July 2014

ربانی ہدایت بمقابلہ عجزانسانی

اس عظیم کائنات میں خالقِ کائنات کے عظیم الشان پیچیدہ اور رنگا رنگ مظاہر اور توانائیوں کی مختلف شکلوں کے درمیان کمزور سے حضرت انسان کی موجودگی بذات خود ایک معجزہ ہے۔ خالق کائنات کی مخلوقات ہوا، پانی، آگ، شمسی و قمری توانائی زیر زمین و زیر سمندر پائے جانے والی معدنیات پر غور کرنے سے انسان اپنی حقیقت کو بخوبی سمجھ سکتا ہے اگر وہ غور و فکر سے کام لے مگر یہ حضرت تاریخ کے ہر دور میں عقل و دانش کی بد ہضمی اور طاقت و دولت کے نشہ کا شکار ہوکر خود خالق کائنات کے خلاف […]

Read More

سنگھ پریوار کو امریکہ سے خطیر رقومات کی امداد کا سنسنی خیز انکشاف!

نئی دہلی، ۶ جولائی (صحافت بیورو) ساؤتھ ایشیا سٹیزن ویب (ایس اے سی ڈبلیو) نے سنگھ پر یوار کو امریکہ سے خطیر رقومات کی امداد کا سنسنی خیز انکشاف کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سنگھ پریوار سے منسلک امریکہ کے سماجی خدماتی اداروں کے متعلق عوامی سطح پر دستیاب 2001سے 2004تک کس طرح امداد حاصل کی گئی ہے، رپورٹ ٹیکس ادائیگی دستاویزات اور اخباری رپورٹس وغیرہ پر مشتمل ہے، جس میں امریکہ میں ہندو قومی اداروں کی سرگرمیوں اور ان کی پالیسی کے مکمل تجزیہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گز شتہ تین دہائیوں سے ہندوستان […]

Read More

اسرائیل جارحیت کی یہودی ربی نے مذمت کی

لندن (ایجنسی) بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی دہشت گردی پر جہاں ہر امن پسند شخص بے چین ہے بعض یہودی بھی اسرائیل کی مجرمانہ حرکت کے خلاف کھل کر میدا ن میں آرہے ہیں۔ گزشتہ روز لندن میں اسرائیلی سفارتخانہ کے باہر احتجاج میں متعدد یہودیوں نے بھی حصہ لیا۔ ایک ربی نے بینر اٹھایا ہوا تھا جس پر درج تھا کہ یہودی مذہب صیہونی ریاست کو مسترد کرتا ہے اور غزہ کا محاصرہ کرنے اور فلسطین پر قابض ہونے کی مذمت کرتا ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین یکجہتی مہم نے عوام سے آن لائن […]

Read More

لندن میں اسرائیلی سفارت خانے پر مختلف تنظیموں کا مظاہرہ ابو خضیر کے اغوا کے بعد بہیمانہ قتل، لاش کا نذر آتش کرنے، مغربی کنارے میں جاری وحشیانہ کریک ڈاؤن اور غزہ پٹی پر بمباری کے خلاف نعرے بازی کی

لندن ، 06؍جولائی (ایجنسی) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کا دائرہ یورپ تک پھیل گیا ہے۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عربوں ، مقامی افراد اور سیکڑوں فلسطینی تارکین وطن نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مقبوضہ بیت المقدس میں عرب لڑکے ابو خضیر کے اغواء کے بعد بہیمانہ قتل، اس کی لاش کو نذر آتش کرنے، مغربی کنارے میں جاری وحشیانہ کریک ڈاؤن اور غزہ پٹی پر بمباری کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین ایک ریلی کی شکل میں […]

Read More

مدنی یتیم کی عید

آسمان کے کنارے سے عید کے چاند نے جوں ہی ذرا سا جھانکا مدینہ کی گلیوں میں خوشیوں کی ہل چل سی مچ گئی۔ ہر ایک کی آنکھوں میں خوشی کے دئیے جھلملانے لگے۔ پورے سال کے انتظار کے بعد تو خوشی کا دن دیکھنے کو ملتا ہے۔ ہر من کلی کی طرح چٹخ اٹھتا ہے۔ خوشیوں کی اس گہما گہمی میں دوسروں کی آنکھوں کے آنسو دیکھنے کی فرصت ہی کس کو ملتی ہے۔ خوشیوں کے اس ہجوم میں ایک طرف ایک ننہا منا سا بچہ اُداس اُداس کھڑا تھا۔ اس کی گیلی آنکھیں محرومیوں کی اےک خاموش کہانی […]

Read More

صیہونی پہاڑی سنیما سے دیکھتے ہیں فلسطینیوں کی موت کا تماشا

مقبوضہ یروشلم (ایجنسی) صدیوں پہلے جفا و جبر کے عادی بادشاہ ہاتھیوں اور شیروں کے آگے غلاموں کو ڈال کر ان کے تڑپنے پھڑکنے کے وحشتناک مناظر دیکھ کر جس طرح خاموش ہوتے، قہقہے برساتے اور تالیاں پیٹتے تھے آج ان کی جگہ جدید تعلیم یافتہ اسرائیلی شہریوں نے لے لی ہے۔ اس لئے اسرائیل سے اڑ کر غزہ پر بمباری کرکے عورتوں اور بچوں سمیت بڑے بوڑھوں کو خون میں نہلانے والا شاید ہی کوئی جنگی طیارہ ہو گا جس کی پرواز اور غزہ پر بمباری کے موقع پر عالمی سطح پر لاڈلی قوم اسرائیلیوں نے تالیاں نہ پیٹی […]

Read More

دوستی اور دشمنی (قرآن و سنت کے آئینہ میں)

’الولاء ‘عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مادّہ  ’و،ل،ی ہے۔ ولی کا مطلب ہے دوست، مددگار، حلیف ،قریبی ، حامی۔ اس سے ولاء کا لفظ بناہے جس کا مطلب ہے دوستی ،قربت ،محبت،نصرت ،حمایت ۔ الولاء کا لفظ شرعی اصطلاح میں اس قدر جامع ہے کہ اردو کے کسی ایک لفظ کے ذریعہ اس کی ترجمانی مشکل ہے ۔ پھر بھی آسانی کے لئے اسے دوستی کے لفظ سے تعبیر کیا جاسکتا ہے ۔ لیکن اس دوستی سے مراد وہ سرسر ی تعلقات نہیں جو عارضی مفادات یا بعض دیگر وقتی مصالح کے تابع ہوتے ہیںبلکہ دوستی سے مراد […]

Read More

امن کے پیامبر یا ہتھیاروں کے سوداگر

اسٹاک ہوم انٹر نیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سال گزشتہ میں ساری دنیا میں فوجی مصارف پر جو مجموعی لاگت صرف کی گئی ہے اس میں سے صرف ایک ملک (ملکوں کا ملک) امریکہ کا حصہ 48فیصد ہے۔ اگر مزید واضح الفاظ میں ضبط تحریر میں لایا جائے تو آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ صرف ایک سال کے عرصے میں ساری دنیا نے فوج پر 1.34ٹریلین امریکی ڈالر یعنی ایک لاکھ 34ہزار کروڑ ڈالر صرف کئے جس میں امریکہ بہادر نے 25.55لاکھ کروڑ خرچ کئے۔ میرے حساب سے یہ دنیا […]

Read More

الجزائری فٹ بال ٹیم بونس رقم اہل غزہ کو عطیہ کرے گی

الجزائر، 4جولائی (پی ایس آئی) برازیل میں ہونے والے فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی الجزائر کی ٹیم نے بونس میں ملنے والی رقم کو اسرائیلی فوج کے محاصرے کا شکار اہل غزہ کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی کپ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں روس کے خلاف میچ میں گول اسکور کرکے الجزائر کو فتح دلانے والے کھلاڑی اسلام سلیمانی نے ایک بیان میں کہا کہ ’’غزہ کے محصور فلسطینی ہم سے زیادہ اس رقم کے حقدار ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ الجزائر واحد عرب ملک ہے جس کی ٹیم نے برازیل میں ہونے […]

Read More

وسطی جمہوریہ افریقہ ایک خوفناک صورتحال!

عیسائی دہشت گرد تنظیم: خطرات کی تمازت کے باعث تادم تحریر وسطی افریقہ سے 8لاکھ مسلمان ہجرت کرکے ہمسایہ ممالک چاڈ، کیمرون اور دوسرے مقامات کی جانب منتقل ہو گئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ عیسائی دہشت گرد تنظیم اینٹی بالا کا حملوں کے نتیجہ میں وسطی افریقہ سے مسلمانوں کا تاریخی انخلا دیکھنے میں آیا۔اس نے خبردار کیا کہ ایسی صورتحال رہی تو وہ دن دور نہیں جب وسطی افریقہ سے مسلم اقلیت کا نام و نشان مٹ جائے گا، عیسائیوں کی طرف سے مسلمانوں پر حملوں کا […]

Read More