November 2014

مدارس میں بھی بی جے پی چلائے گی رکنیت سازی مہم

لکھنؤ (نامہ نگار) فرقہ پرست شبیہ کے الزامات سے باہر نکلنے کی کوششوں میں مصروف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنی رکنیت سازی مہم کے تحت اب مدارس سے بھی اپنے نئے ممبران بنائے گی۔ اتر پردیش میں پارٹی کی ڈیجیٹل رکنیت سازی مہم ۱۱ نومبر سے شروع ہو رہی ہے۔ اس کا آغاز یہاں مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کریں گے۔ پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری اور رکنیت سازی مہم کے انچارج سوتنتر دیو سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ پارٹی مسلمانوں کو بھی اپنے ساتھ جوڑنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور اس کی ذمہ داری پارٹی […]

Read More

تو اس لئے دیا گیا نوبل انعام

’’سوات بدھ حکمرانوں کی مملکت تھا۔ محمود غزنوی اپنے ساتھ اسلام لایا اور حکمراں بن بیٹھا۔ ہمیں بدھا کے مجسموں پر فخر تھا جسے طالبان نے توڑ دیا۔ جنرل ضیا ء الحق ایک ڈراؤنا شخص تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے ملک میں ہاکی ایک نمایاں کھیل رہا ہے مگر ضیا ء الحق نے خواتین کھلاڑیوں کو نیکر کے بجائے ڈھیلی شلوار پہنا دیں۔ ہماری درسی کتابوں میں ہندوؤں پر لعن طعن کی گئی۔ سلمان رشدی کی کتاب کے خلاف ISIکے مُلّانے احتجاج شروع کیا لیکن میرے والد اُس کے حق اظہار آزادی کو تسلیم کرتے تھے۔ ہمارے شہر میں لوگوں کو لالٹین جتنی […]

Read More

اسکولی سطح پر مخلوط تعلیم تباہی کا پیش خیمہ

تعلیم کا واضح مطلب ہے چہار طرفی نشو نما ۔ شخصیت سازی، قوم و ملت کے لئے بہترین نو جوان، بہترین انجینئر ڈاکٹر اور وکیل کے علاوہ قانونی، اخلاقی، تہذیبی، سماجی و معاشرتی اعتبار سے بہترین پڑوسی ،بہترین ماں، بہن، بیٹی اور بیوی، بہترین باپ، بیٹا، بھائی اور شوہر، اور ان سب کے ساتھ ایک بہترین انسان کی تعمیر جس کے ساتھ رہ کر کسی کو کسی بھی طرح کا کوئی خطرہ لاحق نہ ہو بلکہ وہ خود کو مامون و محفوظ سمجھے، سبھی ایک دوسرے کے معاون و مددگار بن سکیں اور ایک بہترین معاشرہ کی تعمیر ممکن ہو […]

Read More

تاخلافت کی بنا دنیا میں ہو پھر استوار – 4

اس میں کوئی شک نہیں کہ بحالاتِ موجودہ خلافت کا قیام سخت مشکل اور صبر آزما کام ہے۔ جس کے لئے محکم یقین اور پیہم جدو جہد کے ساتھ ساتھ باریک بینی اور دور اندیشی بھی درکار ہے۔ گذشتہ تین شماروں میں ہم اس جانب توجہ دلا چکے ہیں، اور اس راہ کی چند مشکلات کی نشان دہی بھی کر چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ خلافت کے قیام کی ضرورت اور اہمیت سے مطلع کرتے ہوئے یہ بتانے کی کوشش بھی کی گئی ہے کہ خلافت کا قیام مسلمانوں کی صرف سیاسی ضرورت ہی نہیں بلکہ منصبی ذمہ داری بھی […]

Read More

بنی اسرائیل او ر امت مسلمہ قرآن و حدیث کی روشنی میں

وَاِنِّیْ جَاعِلُکَ لِلنَّاسِ اِمَامًاکے خدائی اعلان کے ذریعہ حضرت ابراہیم ؑ کو امامت و پیشوائی کا جو منصب اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا تھاوہ انہیں وراثتاًنہیں ملا تھا بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کا عطیہ خاص تھا۔اس انعام سے قبل اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کو مختلف امتحانوں میں ڈال کر اطاعت و وفاداری کی اچھی طرح جانچ کی ،جب وہ اس جانچ میں کھرے اترے تب ان کو یہ منصب ِپر وقار عطا ہوا۔یہ منصب تمام تر صفات پر مبنی ہے ،اس کا کوئی تعلق بھی نسب اور خاندان سے نہیں۔اسی لیے جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے یہ […]

