March 2015

ذرا غور سے پڑھیں!

کاروباری مصروفیات کی بنا پر ہفتہ میں تین دن مجھے دہلی میں قیام کرنا ہو تا ہے اور اسکے بعد جیسے ہی میں گھر پہونچتا ہوں تو میرے مخلص، باہوش کرم فرما دوست و احباب میرا استقبال اس طرح کی خبروں، تجزیوں اور واقعات سے کرتے ہیں کہ جنکو سن کر مجھے معاشرے کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس اور زیادہ شدت سے ہو نے لگتا ہے جیسا کہ آج بھی ہوا ایک با ضمیر انسان کو ہلا کر رکھ دینے والا واقعہ مو بائل اسکرین پر میرے سامنے ہے۔ پڑھتے پڑھتے آنکھیں ہیں کہ آبدیدہ ہیں، دل ہے […]

Read More

ہندو راشٹر ناقابل تسلیم(۲)

بحالات موجودہ ہندوستان (بھارت) کسی مخصوص فرقہ کی ریاست نہیں بن سکتا۔ اس کے ضمن میں ہم نے کچھ تمہیدی نوعیت کی باتیں گذشتہ شمارے میں تحریر کی تھیں۔ اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم مزید چند نکات پیش کرنا چاہتے ہیں جو حسب ذیل ہیں۔ ٭ ہندو راشٹر کا دعویٰ ایک بے دلیل دعویٰ ہے۔ جدید ہندوستان ۱۵؍اگست ۱۹۴۷ئ؁ کو وجود میں آیا،اس وقت کسی نے ہندو راشٹر کا دعویٰ نہیں کیا اور اس کے برعکس اس کی بنیاد وطنی قومیت پر رکھی گئی اور یہاں کے جملہ باشندوں (شہریوں) کے مساوی حقوق تسلیم کئے گئے ہیں۔ عوامی […]

Read More

نماز اور یوگا

روزنامہ ’انقلاب‘ نئی دہلی (وارانسی) مورخہ ۲۴؍فروری ۲۰۱۵ء کے مطابق: ’پانچ وقت کی نماز ایک بہترین یوگا‘۔بی جے پی کی سینیر لیڈر مرلی منوہر جوشی نے کہا کہ اگر پابندی سے یوگا کرایا جائے تو اس سے عصمت دری کے واقعات میں کمی واقع ہوگی اور نئی طرز فکر بھی جنم لے گی۔ نئی دہلی (ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے بزرگ رہنما مرلی منوہر جوشی نے کہا ہے کہ اگر پابندی سے یوگا کرایا جائے تو اس سے عصمت دری کے واقعات میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے اس سلسلے میں اسلام کے اہم فریضہ کا خصوصی طور پر ذکر […]

Read More

مسلم ممالک میں غیر مسلم اقلیتیں

خودنوشت عربی تحریر کا اُردو ترجمہ بعض لوگوں کے نزدیک ’اسلامی حکومت کے بارے میں غیر مسلم اقلیتوں کا رویہ‘ ایک بہت نازک موضوع ہے۔ جسکو چھیڑنا خطرے سے خالی نہیں کیونکہ اس سے مسلمانوں اور غیر مسلموں میں منافرت پیدا ہونے کا اندیشہ ہے اس لئے یہ لوگ اس موضوع پر کچھ کہتے ہوئے ہچکچاتے ہیں۔ غیر مسلم اقلیتوں کا بے بنیاد خوف:۔ مگر ہم چاہتے ہیں اس موضوع پر غیر مسلموں سے کھل کر بات کریں اور اُن سے پوچھیں کہ انہیں اسلامی حکومت سے کیوں ڈر لگتا ہے؟ کیا وہ اسلامی قوانین سے خائف ہیں یا عملی […]

