November 2014

ملک کی جانچ ایجنسیاں ناقابلِ اعتبار

کلکتہ 27اکتوبر (یو این آئی) بردوان بم دھماکہ کی جانچ کر رہی مرکزی جانچ ایجنسی این آئی اے، این ایس جی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس مشاورت کے قومی صدر ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے کہا کہ مرکزی جانچ ایجنسیاں بی جے پی کے اشارہ پر کام کر رہی ہیں اور یہ سب 2016کے اسمبلی انتخابات میں اپنے امکانات کو مستحکم کرنے کے لئے بی جے پی اور سنگھ پریوار کے اشارہ پر ہنگامہ آرائی کی جارہی ہے اور مدرسوں کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر ظفر الاسلام نے آج کلکتہ پریس کلب میں […]

Read More

امریکہ اور یوروپ میں ہر سال لاکھوں لوگ ہو رہے ہیں مسلمان

امریکہ اور یوروپ میں ہر سال لاکھوں لوگ مسلمان ہونے لگے، امریکہ میں اب ہر پچاسواں شخص مسلمان ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد امریکیوں اور یوروپین کے لئے شدید پریشانی کا سبب ہوگی۔ اٹلی کے معروف میگزین دی جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ 200سالوں بعد تمام یوروپ اسلام کی زیرنگین ہوگا۔ امریکہ میں اب ہر پچاسواں شخص مسلمان ہو رہا ہے۔ عریانی، فحاشی، بے حیائی اور بے ہنگم مصروفیات نوجوانوں کو بے راہ روی سے نکال کر دین اسلام کی روشنی کی جانب گامزن کر رہی ہیں۔ نوجوانوں کی 29 فیصد تعداد […]

Read More

آر ایس ایس کا سہ روزہ لکھنؤ اجلاس، پیغام اور اشارے

۲۲؍برسوں کے بعد یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں آر ایس ایس کے سہ روزہ اجلاس نے جو اشارے دئیے ہیں اور اس کے زیر بحث امور سے جو پیغامات ملتے ہیں، ان سے ملک ایک مخصوص سمت میں جاتا نظر آتا ہے، ایسی حالت میں جہاں سیکولر کہی جانے والی پارٹیوں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتا ہے، وہیں اقلیتوں خصوصاً اپنی تہذیبی و فکری اور مذہبی شناخت پر حد سے زیادہ حساس اور اصرار کرنے والی مسلم اقلیت اور اس کی قیادت کے سامنے کئی سوالات اور قابل غور امور رکھ دئیے ہیں، اگر ملک کے مفاد اور […]

Read More

بی جے پی اور کانگریس کو چندہ دیتے ’’ملک کے گنہگار‘‘

مرکزی حکومت نے بیرون ملک بلیک منی رکھنے والے جن تین لوگوں کے ناموں کا انکشاف کیا ہے اُن میں ایک رادھا ٹمبلو سے BJPاور کانگریس دونوں چندہ لیتی رہی ہیں۔ ADR(ایسوسی ایشن فارڈیموکریٹک ریفارمس) نے ایک بیان جاری کرکے ان دونوں پارٹیوں کو 2005-2011کے درمیان جو چندہ ملا ہے اس کا ریکارڈ جاری کیا ہے جس کے مطابق اس دوران رادھا ٹمبلو سے BJPنے 9بار میں ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ روپیہ اور کانگریس کو 3بار میں 65لاکھ روپیہ دئیے۔ راج کوٹ کے چمن لال لوڈھیا نے BJPکو 2011میں 51ہزار چندہ دیا۔ (روزنامہ صحافت ،نئی دہلی، 28/10/14)

Read More

تحقیق و تفتیش کے بہانے پولس اور میڈیا کی آتش فشانی

بردوان بلاسٹ کے حوالے سے میڈیا اور پولس (سی آئی ڈی+این آئی اے) کے منہ سے جو کچھ نکل رہا ہے اسے اگر کسی چیز سے تشبیہہ دی جائے تو یہ کہنا ہر گز غلط نہ ہوگا کہ یہ ’’الف لیلا‘‘ کی کہانی کی طرح ہے۔ یہ کہانی جو بردوان سے شروع ہوئی ہے وہ مرشد آباد، مٹیا برج، بیر بھوم اور ندیا ضلع تک پھیلتی چلی جا رہی ہے۔ اس کی واحد وجہ ہے کہ اس میں جو کردار ملے ہیں یا دکھائی دے رہے ہیں وہ زیادہ تر ایک ایسے فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں جسے مسلم فرقہ […]

