May 2014

فلسطین کی مکمل آزادی تک مسلح جدوجہد جاری رہےگی

دوحہ (ایجنسیاں):اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبےکے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطنی قوم نے بےاتفاقی اور انتشار کا باب بندکر دیاہے۔قوم کے پاس مفاہمت اور اتحاد کے سوا اور کوئی چارہ نہیں رہاہے۔قومی مفاہمت اور مسلح جدوجہد آزادی کے لیے دوموثر ہتھیار ہیں۔ حماس مسلح جدوجہد سے فلسطین کی آزادی تک دستبردار نہیں ہوگی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کے66سال مکمل ہونے اور فلسطینی یوم نکبہ کی یاد میں دوحہ میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کو قومی […]

Read More

اسلام کا تصورجہاد اورمومنین کی صفات

(حضرت مولانا مفتی فضیل الرحمن ہلال عثمانی مالیرکوٹلہ کے منبرسے نمازجمعہ سے پہلے ’درس قرآن‘ دیتے ہیں، ان کی تفسیر روح القرآن سات جلدوں میں شائع ہوچکی ہے…تفسیر روح القرآن کی روشنی میں ان کا درسِ قرآن دلچسپی سے سناجاتا ہے۔ سورۂ انفال کی ابتدائی آیات کی تفسیر کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔) ٭ اسلام میں جہاد کی تصور اسلام میں جہاد اور جنگ کا تصور سب سے الگ ہے۔ جنگ نہ تو مادی فائدوںکے لئے ہے اور نہ ملک گیری کے لئے بلکہ جنگ کا مقصد اس زور اور قوت کو توڑنا ہے جس کے بغیر آزادی باقی نہیں […]

Read More

انتخابی نتائج کیوں وساوس دل کو دھڑکاتے ہیں یوں انجام سے

انتخابی نتائج کو مختلف زاویوں سے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک مسلم نکتہ نظر ہے دوسرے ہندتووادی نظریہ۔ اس کے علاوہ ایک ایسے عام ہندوستانی شہری کی نظر سے جسے دین دھرم میں کوئی دلچسپی نہ ہو اور پھر ذرائع ابلاغ و کارپوریٹ کی دنیا۔ اس بار کارپوریٹ کی دنیا نے مودی کے ذریعہ سے ذرائع ابلاغ پر خوب دولت لٹائی اس لئے بی جے پی کی زبردست کامیابی میں مودی کی محنت و جدوجہد کے ساتھ وہ بھی برابر کا شریک ہے۔ نتائج کے بعد میڈیا نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ یہ ملک کی عوام کا موروثی […]

Read More

ایک عالم دین کی خدمت میں

(یہ خط مولانا عطاء الرحمان وجدیؔ صاحب نے بڑودہ جیل سے اس وقت لکھا تھا جب گودھرا کانڈ سے چند ماہ پہلے ایک تعلیمی مذاکرہ سے قبل انہیں 124 لوگوں کے ہمراہ قید کرلیا گیا تھا۔ یہ خط جہاں مولانا کے عزم و حوصلہ اور بصیرت کا غماز ہےوہیں اس کے پڑھنے سے یہ بھی احساس ہوتا ہے کہ مولانا نے جس فتنہ کا اس وقت چھوٹی سطح پر ذکر کیا تھا وہ اب ایک عفریت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ گویا حالات ایک دم سے تبدیل نہیں ہوئے بلکہ دیکھنے والی نگاہیں اس بہت پہلے تاڑ چکی تھیں۔ […]

Read More

قادیانیوں کے لیے اسلامی اصطلاحات استعمال نہ کی جائیں

اسلامی تعلیمات وہدایات میں اس بات کا التزام کیا گیا ہے کہ جن باتوں سے فتنہ اور گمراہی پھیلنے کا اندیشہ ہو ان سے اجتناب کیا جائے، چنانچہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نصیحت ہے’کلمو الناس علی قدر عقولہم اتریدون ان یکذب اللہ و رسولہ‘ کہ لوگوں کی ذہنی سطح کے مطابق گفتگو کی جائے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہاری معروضات ان کے اوپر سے گزر جائیں اور وہ اللہ و رسول کی تکذیب کر بیٹھیں، بلاشبہ قادیانیوں کے لیے اسلامی اصطلاحات کا استعمال گمراہی کا موجب ہے۔ یہاں یہ بات بھی واضح ہوجانی ضروریہے کہ جس […]

Read More