اسرائیل جارحیت کی یہودی ربی نے مذمت کی

لندن (ایجنسی) بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی دہشت گردی پر جہاں ہر امن پسند شخص بے چین ہے بعض یہودی بھی اسرائیل کی مجرمانہ حرکت کے خلاف کھل کر میدا ن میں آرہے ہیں۔ گزشتہ روز لندن میں اسرائیلی سفارتخانہ کے باہر احتجاج میں متعدد یہودیوں نے بھی حصہ لیا۔ ایک ربی نے بینر اٹھایا ہوا تھا جس پر درج تھا کہ یہودی مذہب صیہونی ریاست کو مسترد کرتا ہے اور غزہ کا محاصرہ کرنے اور فلسطین پر قابض ہونے کی مذمت کرتا ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین یکجہتی مہم نے عوام سے آن لائن اپیل کی تھی کہ وہ اسرائیل کے خلاف احتجاج میں حصہ لیں۔ اس آن لائن اپیل میں کہا گیا تھا کہ یہ غزہ سے راکٹ داغنے کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ فلسطینیوں اور ان کی زندگی کو کنٹرول کرنے کی جنگ ہے۔ اس اپیل میں مزید کہا گیا تھا کہ یہ احتجاج اسرائیل کی اس سوچ کے خلاف ہے کہ وہ مکمل بے شرمی کے ساتھ جرائم انجام دے سکتا ہے۔ اس اپیل کے بعد جہاں ہزاروں افراد اسرائیل کی غندہ گردی کے خلاف احتجاج کے لئے سامنے آئے وہیں بعض یہودی بھی آئے جنہوں نے اسرائیل کی مجرمانہ حرکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہودی مذہب صیہونی ریاست کو مسترد کرتا ہے۔         (بشکریہ انقلاب)

You may also like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *