May 2014

بلاتبصرہ, جمعیۃ العلماء ہندنےمودی کےلیےنرم گفتاری کی تجویزمنظورکی

گجرات فسادات اور زعفرانی سازشوں کے تعلق سے ہمارا جو نظریہ ہےجو آج بھی قائم ہے، بدلتے سیاسی منظرنامہ کو دیکھ کریہی دانشمندی ہےکہ ردعمل سے قبل ہرپہلو کا بہت ہی باریکی سے جائزہ لیا جائے:مولانا محمود مدنی ملک کے بدلتےحالات کے مدنظرجمعیۃ العلماء ہندکی مجلس عاملہ اور مجلس منتظمہ دونوں نے یہ تجویز منظور کردی ہےکہ چونکہ نئی سرکار کو عوام نے چناہے اسی لیے اس کے تئيں ہمیں بھی اپنی کوششیں کرنی ہیں اور اسے قبول کرناہے۔ جمعیۃ کے ایک سینئر منتظمہ رکن نے نمائندہ کو بتایا کہ نریندرمودی کے خلاف جس طرح کی روایتی بیان بازی کی […]

Read More

فسطائیت پر جمہوریت کی مہر تصدیق

ہٹلر، مسولینی اور چرچل جیسے قوم پرست رہنمائوں میں نریندر مودی کے نام کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ جارحانہ قوم پرستی نے مذکورہ لیڈروں کو عروج پر پہونچایا تھا۔ اور جمہوریت کے سہارے انہوں نے تخت و تاج کا سفر طے کیا تھا۔ لیکن دنیا نے دیکھا کہ یہ لوگ انسانیت کے لئے ننگ و عار ثابت ہوئے۔ اور اب ہندوستانی جمہوریت نے اکثریتی جبر کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک سنگھی پرچارک کو زبردست کامیابی دے کر ملک کا وزیر اعظم بنا دیا۔ ہزاروں مسلمانوں کا قاتل اورغریبوں سے چھین کر امیروں کو مالامال کرنے والاشخص کہیں ہندوستان کے […]

Read More

احتساب فکر و عمل

ہندوستان کی سیاسی تاریخ نے پھر ایک بار کروٹ لی ہے۔ پارلیمانی انتخابات ۲۰۱۴ء؁ کے جو نتائج سامنے آئے ہیں انہوں نے بہت سے اندازوں کو غلط ثابت کر دیا اور بہت سی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ جو لوگ بھاری اکثریت سے بر سرِ اقتدار آئے ہیں ان کے انتہا پسندانہ رجحانات اور جارحانہ ارادے کوئی راز نہیں ہیں بلکہ ان کا اظہار ان کی باتوں اور رویے سے ہوتا ہی رہتا ہے۔ (قد بدت البغضاء۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فی صدورہم اکبر) ہندوستان جیسے وسیع و عریض ملک میں ایسے لوگوں کا اقتدار میں آنا بجائے خود غلط ہی نہیں نقصان […]

Read More

شنجیانگ : انتہاپسندوں کومشروط معافی کی پیشکش

مسلم اکثریتی شورش زدہ شنجیانگ صوبہ میں شدت پسند علیحدگی پسندوں کے خلاف کاروائی کوآگے بڑھاتے ہوئےچین نے شدت پسندوں کو معافی کی تجویز پیش کی ہے اور کہا ہےکہ اگر وہ خود سپردگی کردیتے ہیں تو انہیں کم سزادی جائےگي۔ سرکاری خبررساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق چین کے شمال مغربی شنجیانگ اوئغورخود مختارخطہ کے قانونی،عدالتی اور تحفظ عامہ اتھارٹیوں نے کل رات ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں شامل لوگوں سے اپیل کی کہ اگر وہ خود سپردگی کردیتے ہیں تو انہیں کم سزا ملے گي۔ اس بیان میں لوگوں سے کسی بھی دہشت گرد […]

Read More

اندلس/اسپین ایک تاریخی وتجزیاتی مطالعہ

(اندلس اسلامی تاریخ کا ایک عجیب و غریب باب ہے۔ اس کی ابتداء ایسی ولولہ انگیز ہے جو رگوں میں خون کی گرمی کو دو چند کر دیتی ہے لیکن اس کا انجام ایسا الم ناک ہے کہ جس کو پڑھتےہوئےشرم، ندامت، بے بسی، بے چارگی، اور حیرت و استعجاب کا ایک ایسا درد انگیز منظر ابھرتا ہے جو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیتاہے۔ اس جہانِ رنگ و بو میں سنت اللہ ایک ہی رہی ہے۔ مسلم آئیں ہوا کافر تو ملے حور و قصور۔ چنانچہ غیروں نے مسلمانوں کے عروج کا بھی بغور مطالعہ کیا اور خوبیوں کو […]

