April 2014

فُکُّوْ الْعَانِی(الحدیث) (قیدیوں کو چھڑاؤ)

یہ زمین اللہ کی ہے۔ پورا نظام کائنات اللہ کی مٹھی میں ہے۔ اللہ نے زمین کو گہوارہ بنایا تاکہ ہر جاندار مخلوق اس پر رہ سکے۔ انسان کو تمام مخلوقات سے اشرف بنایا۔۔۔۔۔۔۔ نعمتوں سے مالامال کیا اور اس کو بتا دیا کہ تم زمین پر اللہ کے نائب ہو۔ اللہ کے احکامات کے مطابق ہی تمہیں زندگی گزارنی ہے، تمہیں زمین پر اللہ کا بندہ بن کر رہنا ہے۔ تمہارا رب، تمہارا الٰہ صرف اللہ رب العالمین ہے۔ اسی نے پیدا کیا ہے ؛زندگی دی ہے؛ تمام طرح کی نعمت دی ہے ؛ اور ایک متعین مدت تک […]

Read More

مولانا عبدالقوی صاحب کی گرفتاری مسلم ووٹ بینک پر دبائو کی سازش امیر وحدت اسلامی ہند مولانا عطاء الرحمن وجدی کا شدید ردعمل

حیدرآباد۔ 27؍ مارچ ( پریس نوٹ) مولانا عطاء الرحمن وجدیؔ امیر وحدت اسلامی ہند نے مولانا عبدالقوی صاحب مہتمم مدرسہ اشرف العلوم کی گجرات پولیس کی جانب سے دہلی میں ڈرامائی انداز میں گرفتاری اور عدالت میں پیشی کے بعد 14 دن کی پولیس تحویل میں دیئے جانے کے تمام واقعہ کو موجودہ سیاسی منظر میں سیاستدانوں کے ایک سوچے سمجھے پلاٹ کا حصہ قرار دیا ہے۔ مولانا وجدی نے وحدت کی آندھرا پردیش شاخ کے ناظم مولانا محمد نصیر الدین سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے مولانا عبدالقوی کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں اور ان کے افراد […]

Read More

اخوان اور حماس کے خلاف سعودی اقدامات

چند روز قبل سعودی حکومت نے اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ اس سلسلے میں 24 مارچ 2014ء کو وائس آف امریکہ نے خبر دیتے ہوئے کہا: ’سعودی عرب کی حکومت نے عرب دنیا کی سب سے منظم اور بڑی اسلام پسند جماعت ’اخوان المسلمین‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔‘ آگے چل کر خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ: ’سعودی عرب کی حکومت عالم عرب کی منظم ترین اسلام پسند جماعت اخوان المسلمین سے بھی خائف ہے، جس کے نظریات کو عرب، خصوصاً خلیجی ممالک کے حکمران اپنے اقتدار کے لیے خطرہ گردانتے […]

Read More

گجرا ت ما ڈل (قتل خاص سے قتل عام تک)

بھارت میں پارلیمانی انتخابات ۲۰۱۴ء ؁آئندہ ماہ مئی میں مکمل ہو جائیں گے، اور نئی مرکزی حکومت کی تشکیل کا راستہ پوری طرح ہموار ہوجائے گا۔ پہلے بھی انتخابی ماحول میں بحث و تکرار اور الزامات و اعتراضات اور ان کے جوابوں کا بازار گرم ہوتا رہا ہے۔ مگر اب جیسے جیسے اخلاقی معیار گرتا جا رہا ہے اسی نسبت سے ماحول میں مزید پستی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ بعض سیاسی دعویدار تو اس میدان میں بری طرح بے لباس نظر آ رہے ہیں۔ ایک کاروباری ’بابا ‘ نے تو ہنی مون منانے کا الزام لگا کر مخالف پارٹی […]

Read More

کیا کروں میں اے دل حساس فطرت کیا کروں

جی میں آتا ہے کہ ہر ظالم کا پنجہ موڑ دوں ہر سرِ مغرور کو تیشہ کی زد سے توڑ دوں یا کسی پتھر سے ٹکراؤں سر اپنا پھوڑ دوں ہند میں غیرت سے جینے کی تمنا چھوڑ دوں کیا کروں میں اے دل حساس فطرت کیا کروں بے گھروں کو کیمپ میں مرتا ہوا دیکھا کروں سسکیاں بہنوں کی آہ و بکا سنتا رہوں نیم جاں بچوں کوماں کی گود میں دیکھا کروں کس طرح بستر پہ میں آرام سے سوتا رہوں کیا کروں میں اے دل حساس فطرت کیا کروں دل میں باقی ہے اگرچہ آج بھی ایمان […]

