July 2014

اعلیٰ ذات ہندو کی کابینہ میں بادشاہت

وزیر اعظم کابینہ میں وزراء کی ذات برادری کی بنیاد پر اعداد و شمار نہایت تلخ حقیقتوں کی طرف رہنمائی کر رہے ہیں۔ 46رکنی کابینہ میں کابینہ درجہ کے 24وزیروں میں 12اعلیٰ ذات 5بیک ورڈ2دلت اور ایک قبائلی وزیر ہے۔ اس سے نیچے کے درجہ میں 10وزراء میں سے 5اعلیٰ ذات 4بیک ورڈ کوئی دلت نہیں 1قبائلی ہیں۔ سب سے نیچے کے وزراء میں تناسب بالکل بدل گیا ہے۔ 12وزراء میں قبائلی 4بیک ورڈ 4اور اعلیٰ ذات صرف 3وزیر ہیں۔ ایک دلت بھی ہے۔ پوری 46رکنی کابینہ میں صرف 3دلت ہیں۔اور 3غیر ہندو ہیں۔ مینکا گاندھی اور اسمرتی ایرانی کے […]

Read More

اسرائیل کی ہندوستان میں بڑھتی سرگرمیاں کیا گل کھلائیں گی؟

مودی سرکار کے وجود میں آتے ہی جن طاقتوں کو اپنا اثر و روسوخ بڑھانے کی ازحد امید ہو گئی ہے، ان میں اسرائیل سرِ فہرست ہے، چندر شیکھر اور نرسمہا راء کے دورِ حکومت میں اسرائیل کو جو موقع ملا تھا، اس کا دائرہ گزرے دنوں کے ساتھ وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا گیا، اس کی وجہ یہ ہوئی کہ ہندوستان کی سیکولر، غیر سیکولر کہی جانے والی پارٹیوں میں سے کسی کو اسرائیل کی توسع پسندانہ عزائم خصوصاً مسلم اقلیت کے متعلق اس کے دورِ قدیم سے دورِ جدید تک دشمنی و عداوت اور کمزور کرنے کی […]

Read More

کالے دھن پر دیسی ناگ

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک فنانس اینڈ پالیسی کی ایک ہزار صفحات کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں 400-500ارب ڈالر کے بیرونی بینکوں کے سرمایہ کے مقابلہ خود ملک میں کالا دھن کی قیمت 1400ارب ڈالر کے برابر ہے۔ ملک کی کل 120لاکھ کروڑ کی معیشت کے مقابلہ 83لاکھ کروڑ کا کالا دھن ہے۔ ملک کی کل پیداوار کا 71%کالا دھن پر مشتمل ہے۔ اس کا سب سے بڑا ذریعہ زمین اور مکان کی خرید و فروخت کا کاروبار ہے۔ دوسرے نمبر پر سونا، ہیرا، کان کنی کا حصہ ہے۔ 90کی دہائی میں کالے […]

Read More

ملکِ شام ۔۔۔ فضیلت اور تاریخ

شام سریانی زبان کا لفظ ہے جو حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے حضرت سام بن نوح کی طرف منسوب ہے۔ طوفانِ نوح کے بعد حضر ت سام اسی علاقہ میں آباد ہوئے تھے۔ ملک شام کے متعدد فضائل احادیث نبویہ میں مذکور ہیں، قرآن کریم میں بھی ملک شام کی سرزمین کا بابرکت ہونا متعدد آیات میں مذکور ہے۔ یہ مبارک سرزمین پہلی جنگ عظیم تک عثمانی حکومت کی سرپرستی میں ایک ہی خطہ تھی۔ بعد میں انگریزوں اور اہل فرانس کی پالیسیوں نے اس سرزمین کو چار ملکوں (سوریا، لبنان، فلسطین اور اردن) میں تقسیم کرا دیا، لیکن […]

Read More

ہندوستانی تہذیب کے کھوکھلے دعوے!

کہتے ہیں جمہوری حکومت میں مقننہ یعنی پارلیمنٹ یا اسمبلی،انتظامیہ اور عدلیہ نظم مملکت کے تین اہم ادارے یا ستون ہیں جن کے سہارے جمہوری نظام کی تاسیس ہوتی ہے۔البتہ چوتھا ستون وہ زندہ ضمیر و متوازن میڈیا ہے جو اس پورے نظام کو غلطیوں سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس طرح یہ چار ستون مل کر دیدہ زیب جمہوری عمارت کو قابل رہائش بنانے میں معاون ہوتے ہیں۔ایک طرف جمہوری ملک کی ترقی و خوشحالی،فلاح وبہبود، تعمیر و تصعید، امن و قانون کی برقراری اور حقوق و اختیارات کی ادائیگی میں متذکرہ تین اداروں کا اہم […]

Read More

عراق، افغانستان و پاکستان میں امریکی جنگی اخراجات ۴۴ کھرب ڈالر سے تجاوز

واشنگٹن ، (پی ایس آئی) ایک امریکی اخبار کے مطابق عراق، افغانستان، اور پاکستان میں جاری جنگوں پر امریکی اخراجات 4.4ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ جب کہ 6لاکھ افراد ان جنگوں کی وجہ سے ہلاک ہوئے جن میں تین لاکھ 50ہزار افراد براہ راست جنگی کارروائیوں کا شکار ہوئے جب کہ ڈھائی لاکھ ایسے افراد بھی موت کے منہ میں چلے گئے جنہیں ان جنگوں سے پیدا شدہ مسائل کی وجہ غذائی اور صحت کی سہولتوں تک رسائی نہ مل سکیں۔ پاکستان میں 2004سے 52ہزار پاکستانی شہری اس جنگ میں جاں بحق ہوئے جب کہ 50ہزار سے زائد زخمی […]

Read More

صحابہ کرام ؓ کا قرآن سے تعلق نقش ہے صفحۂ ہستی پہ صداقت اُن کی ۔۔۔۔۔۔!!

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے رفقائے ذی مرتبت کو، جنہیں ہم صحابہ ؓ کے مبارک نام سے یاد کرتے ہیں، بفضل خدا وندی یہ اعزاز حاصل تھا کہ اُن کی نظروں کے سامنے نہ صرف نزول قرآن کا منظر موجود تھا، بلکہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل میں، قرآن شریف ایک چلتا پھرتا نمونہ بھی ان کے سامنے تھا۔ اگر ہم ’’صحابہ کے قرآن سے تعلق‘‘ کی بات کرتے ہیں تو دراصل ہم قرآن سے تعلق کی بات ہی نہیں کررہے ہوتے ہیں، بلکہ ہم صاحب قرآن سے صحابہ ؓ کی گہری محبت […]

Read More

قسط دوم سیا سی دین،سعودی ملوکیت اور اخوان المسلمین

ہم نے مضمون کی پہلی قسط میں خوارج کے متعلق احادیث رسول اللہ ﷺ اور ان میں صفات خوارج کا تذکرہ کیا تھا ،اس کے بعد محسوس ہوا کہ ان عوامل کا بھی تذکرہ ہونا چاہیے جن کی بنا پر ’’الاخوان المسلمون ‘‘کوخوارج کہا جا رہا ہے،چنانچہ حرمین شریفین کی عظمت،وقار اور دینی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ مضمون محض ان لوگوں کی نکیر کی کوشش ہے جو ان مقدس مقامات کے خادم ہونے کے باوجود کہیں نہ کہیں کفر و طاغوت کے مکرکا شکار ہو کر غلبہ اسلام اور جہاد و شہادت کے عمل کو دہشت گردی […]

Read More

تا خلافت کی بناء ہو پھر جہاں میں استوار

فلسطین میں ۲۸ دنوں تک دہشت گردی کا ننگا ناچ ناچنے کے بعد عارضی جنگ بندی کے نام پر غاصب اسرائیلی حکومت کی فوجیں فلسطین کی غزہ پٹی سے ’’دفاعی مقامات ‘‘پر لوٹ گئی ہیں۔ اس جنگ میں کم و بیش دو ہزار فلسطینی شہریوں نے صیہونی فوج کے حملوں میں جام شہادت نوش کیا اور اس سے کہیں زیادہ تعداد زخمیوں کی ہے جن میں عورتیں، بچیں اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔ یہودی غاصبوں کی تاریخ ،طاقت کے بے جا استعمال اور استحصال کی تاریخ ہے، فلسطینی اپنے ہی ملک میں غلاموں کی سی زندگی گزار رہے ہیں، غزہ […]

Read More