Read More

بھارت اور القاعدہ

یمن الظواہری کا ٹیپ کیا آیا مانو بھارت کے گلیاروں میں ہڑکم مچ گیا۔ ایک بڑی طاقت کی ایجنسیوں کے آفس مشاورتوں سے ،احکامات سے بھرے پڑے جارہے ہیں۔ دیکھا جائے تو ایمن الظواہری نے اپنا ٹیپ عربی میں شاید جاری کیا ہوگا۔ کیونکہ ان کی زبان عربی ہے۔ اس کا ترجمہ اردو، انگریزی، ہندی، تمل اور نہ جانے کتنی زبانوں میں کیا گیا ہوگا۔ ممکن ہے ترجمہ کرنے والوں نے ٹھیک ترجمہ کیا ہوگا لیکن عربی کے الفاظ کو من وعن ترجمے کے قالب میں ڈھالنا جوعِ شیر لانے کے برابر ہے۔ اب ایمن الظواہری نے کیا کہا ہوگا […]

Read More

لعنت کی ایک شکل اور ۔ مرد جسم فروشی

راجستھان ریاستی خواتین کمیشن نے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد پر ضلع جسلمیر میں بڑھتی مرد جسم فروشی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کی وجہ سے یہ حالت پیدا ہو رہی ہے۔ کمیشن کے مطابق 12ویں جماعت کے ایک طالب علم نے خود کا طویل عرصہ سے استحصال ہونے کی اطلاع رہائشی قانون کمیشن کی صدر لاڈ کماری جین نے بتایا کہ جسلمیر واقع قلعہ کے بالائی علاقہ میں رہنے والے ایک کمیونٹی کے مرد اور عورت اسی پیشہ سے جڑے ہوتے ہیں۔ ان کا استحصال کرنے والوں میں غیر ملکی سیاحوں کی […]

Read More

بنی نوع انسان کے نجات دہندہ

تاریخ کے وسیع دائروں پر نظر ڈالیں تو اس میں ہمیں طرح طرح کے مصلحین دکھائی دیتے ہیں۔ شیریں مقال واعظ اور آتش بیان خطیب سامنے آتے ہیں، بہت سے فلسفہ طراز ہر دور میں ملتے ہیں۔ بادشاہوں اور حکمرانوں کے انبوہ ہمیشہ موجود رہے ہیں جنھوں نے عظیم الشان سلطنتیں قائم کیں۔ جنگجو فاتحین کی داستانیں ہم پڑھتے ہیں، جماعتیں بناتے اور تمدن میں مدّ و جزر پیدا کرنے والوں سے ہم تعارف حاصل کرتے ہیں۔ انقلابی طاقتیں نگاہوں میں آتی ہیں جنہوں نے نقشۂ حیات بار بار زیر و زبر کیا ہے۔ رنگا رنگ مذاہب کی نیو ڈالنے […]

Read More

مولانا ابولقاسم نعمانی صاحب

مہتمم دارلعلوم دیوبند محترم مولانا ابولقاسم نعمانی صاحب کا وزیر اعظم مودی و صدر اوبامہ کے دورہ کے دوران اور اختتام پر جاری بیانات میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مہم پر جاری بیان انتہائی انصاف پسندی اور بلند ہمتی و حق گوئی پر مبنی ہے۔ جو کہ اصلاً دارالعلوم کا طرّہ امتیاز رہا ہے۔ مولانا محترم نے فرمایا ’’امریکہ اور ہندوستان کے دو عظیم قائدین کو اسرائیل کی عالمی دہشت گردی کی طرف توجہ دیکر اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے۔ اور اپنی بات چیت میں اسرائیل کی دہشت گردی پر بھی بات ہونی چاہئے تھی۔ انہوں نے […]

Read More

قرآن اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم

اسلام کی نعمت ہر زمانے میں انسان کو دو ہی ذرائع سے پہنچتی ہے۔ ایک اللہ کا کلام دوسرے انبیاء علیہم السلام کی شخصیتیں جن کو اللہ نے نہ صرف اپنے کلام کی تبلیغ و تعلیم اور تفہیم کا واسطہ بنایا بلکہ اس کے ساتھ عملی قیادت و رہنمائی کے منصب پر بھی مامور کیا تاکہ وہ کلام اللہ کا ٹھیک ٹھیک منشا پورا کرنے کے لئے انسانی افراد اور معاشرے کا تزکیہ کریں اور انسانی زندگی کے بگڑے ہوئے نظام کو سنوار کر اس کی تعمیر صالح کر دکھائیں۔ یہ دونوں چیزیں ہمیشہ سے ایسی لازم و ملزوم رہی […]

Read More