Read More

وہ چور تھے لشکر کے رکن نہیں تھے

چند دنوں قبل پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے لشکر طیبہ کا خاموش سیل پکڑا ہے جو بڑے حملہ کی تیاری کر رہا تھا۔ اس کے پاس سے 3اے۔کے۔ 47 پستول اور وائرلیس سیٹ برآمد ہوئے ہیں۔ یہ پچھلے کئی سالوں میں کوئی بڑا ہتھیار کا ذخیرہ تھا جو پکڑا گیا ہے۔ دو تین روز بعد معلوم ہوا کہ یہ لشکر کے ارکان نہیں چور تھے۔ اور یہ اسلحہ انہوں نے سری نگر کورٹ کے مال خانہ سے سیلاب کے دوران چرایا تھا۔ (انڈین ایکسپریس،نئی دہلی،6/11/14)

Read More

بدلہ

آگ اگلتے سورج کی تمازت پور ے شباب پر تھی۔ دہکتی ہوئی دھوپ میں آنکھیں مندی جارہی تھیں۔ مکہ سے طائف کو جانے والا ریگستانی راستہ حد نظر تک سنسان نظر آرہا تھا اور اس سناٹے میں صرف ایک سایہ مسلسل آگے بڑھتا جارہا تھا۔ اڑتی ریت کے گرم جھکڑوں نے اسے ڈھانپ رکھا تھا۔ شعلوں کی طرح سلگتی ریت میںاس کے پاؤں گڑے جارہے تھے۔ لیکن اس سایہ کا یہ سفر مسلسل کئی رات اور کئی دن سے اسی طرح جاری تھا۔ جانے کون سی لگن تھی جو اس سلگتے صحرا میں اسے بھٹکائے بھٹکائے پھر رہی تھی۔ گرم […]

Read More

مخلوط تعلیم اور طالبات کا تحفظ امریکہ میں

امریکہ میں دنیا کی سب سے مشہور معیاری تکنیکی تعلیمی ادارہ MITمیں 35%طلباء کی سروے پر مبنی رپورٹ میں پایا گیا کہ ان طلباء کی 17%انڈرگریجویٹ طالبات نے کسی نہ کسی شکل میں مرضی کے بغیر زنا سے لیکر چھیڑ چھاڑ تک کے واقعات ہونے کی بات تسلیم کی ہے۔ بلکہ 5%طلباء (مرد) کو بھی ان حالات سے گزرنا پڑا۔ اس کے علاوہ 12%طالبات اور 6%طلباء نے بتایا کہ انہیں کسی نہ کسی طرح کے مرضی کے بغیر زبردستی جنسی روابط پر مجبور ہونا پڑا۔ وہائٹ ہاؤس نے تمام کالجز کو کہا ہے کہ وہ ان نکات پر اپنے اداروں […]

Read More

مسلمانوں کی ملی تعمیر کا مسئلہ

انسانی زندگی کی درستگی اور حسن اس کے تربیتی نظام پر قائم ہے ۔ یہ تربیتی نظام ماں باپ اور گھر کے بڑوں سے شروع ہوکر مصلحین اور سماجی قائدین اور متعلقین نظام تعلیم و تربیت تک جاتا ہے اور خوش کن و پسندیدہ نتائج کے پیدا ہونے میں ان تینوں ذرائع کے اچھے ہونے کا بڑا حصہ ہے۔ زندہ قوموں میں اس اہم مسئلہ کی طرف بڑی توجہ دی جاتی ہے اور پھر اس کے بہتر سے بہتر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاتے ہیں، دوسری طرف اونگھتی، سوتی اور لاابالی مزاج رکھنے والی قوموں میں اس کی طرف سے […]

Read More

میرے بیٹے کی قیمت دس لاکھ روپئے تھی

کشمیر میں اسی سال محرم کے روز فوج کی فائرنگ میں شہید ہونے والے بے گناہ نوجوان کشور فیصل کے والد یوسف بٹ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرا بیٹا 13سال کا طالب علم تھا، اس کے ہاتھ میں کتابیں تھیں کیا اس کی قیمت دس لاکھ روپیہ تھی؟ ہمیں پیسہ نہیں انصاف چاہئے۔ یوسف کا کہنا تھا کہ فوج کہہ رہی ہے کہ انہوں نے ملزم فوجیوں کو ٹکڑی سے الگ کر دیا جبکہ انہیں ایک آرام دہ بیریک میں رکھا گیا ہے۔‘‘ ایمنیسٹی انٹر نیشنل نے بھارتی فوج سے باضابطہ تحقیقات میں تعاون […]

Read More