Read More

ورنداون کی بیواؤں کو عزت کی موت بھی نصیب نہیں

ورنداون (متھرا، یوپی) کی سرکاری پناہ گاہوں میں بیواؤں کے جسم کو ان کی موت کے بعد بھنگی اٹھا کر لے جاتے ہیں اور پھر ٹکڑوں میں کاٹنے کے بعد بوری میں بھر کر ٹھکانے لگا دیتے ہیں۔ کیونکہ ادارے کے پاس آخری رسومات کے لئے مناسب ذرائع موجود نہیں ہیں۔ یہ بھی اس وقت ہوتا ہے جب وہاں رہنے والے دوسرے لوگ بھنگیوں کو اس کام کے لئے پیسے دیتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے ایک سروے میں یہ چونکا دینے والا واقعہ روشنی میں آیاجو کہ ورنداون اور اس کے اطراف میں پناہ گزیں تنہا بوڑھی عورتوں […]

Read More

اکشر دھام مندر حملہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ پردھان منتری نریندر دامودر بھائی مودی کے منھ پر طمانچہ؟

پیراگراف 135:ریکارڈ میں درج شہادتوں اور حقائق کی بنیاد پر اوپر ہم نے جن امور کو سلجھا کر اس کا جواب دیا ہے اس بنا پر نیز اس عدالت کے ذریعہ قائم کردہ اصولوں کی بنیاد پر ہم اس بات پر کلی طور سے مطمئن ہیں کہ ملزمان اپنے خلاف لگائے الزامات کے تعلق سے بالکل بے قصور ہیں۔ ہماری رائے میں اسپیشل پوٹا کورٹ اور گجرات ہائی کورٹ کا حکم اس قابل ہے کہ اسے درکنار کر دیا جائے۔ چنانچہ ملزم اے2،اے4 اور اے6کو دی جانے والی پھانسی کی سزا، ملزم اے3 کو دی جانے والی عمر قید کی […]

Read More

فکو العانی (دوسری قسط) آج کے یوسف صفت اسیران بلا

استاذ محترم ڈاکٹر تابش مہدی صاحب نے بہت پیارے انداز میں بڑی اہم بات کہی۔ سارے یوسف صفت دار پر چڑھ گئے ہر گنہ گار دامن بچا لے گیا حضرت یوسف ؑبے قصور تھے۔ اس کے بعد بھی فَلَبثَ فِی السِّجن بِضْعَ سنین (۴۲:یوسف ) اور یوسف ؑنے کئی سال قید خانے میں کاٹے۔ بِضْعَ کی وضاحت کرتے ہوئے مولانا جونا گڑھی ؒصاحب نے لکھا ہے حضرت یوسفؑ قید خانے میں سات سال رہے۔ بعض کے نزدیک بارہ سال اور بعض کے نزدیک چودہ سال قید خانے میں رہے۔ واللّٰہ اعلم ( حاشیہ تفسیر، مولانا جوناگڑھی ؒ) حضرت یوسف ؑ […]

Read More

عزیمتوں کے چراغ

اندھیرے کر نہیں سکتے مری نظر کو اسیر میں مشکلوں میں جلاتا ہوں ہمتوں کے چراغ بفیض عشق ہمارے قلوب روشن ہیں ہوا نے لاکھ بجھائے ہیں محفلوں کے چراغ وہ کہہ رہے ہیں اجالا کریں گے راہوں میں بجھا دئیے ہیں جنہوں نے بہت گھروں کے چراغ ستم گروں سے یہ کہہ دو کہ سر جھکا کے چلیں ہتھیلیوں میں دھرے ہیں یہاں سروں کے چراغ فسردہ شب ہے تو کیا، آرزو تو زندہ ہے سحر قریب ہے، روشن ہیں آنسوؤں کے چراغ حصولِ حق کے لئے احتجاج کرتے ہیں بجھے بجھے سے جو رہتے ہیں مفلسوں کے چراغ […]

Read More

برونائی میں شرعی نظام کانفاذ مسلم دنیامیں بیداری کی لہر نے حکمرانوں کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیاہے

جنوب مشرقی ایشیا کے ملک برونائی دار السلام کی جانب سے ملک میں شرعی قوانین کے نفاذ کے اعلان نے پوری دنیا کے اسلام مخالف عناصر کو مضطرب کر دیا ہے۔ یہ قوانین تین مرحلوں پر مشتمل ہیں۔ پہلے مرحلہ میں جرمانے اور قید کی سزائیں سنائی جائیں گی، جب کہ دوسرے مرحلہ میں اعضا کاٹنے کی سزائیں شامل ہیں۔ تیسرے مرحلہ میں زنا اور ہم جنس پرستی پر سنگ ساری کی سزائیں دی جا سکیں گی۔ برونائی ایک مسلم ملک ہے اور اس کے ۶۷ سالہ حکمران حسن البولقیا کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ […]

Read More