Read More

بنی اسرائیل کے جرائم اورقرآن مجید کی گواہی

اسلاف کی تابناک تاریخ، انبیاء علیہم السلام کا تسلسل،انعامات الٰہیہ کا لامتناہی سلسلہ،استخلاف فی الارض کی نعمت ان تمام کے مقابلہ میں بنی اسرائیل کا رویہ قتل انبیائ،بام عروج کو پہنچی ہوئی ماضی کی تاریخ کی محض یاد، اللہ کی جناب میں بغاوت و سرکشی، تمکن فی الارض ملنے کے بعد زمین میں فتنہ و فساد،ہمت و حوصلہ کی زبردست کمی بلکہ بزدلی کی حد تک کمی،جہاد فی سبیل اللہ سے انکار،ان جرائم نے بنی اسرائیل کو ان بیماریوں کا خوگر بنا دیا جس کا تذکرہ قرآن مجید ہمارے سامنے تفصیل کے ساتھ رکھتا ہے۔کسی قوم کے علمائ،درویش،دانشوران اور سیاسی […]

Read More

یہ انسانیت کش جدید تعلیم و تہذیب

دہلی کے ایک ہی دن کے دو بڑے اخباروں میں انتہائی پڑھے لکھے لوگوں کے ذریعہ دل دہلانے والے جرائم کی خبر جدید تعلیم و تہذیب کے چہرہ بدنما حصہ کو اجاگر کر رہی ہے۔ پہلی خبر کے مطابق غازی آباد کے گوڑ گلوبل ولیج میں رہنے والے سافٹ ویئر انجینئر روہت شرما نے اپنی بیوی روچی شرما کو کرکٹ کے بلّہ سے مار مار کر ہلاک کردیا۔ جھگڑا صرف یہ تھا کہ روچی نوکری کرنا چاہتی تھی۔ اور روہت نوکری سے منع کرتا تھا۔ کل صبح مسئلہ پر بحث ہوئی تھی اپنے ہی 9سالہ بچے کے کرکٹ بلہ سے […]

Read More

لہو کی مہندی

مکہ کے کافر اپنی طاقت سے مدینہ پر حملہ آور ہوئے تھے۔ بدر کی شکست وہ اب تک نہیں بھولے تھے اور انتقام کی آگ نے جیسے انہیں پاگل سا کر دیا تھا ازسر تاپالوہے میں لدے ہوئے ان کے بہادر نوجوان ہمیشہ کے لیے اسلام کے نام لیواؤں کا نام ونشان مٹانے آئے تھے۔ مدینہ کی تقریبا ساری آبادی سمٹ کر دشمن کے مقابلے پر چلی گئی تھی کیا بوڑھے اور کیا نوجوان رافع اور سمرہ جیسے چھوٹے چھوٹے بچوں نے پنجوں کے بل کھڑے ہو کر اپنے کو ایک دراز قد نوجوان باور کرایا تھا اور سمرہ نے […]

Read More

سیمی SIMI مرحوم۔۔انصاف پسندوں کو آواز دے رہی ہے

مرحوم سیمی ۲۷ ستمبر ۱۹۷۷کو علی گڑھ میں پیدا ہوئی تھی۔ کہتے ہیں کہ جس وقت اس کا جنم ہوا علی گڑھ یونیورسٹی میں پڑھنے اور پڑٖھانے والے لا دینیت کی چھتر چھایا میں پرورش پا رہے تھے۔ وہاں سے پڑھ کر نکلنے والا ہر شخص اپنے آپ کو بڑے فخر سے کمیونسٹ بتاتا تھا۔مسلمانوں کی اولادیں پڑھ لکھ کر خدا سے اظہار برائت کرتی تھیں۔ان حالات پر روک لگانے کے لئے مسلمانوں کی اولادوں کو خدا آشنا بنانے کے لئے سیمی کو وجود میں لایا گیا تھا۔کہا یہ بھی جاتا ہے کہ یہ سب کچھ جماعت اسلامی کے زیر […]

Read More