Read More

آزادی کی خاطرفلسطینی بچے اور خواتین سینہ سپر

فلسطین بھر میں [آج] پانچ اپریل بروز ہفتہ بچوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔ یوم اطفال کی مناسبت سے بچوں کی عالمی تنظیم کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید کم فلسطینیوں کی تعداد 230 تک جا پہنچی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطین کے 12 سے 17 سال کے عمر کے 700بچوں کو حراست میں لیے جانے کے بعد پولیس اور فوجی مراکز میں ان سے تفتیش کی جاتی ہے۔ ان میں سے بعض کو عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے اور کچھ بغیر کسی مقدمہ کا سامنا کیے کئی کئی […]

Read More

فلسطین مجھ میں اور ان میں سبب کیا جو لڑائی ہوگی

فلسطین کے اندر غزہ پٹی کے علاقے میں الفتح اور حماس کے ایک مشترکہ اجلاس میں دونوں تحریکوں کے رہنماؤں نے ۵ ہفتوں کے اندر ایک متحدہ عبوری حکومت کے قیام پر اتفاق کرلیا ہے۔ اس موقع پر فلسطین کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے کہا یہ قومی معاہدہ اتحاد کا نیا باب ہے۔ ہنیہ کے مطابق انتخابات کے ذریعہ حکومت اور شراکت ہی امن کی راہِ نجات ہے۔ انہوں نے اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے فرمایا بیت المقدس، مسجد الاقصی اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی جیسے اہم قومی مسائل کی بابت حماس کی حکمت عملی غیر […]

Read More

انتخابی کھیل کوئی پاس کوئی فیل

ایک عام ہندوستانی مزاجا ًتفریح پسندہوتا ہے۔یہ حسنِ اتفاق ہے کہ کرکٹ کا ٹی ۲۰ ٹورنامنٹ ختم ہوا اور قومی انتخابات شروع ہوگئے ۔ ٹی۲۰ کا فائنل ڈھاکہ میں کھیلا گیا اور رائے دہندگی کا آغاز بنگلہ دیش کے پڑوس میں واقع ریاستِ آسام اور تریپورہ سے ہوا لیکن فائنل مقابلے کے نتائج میں ہندی سیاستدانوں کیلئے عبرت کا سامان ہے۔ عالمی مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کی شکست کوئی نئی بات نہیں ہے اور ہر شکست کے پیچھے کسی نہ کسی کھلاڑی کی ناکامی ہوتی ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا کہ شائقین کسی کھلاڑی کے گھر پر جاکر نہ صرف […]

Read More

اندلس/اسپین ایک تاریخی وتجزیاتی مطالعہ

اندلس براعظم یورپ کے جنوب مشرق میں بحر اوقیانوس( Atlantic Ocean)، آبنائےجبل الطارق اوربحیرہ روم(Mediterranean Sea )سے ملحق، شمالی افریقہ کے بالکل سامنےیورپ کے جنوب مغربی کنارے پر ایک حسین و جمیل جزیرہ نما ہے۔ آج کل اس میں پرتگال، اسپین اورمغربی فرانس کےکچھ علاقےشامل ہیں۔ہسپانیہ اور پرتگال کےجزیرہ نماکا قدیم نام آئبیریاتھا۔ قدیم زمانےسےیہاں ای بیری(Iberians)،کلٹ( Celts)،فنیقی(Phoenicians)،یونانی(Greeks)،رومانی (Romans)،شیوانی (Carthaginians)،الانی( Alans)،واندال( Vandals) اورقوطی (Goth) قوموں نےاپنی آبادیاں قائم کیں۔ ان میں سوائےفنقیوں کےسب کےسب مشرقی اوروسطی یورپ کی قومیں تھیں۔قوطیوں نے419عیسوی میں یہاں اپنی حکومت قائم کی اوران لوگوں نےعیسائیت قبول کرلیا۔اس وقت اندلس میں یہودی اوربت پرست بھی رہتےتھے۔ […]

Read More

کیا سیاست میں ہم صرف فائز فائٹنگ ہی کرتے رہیں گے؟

الیکشن قریب آتے آتے جیسے ترقی کا مکھوٹا اتار کر نفرت اور دشمنی کا اصل چہرہ اتنی جلدی سامنے آگیا ہے وہ ایک سوچی سمجھی پلاننگ کا ہی حصہ ہے کہ نفرت کا زہر پولنگ کے اتنا قریب گھولو کہ انتظامیہ کے لیے اس کے خلاف کچھ بھی کرنے کا فائدہ اور نہ کرنے کا فائدہ ان نفرت کے پرچار کوں کو ہی ملے۔ پولنگ سے عین پہلے جس طرح گائے کےگوشت کے کاروبار اور اس کے ایکسپورٹ کو مسئلہ بنایاگیا۔ پھر انتخابی منشور میں یکساں سول کوڈ اور دفعہ ۳۷۰ کو اچھالا گیا اور آخر میں رام مندر بھی […]

Read More