اعلیٰ ذات ہندو کی کابینہ میں بادشاہت

وزیر اعظم کابینہ میں وزراء کی ذات برادری کی بنیاد پر اعداد و شمار نہایت تلخ حقیقتوں کی طرف رہنمائی کر رہے ہیں۔ 46رکنی کابینہ میں کابینہ درجہ کے 24وزیروں میں 12اعلیٰ ذات 5بیک ورڈ2دلت اور ایک قبائلی وزیر ہے۔ اس سے نیچے کے درجہ میں 10وزراء میں سے 5اعلیٰ ذات 4بیک ورڈ کوئی دلت نہیں 1قبائلی ہیں۔ سب سے نیچے کے وزراء میں تناسب بالکل بدل گیا ہے۔ 12وزراء میں قبائلی 4بیک ورڈ 4اور اعلیٰ ذات صرف 3وزیر ہیں۔ ایک دلت بھی ہے۔ پوری 46رکنی کابینہ میں صرف 3دلت ہیں۔اور 3غیر ہندو ہیں۔ مینکا گاندھی اور اسمرتی ایرانی کے مذاہب کے بارے میں کچھ طے نہیں ہے۔ یعنی 46رکنی کابینہ میں اعلیٰ ذات وزراء کی تعداد کل بیس ہے۔ جبکہ ان کی آبادی کل ملاکر 15%ہوگی مگر وزراء کا تناسب جبکہ دلت کی آبادی 15-16%انکی نمائندگی 7%ہے۔ مسلمانوں کی آبادی 12-15%ہے انکی نمائندگی صرف 1ہے۔جبکہ BJPنے SC/STکے لئے ریزرو 47نشستوں میں ہے 26+2نشستیں جیتی ہیں۔ یعنی تقریباً 60%۔ مگر نمائندگی ملی ہے 7%۔
(ٹائمس آف انڈیا، نئی دہلی28/5/2014)

You may also like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *