متفرقات

صدر جمہوریہ کا بڑا فیصلہ
صدر پرنب مکھرجی کو مرکزی سرکار کی جانب سے 6ممالک کا سرکاری دورہ کرنے کی تجویز بھیجی گئی تھی۔ مگر صدر نے کہا کہ اگر اسرائیل کا دورہ کرنا ہے تو اس میں فلسطین کو بھی شامل کیا جائے۔ ایسا نہ ہونے پر وہ اسرائیل کا دورہ نہیں کر سکتے۔ (ہمارا سماج دہلی 5/03/15)
چین۔ ائمہ مساجد کو رقص کرنے پر مجبور کیا گیا
چین کے ورلڈ بلیٹن کی 9؍فروری کی اشاعت میں بتایا گیا ہے کہ مسلم اکثریتی علاقہ نکیانگ کے ارمکی میں ائمہ مساجد کو شہر کے چوراہے پر رقص کے لئے مجبور کیا گیا۔ ان سے نعرے لگوائے گئے ’ ہماری آمدنی CKPسے ملتی ہے اللہ سے نہیں ‘ وطن کا امن ہی روح کو تسکین دیتا ہے۔‘نوجوانوں کو مساجد سے دور رہنے کے وعظ بھی ائمہ کو دینے کے لئے کہا گیا۔ ’نماز صحت کے لئے نقصاندہ ہے۔ ‘خواتین ٹیچروں کو کہا گیا کہ وہ بچوں کو مذہب سے دور رہنے کی تلقین کریں۔ نیز انہیں یہ حلف دلایا گیا کہ وہ بچوں کو مذہب سے دور رکھیں گی۔ اس علاقہ میں 80لاکھ ایغور ترکی النسل مسلمان رہتے ہیں۔ (روزنامہ راشٹریہ سہارا دہلی، 13/02/15)
حزب اللہ کا شام و عراق میں فرقہ وارانہ قتل عام
20؍فروری کو شامی قصبہ ریتان پر قبضہ کے لئے شامی فوج کے ساتھ حزب اللہ نے مل کر قصبہ کے 48عام شہریوں کا قتل عام کیا۔ بیشتر افراد کو گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا۔ جبکہ بعض افراد کو ایک مہلک آتش گیر مادے کے ذریعہ زندہ جلا دیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ حزب اللہ کمانڈر حسن علی فراز نے کیا ہے۔ (راشٹریہ سہارا 26/2/2015)
آسٹریا Austriaمیں مسلم مخالف قانون منظور
ویانا حکومت نے ایک قانون کے ذریعہ اسلامی تنظیموں کے لئے غیر ملکی چندوں پر پابندی لگادی ہے۔ اس کے علاوہ جو گروپ خود کو اسلام کے نمائندہ کے طور پر پیش کریگا اسے قرآن کا معیاری جرمن ترجمہ پیش کرنا ہوگا۔ یہاں کے 5لاکھ مسلمان آبادی کا 6%ہیں۔ جو زیادہ تر ترک ہیں۔ (آزاد ہند27/2/15)

سرکار کا ہندو کرن
ہریانہ بھاجپا سرکار نے اسکول کونسل فار ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ کو ہدایت دی ہے کہ وہ مشورہ دے کہ بھگوت گیتا کے کون سے شلوک اسکولی نصاب میں داخل کئے جا سکتے ہیں۔
(مکیش بھاردواج، انڈین ایکسپریس 26/2/15دہلی)
آر ایس ایس پرچارک سرکاری انتظامیہ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔
چھتیس گڑھ سرکار کے 23؍فروری کے ایک حکمنامہ کے مطابق ریاستی سرکار کے ملازمین RSSکی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ چھتیس گڑھ سرکار کا سول سرویس قانون 5(1) 1965؁ کے ذریعہ لگائی گئی پابندی RSSپر نافذ نہیں ہوتی۔ یہ حکمنامہ ایڈیشنل سکریٹری (G.A.D.)نے تمام سرکاری محکموں کے لئے جاری کرایا ہے۔ (E.N.S.انڈین ایکسپرین 26/02/15نئی دہلی)
ایڈمٹ کارڈ لینے سے پہلے طلباء ’ہون‘ و ’تلک‘ میں شریک ہوں
دہلی کے ہائر سکینڈری اسکول میں 12ویں کے طلباء سال کے آخری دن ایڈمٹ کارڈ دینے سے پہلے تمام اسکولوں میں ’ہون ‘ کراکر ’تلک‘ لگاکر آشیرواد دیا گیا۔ مسلم طلباء کے انکار پر انہیں دھمکیاں دی گئیں۔ یہاں تک کہ طلباء کے والدین کو بھی احتجاج درج کرانا پڑا۔ (عزیز الہند 26/2/15)
عراقی فوجیوں کے ہاتھوں 11سالہ سنی بچہ کا سفاکانہ قتل
عراقی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے ڈائیریکٹر مصطفی سعدون نے ایک نیوز چینل کے ساتھ انٹرویو میں انٹرنیٹ پر دکھائی گئی اس ویڈیو پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں عراقی فوجیوں کو ایک زیر حراست سنی مسلم بچہ کو کنپٹی پر گولی مارکر ہلاک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کا جرم یہ بتایا گیا ہے کہ وہ دیالہ صوبہ میں عراقی افواج کے خلاف لڑائی میں شریک تھا۔ (راشٹریہ سہارا نئی دہلی 6/03/15)
انڈونیشیا نشہ آور ادویہ کے آسٹریلیائی اسمگلروں کو سزائے موت نہ دے
انڈونیشیا میں نشیلی ادویہ کے مجرمین کے گروہ (بالی 9)میں کئی یوروپی ملکوں کی شمولیت کی وجہ سے ان مجرمین کو سزائے موت دینے پر یوروپی ممالک انڈونیشیا حکومت پر بھرپور دباؤ اور دھمکیاں دے ر ہے ہیں۔ دو یوروپی ممالک کے مجرمین کی پھانسی کے بعد ان ممالک کے سفراء کو انڈونیشیا سے واپس بلا لیا گیا ہے۔ اب دو آسٹریلوی شہریوں کو جلد ہی گولی سے اڑانا ہے۔ آسٹریلیائی وزیر اعظم نے انڈونیشیائی وزیر اعظم سے فون کرکے اس کے بدلہ 90انڈونیشیائی قیدیوں کو چھوڑنے کی بات کہی ہے مگر انڈونیشیا نے اسے ٹھکرا دیا ہے۔ (راشٹریہ سہارا 6/3/15)
جمہوریت۔ عوام کے ذریعہ عوام کے لئے حقیقت
ADRکی رپورٹ کے مطابق لوک سبھا 2014؁ء کے الیکشن کے دوران 75دنوں میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ اکٹھا کئے گئے خرچ کی تفصیلات اس طرح ہیں:۔ بی جے پی صرف پبلسٹی پر 4ارب 60کروڑ، کل 7ارب 12 کروڑ روپیہ۔ کانگریس 4ارب 86کروڑ روپیہ اور NCP 65کروڑ روپیہ۔ 2004اور 2014کے درمیان پارٹیوں کا چندہ 418%بڑھا اور ان کا خرچ 386%بڑھا۔ کل اصلی خرچہ کتنا ہوگا؟؟
(ٹائمس آف انڈیا، دہلی 4/3/15)
بھارت:۔ دنیا کے ارب پتیوں میں چوتھے مقام اور 90%لڑکیوں میں خون کی کمی
4؍مارچ 2015کے امر اجالا کے بین الاقوامی و ملکی خبروں کے صفحہ پر اوپر نیچے یہ دونوں خبریں (حیرتناک) درج ہیں:۔ صحت کے لحاظ سے بھارت میں ماؤں کی حالت دنیا میں سب سے خراب ملکوں میں ہے۔ یہاں 90%قلت الدم Anaemiaسے متاثر ہیں۔ پروسیڈنگ آف نیشنل اکیڈمی آف سائینر میں شائع مطالعہ میں بتایا گیا کہ بھارت کے مقابلہ افریقہ میں حالت بہتر ہے۔ بھارت میں 42%مائیں کم وزن کا شکار ہیں افریقہ میں 16.5%ہے۔ دوسری طرف دنیا کے ارب پتیوں کی تعداد میں بڑھوتری میں بھارت کا مقام دنیا بھر میں چوتھا ہے۔ جن میں 5خاتون ارب پتی بھی ہیں۔
62ملین بچے نت نئے انسانی بحرانوں کے شکار
اقوام متحدہ کے ادارے برائے بہبود و فلاح یونیسیفUNICEFکے ہنگامی پروگرام کی ڈائیرکٹر افشاں خاں کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 62ملین بچہ جنگ، بیماری اور یوکرائین تنازعہ کے سبب یا قدرتی آفات کے سبب متاثر ہو رہے ہیں۔ دنیا میں ہر دس میں ایک بچہ جنگ یا بحراں کے شکار ملک میں زندگی بسر کر رہا ہے۔ مسلح تنازعات کے شکار ممالک میں بچوں کی کل تعداد 230ملین بنتی ہے۔ افشاں خاں نے بتایا شام میں بچوں کی نصف تعداد اسکول سے محروم ہیں۔ 1/3اسکول تباہ ہو چکے ہیں۔ اس کام کے لئے یونسیف نے 3.1بلین ڈالر کی دنیا بھر سے اپیل کی ہے۔ (واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ہی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال دنیا بھر میں اسلحہ اور جنگ پر 1784ارب ڈالر خرچ کئے گئے۔ (حالات وطن دہرہ دون (21/2/15)
نیشنل بک ٹرسٹ پر بھی پرچارک کا قبضہ
ادارہ کے صدر کے عہدہ پر فائز سینئر ملیالم مصنف سیتما دھون کی مدت 7 ماہ پہلے ختم کرکے آر ایس ایس کے ترجمان ’پنج جنیہ‘ کے سابق ایڈیٹر بلدیو شرما کو نیا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ (روزنامہ صحافت دہلی 4/3/15)
راہل کے دور میں سدھاری جائیگی اکثریت مخالف شبیہہ
کانگریس صدر نے گذشتہ ہفتہ (23/2/15)اپنی صوبائی اکائیوں سے پارٹی کے حالات کی وجہ اور سدھار کے لئے رائے مانگی تھی۔ ہار کی وجوہات میں پارٹی کا مسلم حامی اور ہندو مخالف رویہ بڑی وجہ بتایا گیا۔ اتر پردیش اور کیرل نے کہا کہ پارٹی کے نیتاؤں نے ہندوؤں کے تہواروں اور مذہبی تقاریب و مقامات پر بڑھ چڑھ کر حصہ نہیں لیا۔ گجرات نے کہا کہ گودھرا کانڈ کی مذمت نہیں کی، فسادات کی مذمت کی۔ اے کے انٹونی اور جناردھن دویدی نے بھی کانگریس کا ضرورت سے زیادہ اقلیت پریم بتایا ہے۔ مشورہ دیا ہے کہ پارٹی ہندو مڈل کلاس کے جذبات کو سمجھے اس میں توازن پیدا کرے اور ہندوتوا کو لیکر ایڈجسٹ منٹ بنائے۔ سونیا گاندھی بھی اس لائن پر چلنے کو تیار ہیں۔ صلاح مشورہ جاری ہے۔ (نئے کانگریسی صوبائی صدور کی لسٹ میں آئندہ کی جھانکی نظر آگئی ہے) (امر اجالا 4/3/15)
جنگوں کی تجارت کا اصل فائدہ امریکہ کو
دنیا بھر میں اسلحہ کی تجار ت پر نظر رکھنے والے ادارہ JHSکے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال سعودی عرب کے اسلحہ خرید54%بڑھ کر 65ارب ڈالر ہو گئے۔ اس سال یہ مزید بڑھ کر 9.8ارب ڈالر ہو جائیگی۔ یعنی دنیا میں اسلحہ کی خرید خرچ ہونے والی 7ڈالر کی رقم پر ایک ڈالر سعودی ہوگا۔ اس تجارت کا سب سے بڑا نفع امریکہ کو ہو رہا ہے۔ گذشتہ سال 2014ء میں امریکہ نے خلیج میں 8.4ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا۔ جو کہ 2013ء میں 6ارب ڈالر تھا۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے مل کر 8.7ارب ڈالر کا اسلحہ خریدا جو کہ پورے یوروپی ممالک کی اسلحہ خرید سے زیادہ تھا۔ (A.P.لندن، 8 ؍مارچ بحوالہ انڈین ایکسپریس 9/3/15)
ISISکے خلاف امریکہ۔ ایران اتحاد
تکریت پر قبضہ کی جنگ میں ایران کے (10000)فوجیں اور جنرل سلیمان کی رہنمائی اور امریکی اماہرین کے درمیان خاموش تال میل کے ساتھ داعش کے خلاف جنگ جاری ہے۔ ایران اور امریکہ ملکر کمانڈ اور کنٹرول روم کے درمیان رابطہ بناکر رکھتے ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کی باتیں سنتے ہیں اور بالواسطہ مشورہ اور اطلاعات کا تبادلہ بھی کر رہے ہیں۔ امریکی چیف آرمی جنرل ڈمپسی Dempsyکا کہنا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ فوجیوں کی تکریت میں موجودگی ایک مثبت عمل ہے۔ (Helene Coopem NYTبحوالہ انڈین ایکسپریس 9/3/15دہلی)
ایران وسیع سلطنت اور بغداد اس کا دارالحکومت ہے
ایرانی صدر حسن روحانی کے مشیر علی یونسی ’ایرانی تشخص‘ کے عنوان سے ایک مذاکرہ میں کہا کہ ایران ایک عظیم سلطنت بن چکا ہے۔ اس کا دارالحکومت بغداد ہے۔ بغداد ماضی اور حال میں ہماری تہذیبی، ثقافتی تشخص کی علامت ہے۔ ایران اور عراق کو جغرافیائی طور پر تقسیم کرنا کسی صورت قابل قبول نہ ہوگا۔ پورا مشرق وسطی ایران کا حصہ ہے۔ ہم خطہ کے تمام اقوام کا دفاع کریں گے۔ کیونکہ ہم انہیں ایران کا ہی حصہ سمجھتے ہیں۔ ہم اسلامی انتہا پسندی، تکفیری، الحاد نئے عثمانیوں، وہابیوں مغربی صیہونیوں سے بیک وقت مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا ہمارے مخالفین میں مشرقی رومیوں کی باقیات اور عثمانی ترک ہیں۔ یہ کہہ کر انہوں نے ترکی کی موجودہ حکومت پر زبردست تنقید کی۔ (عزیز الہند 10/3/015)
شام میں کلورین حملوں کی محض ’مذمت ‘
اگست 2013ء میں دمشق کے نواحی علاقہ میں شامی حکومت نے مخالفین پر ممنوعہ سیرین گیس سے حملہ کیا تھا۔ (جس میں لگ بھگ 400بچوں سمیت دو ہزار سنی مسلمان شہید ہوئے تھے) اس کے بعد اقوام متحدہ کی رپورٹ پر شام کا کیمیائی اسلحہ ضائع کر دیا گیا تھا۔ مگر شامی حکومت نے 2014ء سے کلورین گیس کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ ان حملوں میں 350-500لوگ متاثر ہوئے تھے جن میں 13لوگ شہید ہو گئے تھے۔ تین دیہاتوں اور مشرقی شہر دیرانرور کے ہوائی اڈہ پر حملہ کو روکنے کے لئے شامی افواج نے کلورین گیس کا استعمال کیا۔ کلورین کیونکہ تجارتی اور صنعتی دونوں طریقہ پر استعمال ہوتی ہے۔ اس لئے شام اس کو مخالفین پر استعمال کر رہا ہے۔ (مگر ساری دنیا صرف مذمت کرکے چپ ہو جاتی ہے کیونکہ شہید ہونے والے عیسائی، یزدی یا یہودی نہیں بلکہ سنی مسلمان ہیں۔) (عزیز الہند 8/3/15)

You may also like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *