امریکہ اور یوروپ میں ہر سال لاکھوں لوگ ہو رہے ہیں مسلمان

امریکہ اور یوروپ میں ہر سال لاکھوں لوگ مسلمان ہونے لگے، امریکہ میں اب ہر پچاسواں شخص مسلمان ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد امریکیوں اور یوروپین کے لئے شدید پریشانی کا سبب ہوگی۔ اٹلی کے معروف میگزین دی جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ 200سالوں بعد تمام یوروپ اسلام کی زیرنگین ہوگا۔ امریکہ میں اب ہر پچاسواں شخص مسلمان ہو رہا ہے۔ عریانی، فحاشی، بے حیائی اور بے ہنگم مصروفیات نوجوانوں کو بے راہ روی سے نکال کر دین اسلام کی روشنی کی جانب گامزن کر رہی ہیں۔ نوجوانوں کی 29 فیصد تعداد سکون کے لئے اسلام کی جانب آرہی ہے۔ یوروپ میں اسلام فوبیا بڑھ رہا ہے۔ حکومتی اداروں اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈے نے نوجوانوں کو اسلام کی جانب مائل کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً پچاس ہزار برطانوی 2001سے ہر سال دین اسلام قبول کر رہے ہیں مسلمانوں کی تعداد بیس لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کے سبب غیر مسلم افراد اسلام کو جاننے کے لئے قریب آرہے ہیں اور پروپیگنڈہ کے برعکس اسلام کی مضبوط بنیاد سے متاثر ہو کر وہ اسلام قبول کر رہے ہیں۔
(راشٹریہ سہارا 10/11/14)

You may also like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *