December 2014

خدارا بچائیے اپنی ملت کو انتشار سے

فرمانِ الٰہی کے مطابق ’’تمہاری یہ امّت ایک امت ہے‘‘ (المؤمنون ۵۲) یہ ایک متحد امت ہے، پوری دنیا کے مسلمان سب ایک ہیں، سب ایک دوسرے کے بھائی ہیں، کلمے کی بنیاد پر پوری امت مسلمہ ایک جسم کے مانند ہے، جسم کے کسی ایک حصہ کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو پورا جسم متاثر ہوتا ہے، اسی طرح دنیا کے کسی بھی حصہ میں امت پر کوئی مصیبت آتی ہے تو پوری امت مسلمہ کو اس کا درد محسوس ہوتا ہے۔ اسے ملکی اور جغرافیائی حدود میں بانٹا نہیں جا سکتا ۔ اس میں حبش کے بلالؓ ، […]

Read More

مکتوب:- ڈاکٹر ایم اجمل

مدیر محترم! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ           مورخہ 30/11/014کے تمام اخباروں میں ملک کے دو اہم ترین عہدہ داروں کے حیرت انگیز بیان شائع ہوئے ہیں۔ UNIکے حوالہ سے اردو اخبارات نے نائب صدر جمہوریہ جناب حامد انصاری صاحب کا بیان ’’ہم وطنوں کے ساتھ قدم ملاکر چلنے میں ہندوستانی مسلمان ناکام ‘‘ گذشتہ 67برسوں پر نگاہ ڈالیں تو پتہ لگتا ہے کہ ہم نے تبدیلی کو مکمل طور پر قبول نہیں کیا۔ سماجی روایات کو ہم اس کی وجہ قرار دیتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہم سماجی ، تعلیمی، اقتصادی ہر طرح سے پسماندہ نظر آتے ہیں۔ ہم […]

Read More

بنی اسرائیل کاعروج و زوال قرآن اورتاریخ کے آئنہ میں

        روز اول سے اللہ تعالیٰ کا یہ اصول رہا ہے کہ جو قوم نظام دنیا کے چلانے کے قابل ہوتی ہے اسی کو زمین کی نیابت ملتی ہے۔ اس اصول خدا وندی میں اگر مومنین صالحین اس قابل ہوں تو بدرجہ اتم وہی اس لائق ہوتے ہیں کہ بنی نوع انسان کی قیادت کریں،لیکن میدان عمل میں وہ نہ ہوں تب عالم انسانی میں جو زمینی و انسانی ضرورتوں کے زیادہ قابل ہوگا وہی اس نیابت کا حقدار ہوگا۔چنانچہ جب تک بنی اسرائیل انبیائی تعلیمات کی روشنی میں ہدایت و ضلالت کی تمیز کے ساتھ خود بھی زندگی گزارتے […]

Read More

دارالقضاء اور سپریم کورٹ کا فیصلہ دارالقضاء اور فتویٰ پر کوئی امتناع نہیں

        سپریم کورٹ کے ججس چندرا مولی پرساد اور پنا کی چندر ا گھوش نے دارالقضاء اور فتویٰ کی اجرائی کے تعلق سے ۷؍جولائی ۲۰۱۴ئ؁ کو ایک فیصلہ سنایا اس فیصلہ کے بارے میں میڈیا نے جس طرح کی خبر نشریا جاری کی اس سے عام تاثر یہ پیدا ہوا کہ دارالقضا کو سپریم کورٹ نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔         جس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ اب ملک میں دارالقضا کام نہیں کر سکتے اور قائم نہیں کئے جا سکتے۔ سپریم کورٹ نے جو بات کہی ہے اس کا مطلب کچھ اور ہے یہ کہ دارالقضاء […]

Read More

نظریہ قوم پرستی ایک جائزہ

قوم کی تعریف :۔ لفظ قوم کا لغوی مفہوم بڑی حد تک واضح ہے۔ کسی ایسے مجموعۂ افراد کو ’’قوم‘‘ کہا جاتا ہے جس کے مابین کوئی رشتۂ اشتراک پایا جاتا ہو۔ خواہ وہ رشتہ عقیدہ و مسلک کا ہو، یا زبان و علاقہ کا ہو یا تاریخی و نسلی رشتہ ہو۔ انگریزی لغت میں بھی اس کو اسی طرح بیان کیا ہے۔ Congries of people either of divers, races of common descent, Language, History etc. اسی لئے نسلی بنیاد پر تاتاری ، آریہ، پٹھان وغیرہ قومیں وجود میں آئیں۔ چینی، مصری، ایرانی اور روسی دیونانی باشندوں کیلئے قوم کا […]

Read More

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور ہندوستانی ذرائع ابلاغ – میڈیا

روم کے تعلق سے یہ بات مشہور ہے کہ اگر اس زمانے میں میڈیا ہوتا تو روم کا زوال نہ ہوتا لیکن موجودہ دور کے لئے یہ بات زیادہ صحیح ہے کہ ہر زوال میں میڈیا کا اہم رول ہوتا ہے۔ کسی غیر اہم چیز کو کس طرح سے اہم بنایا جاتا ہے اور کسی اہم چیز کو کس طرح سے پس پشت ڈال کر غیر اہم بنا دیا جاتا ہے اس کا سلیقہ اور فن میڈیا کو بخوبی آتا ہے۔ بالخصوص ہندوستانی ذرائع ابلاغ اس میں مہارت رکھتا ہے۔ دہلی میں کامن ویلتھ گیمس (Common Wealth Games)کی تیاریاں چل […]

Read More

بدلتے حالات۔ لمحۂ فکریہ

        حالات ہمیشہ یکساں نہیں رہتے۔ دنیا ایک معنیٰ میں بے قراری اور تغیر کا دوسرا نام ہے۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ محلوں میں پیدا ہونے والے سڑکوں پر مرتے ہیںاور صحراؤں میں پیدا ہونے والے محلوں میں زندگی گزارتے ہیں۔ یہ ہمیشہ ہی ہوتا ہے۔ حالات کی مسلسل تبدیلی کا یہ عمل روز مرہ کی زندگی میں بھی جاری رہتا ہے مگر قومی و اجتماعی سطح پر یہ عمل ادوار کی شکل میں رونما ہوتا ہے۔ تغیر تبدل کے اس مسلسل عمل میں فیصلہ کن چیز تو خدا کی مشیت ہے ۔ لیکن اسباب و عوامل کے درجے […]

Read More

ایک اپیل ملت کے قائدین اور ماہرین قانون سے

          27/11/14کے انڈین ایکسپریس میں پہلے صفحہ کی تشویشناک خبر میں بتایا گیا ہے کہ دہلی کے معیاری فلم ہال DVRمیں فلم کے شو سے پہلے 90سکنڈ کی دستاویزی فلم ’’آتنک واد‘‘ دکھائی جا رہی ہے۔ جسے ممبئی کے دستاویزی فلمساز برج بھوشن سنگھ نے بنایا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ سفید کرتا پائجامہ اور ترنگا ٹوپی پہنے ایک نوجوان کو دوسرے سفید ٹوپی والے نوجوان بم کا پیکٹ دیتا ہوا 3لاکھ روپیہ دیتا ہوا کہتا ہے کہ ’’قسمت کی چابی ہے‘‘ لے لو اور بم رکھ دو۔ ترنگا ٹوپی پہننے والا مسلم نوجوان منع کر دیتا ہے […]

Read More

انصاف

۳۰؍ستمبر ۲۰۱۰ء ! الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ بابری مسجد ملکیت مقدمے کا عجیب وغریب فیصلہ سنا چکی تھی۔ ثبوت پر اعتقاد کو فوقیت دیتے ہوئے جج صاحبان نے ایک ایسا فیصلہ سنادیا تھا جس سے ایک فریق اور اس کے ہمنوائوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے تھے ۔ٹی وی چینلوں پر فیصلے کو لے کر تنقیدی نشریات جاری تھیں۔ شہر کے گنجان آبادی میں واقع ایک گھر میں کئی دوست چائے کی چسکیوں کے درمیان ٹی وی پر نظریں گڑائے تھے۔ ’’حدہوگئی یہ تو‘‘۔ احسان نے مایوسی کے عالم میں کہا۔ ’’یہ بھی بھلا کوئی فیصلہ […]

Read More

روپئے اور شوچالیہ۳۲

ساحر لدھیانوی نے تقریباً نصف صدی پہلے کہا تھا ۔۔۔اک شہنشاہ نے دولت کا سہارا لے کر ۔ہم غریبوں کی محبت کااڑایا ہے مذاق کہا جا تا ہے کہ ان کا خاندانی پس منظر جاگیردارانہ تھا اور وہ اپنے ماحول کے باغی تھے۔آج ساحر لدھیانوی زندہ ہوتے تو دیکھتے کہ غربت کا مذاق اڑانے کے لئے نہ شہنشاہیت کی ضرورت ہے اور نہ دولت کی ۔جمہوریت میں بھی غربت کا مذاق اڑایا جا سکتا ہے اور وہ بھی شہنشاہیت سے سنگین تر۔بادشاہ کی طرح کا کوئی فرد واحد ایسا ڈکٹیٹرنہیں جس نے بزور بازو حکومت حاصل کی ہو بلکہ آج […]

Read More