’’جے ہند ‘‘ نہیں ’’رام رام‘‘ اور ’’جے ماتا دی‘‘ کہہ کر سیلوٹ مارئیے

فوج کے مذہبی ٹیچر کا کام جوانوں میں حب الوطنی ، جوش اور اتحاد کا جذبہ پیدا کرنا ہے ۔ جے ہند بولنے سے مذہبی منافرت اور شدت پسندی کا پیغام جاتا ہے۔ اگر آپ نے تنگ ذہنی سے اوپر اٹھ کر بٹالین کے اصول کے مطابق ’’رام رام‘‘ اور ’’جے ماتا دی‘‘ کہکر سیلوٹ نہیں کیا تو آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی۔ یہ نوٹس فوج کے ایک اعلیٰ افسر کے ذریعہ صوبہ دار عشرت علی کو جاری کیا ہے۔ جو گذشتہ 22سال سے فوج میں مولوی کے عہدہ پر تعینات ہیں۔ صوبہ دار عشرت علی کی اہلیہ نے قومی اقلیتی کمیشن میں تحریری شکایت کرکے اپنے شوہر کو افسران کے اِس جانبدارانہ رویہ سے نجات دلانے کی درخواست کی ہے۔ (راشٹریہ سہارا نئی دہلی 15/9/2014)

You may also like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *