہوتی ہے۔یہی زوال اورڈھلان ہےاوراسی کانام فسادوضلال ہے۔اگرانسان کوروکنےکےاسباب و محرکات معاشرہ میں ناپیدہوں توانسان شرپسندی کی کسی بھی کھائي میں گرسکتاہے۔یہ معاشرتی روایات اورقوانین ہی ہیں جوانسان کوبہت ساری قبیح برائيوں سےروکتے ہیں۔ گرچہ انسان کے اخلاقی سیاق مضبوط ہوں مگرپھربھی شرکی شرمناک صورتیں رونماہوتی رہتی ہیں۔اسی لئےبرائیوں کےناسورکوختم کرنالازمی ہوتاہے،تاکہ وہ دوسرےلوگوں تک درازنہ ہواورانسانی معاشرہ امن و عافیت کےساتھ باقی رہےاورجوشخص براہے،وہ اچھےافرادکونقصان نہ پہنچاسکے اوراچھےلوگ اپنی صحیح حالت پرقائم رہیں […]

Read More

امت محمدیہﷺ میں نفرتوں کی آبیاری نہ کرو

حضور خاتم النبیین رحمۃ للعالمین حضرت محمد ﷺ کی ولادت مبارکہ کا مہینہ ایسے حالات میں آیا ہے کہ امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنےپرائے سب کی سازشوں اور اپنی تن آسانیوں کا شکار ہو گئی ہے۔ اس وقت باطل طاقتوں نے پورا زور امت مسلمہ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں لگا رکھا ہے۔ ایک طرح سے دیکھا جائے تو یہ محاذ امت محمدیہ کا سب سے کمزور محاذ ہم نے بنا دیا ہے۔ ہمارے یہاں جو علمی فقہی، تاریخی اختلاف رائے تھا اس کو باطل طاقتوں نے ایک طاقتور ہتھیار میں بدل دیا ہے او ریہ ابلیسی طاقتیں […]

Read More

تحفظ عقیدۂ ختم نبوت اور امت مسلمہ

کسی بھی مذہب کی شناخت کیلئے اس مذہب کے بانی کی راہنمائی، اس مذہب کی سب سے بڑی شناخت ہے۔ اس بنا پر ہر مذہب کے پیرو کار ان تعلیمات کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو اس مذہب کے بانی کی طرف سے براہ راست دی جاتی ہیں۔ حضرت آدم علیہ السلام کی زندگی سے ہمیں انکے مذہب کی تعلیمات ملے گی۔ یہی وجہ ہے کہ یہودی اپنی تعلیمات کو حضرت موسٰی کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ اگر آج ان مذہب والوں سے کہے کہ آپ کی تعلیمات حضرت محمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات […]

Read More

وحدت امت اہل قبلہ کی تکفیر اور فقہی اختلافات کی بنا پر ملت میں محاذ آرائی کے خلاف ایک مدلل اور مستند تحریر

کسی انسانی گروہ کو اس کی شامت اعمال کی بنا پر اللہ عزوجل گوناگوں طریقوں سے عذاب میں مبتلا کرتا ہے۔ عذاب کی بد ترین شکل کی طرف اشارہ سورہ انعام کی آیت نمبر ۶۵ کے ایک حصہ میں یوں کیا گیا ہے: اویلبسکم شیعا و یذیق بعضکم باس بعض ترجمہ:’یا تمہیں فرقہ فرقہ کر دے اور ایک کو دوسرے (سے لڑا کر آپس کی)لڑائی کا مزہ چکھا دے۔‘ (ترجمہ مولانا فتح محمد صاحب جالندھری) اس فرمان الٰہی کی تفسیر میں علامہ پیر محمد کرم شاہ صاحب الازہری حفظ اللہ تحریر فرماتے ہیں: ’اس کے علاوہ سخت تر عذاب یہ […]

Read More

عصمت مسلم احادیث رسول ﷺکی روشنی میں

رسول اللہ ﷺ کو جس وقت منجانب اللہ نبوت و رسالت سے سرفراز کیا گیا، عالم انسانیت مختلف گروہوں،جماعتوں ،قبیلوں اور خاندانوں میں بٹی ہوئی تھی۔خصوصاً عرب دنیا کی حالت سب سے زیادہ افتراق وانتشار کا شکار تھی۔ایک عربی کی محبت،انسیت،تعلق ِوفاداری،آپسی اکرام، الغرض اس کے تمام معاملات محض قبیلہ اور خاندان کی عصبیت میں مستغرق تھے۔اس قدر منتشر انسانیت کو ایک جگہ اور ایک عَلم کے نیچے جمع کرناکسی انسان کے بس کی بات نہ تھی۔انسانیت کے اس انتشار نے اسے اشرف المخلوقات کے درجہ سے گرا دیا تھا۔چنانچہ اس صورت حال کی تبدیلی کے لیے اللہ نے اپنے […]

Read More

تفرقہ بازی: اسباب اور سد باب

فرقہ پرستی نے ملک کو جس تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے قبل اس کے کہ میں اس پر، اس کے اسباب اور سد باب پر اپنے خیالات کااظہار کروں ،میں آپ کی خدمت میں کلام مجید میں موجود اللہ تعالی کے چند فرمودات پیش کرنا چاہتا ہوں، جن میں اللہ تعالی نے ہمیشہ آپس میں میل وملاپ، محبت اور خلوص کا حکم دیا ہے اور مذہب میں نفاق پیدا کرنے سے سخت منع کیا ہے۔ (۱)’’اور سب مل کر اللہ کی ہدایت اور دین کے رشتہ کو مضبوط پکڑے رہنا اور متفرق نہ ہونا اور خدا کی اس […]

Read More

تصور امت ایمان اور کفر کی کشمکش کا ایک پہلو

(ایمان اور کفر کا معرکہ جہاں انسانوں کو مومن و کافر میں تقسیم کرتا ہے وہیں اس کا اثر علاقوں اور خطوں پر بھی مرتب ہوتا ہے۔ چنانچہ جہاں ایمان کی حکومت ہو وہ علاقے دارالاسلام کہلاتے ہیں اور جہاں کفر حاکم و قانون بنے دارالکفر کی حیثیت پاتے ہیں۔ بدقسمتی سے مسلمان توحید کے اس عظیم پہلو سے ہی ناواقف ہیں اور نتیجۃً وہ دارالکفر کو اپنا گھر سمجھ کر مطمئن بیٹھے ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ دوستی دشمنی اللہ کی بجائے وطنوں اور ملکوں کی خاطر ہونے لگی اور اسلامی وحدت پارہ پارہ ہوگئی۔ یہ […]

Read More

موجودہ مسلم ریاستیں اور خلافت اسلامیہ

(اس مضمون میں ہم خلافت اور موجودہ مسلم ریاستوں کے بنیادی فرق پر روشنی ڈالیں گے، جس سے یہ واضح ہو جائے گا کہ اکثر و بیشتر مسلم ریاستیں خیر القرون کی خلافت تو کجا خلافتِ عثمانیہ اور دورِ مغلیہ کے ہم پلہ بھی نہیں۔) دراصل ریاستوں کی یہ غیر اسلامی تشکیل ہی امت کے اتحاد میں سب سے بڑا روڑا ہے۔ ادارہ اول:قومی بمقابلہ اسلامی ریاست خلافت اور موجودہ ریاستوں کا پہلا فرق یہ ہے کہ ہم نے قومی ریاستیں قائم کر لی ہیں،جبکہ پہلے کبھی ایسا ہوا نہ تھا۔قوم کا مطلب ہے:ایک مخصوص جغرافیائی حدود کی بنا پر […]

Read More

اہل ایمان کے مابین اختلافات

مشیت ایزدی کے تحت عقلیں متفاوت اور قوت ادراک مختلف ہے، جس کی وجہ سے مختلف رائیں اور اجتہادات رونما ہوتے ہیں۔قرآن کریم نے اس کی طرف اشارہ کیاکہ لوگوں کے درمیان اختلافات اللہ تعالی کی ایک کائناتی سنت ہے۔اللہ تعالی فرماتاہے: وَ لَوْ شَآءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ لَا يَزَالُوْنَ مُخْتَلِفِيْنَۙ اِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ وَ لِذٰلِكَ خَلَقَهُمْ۔ وَ تَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَاَمْلَـَٔنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِيْنَ ترجمہ:بے شک تیرا رب اگر چاہتا تو تمام انسانوں کو ایک گروہ بنا سکتا تھا، مگر اب تو وہ مختلف طریقوں ہی پر چلتے رہیں گے،اور بے راہ […]

Read More

عدم اختلاف کا دور سعید

(عہد نبوت) دور نبوی میں فقہی مباحث کا فقدان: معلوم ہونا چاہیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں فقہ ایک فن کی طرح مدون نہیں تھی اور نہ اس وقت ا حکام کے باب میں بحث کا یہ طریقہ تھا جو اب ہمارے فقہا میں رائج ہے کہ وہ اپنی انتہائی دماغی قابلیتیں صرف کرکے دلائل کے ساتھ ایک ایک چیز کے علیحدہ علیحدہ امکان اور شرائط اور آداب بیان کرتے ہیں، مسائل کی فرضی صورتیں سامنے رکھ کر ان پر بحث کرتے ہیں اور جن کا حصر بیان کیا جا سکتا ہو ان کا حصر […]

Read More