May 2015

رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور نجات کا مہینہ

’’حضرت سلمان فارسیؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے شعبان کی آخری تاریخ کو خطبہ دیا اور فرمایا: اے لوگو! تمہارے اوپر ایک بڑا بزرگ مہینہ سایہ فگن ہوا ہے۔ یہ بڑی برکت والا مہینہ ہے، یہ وہ مہینہ ہے جس کی ایک رات (ایسی ہے کہ) ہزار مہینوں سے زیادہ افضل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے (اس کے) روزے فرض کئے ہیں اور اس کی راتوں کے قیام کو تطوّع (نفل) قرار دیا ہے۔ جس شخص نے اس مہینے میں کوئی نیکی کرکے اللہ کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کی تو وہ اس شخص کے مانند ہے […]

Read More

بھائی سے اب بھائی جُدا ہے

تقریباً تین صدی سے زائد انحطاط و انتشار کے عمل سے گزرتے گزرتے مسلم دنیا، جسے ہم عالم اسلام سے بھی موسوم کرتے ہیں آج ایک معمّہ بن کر رہ گئی ہے۔ اس کے ہمدرد اور بہی خواہ اس بات پر حیران ہیں کہ دنیا کی دوسری بڑی آبادی، وسیع تر رقبۂ زمین پر قابض اور متصرف ہونے اور حد درجہ اہمیت رکھنے والے ساحلوں اور زمینی خطوں پر حکومت کرنے والی امت مسلمہ بے وقعت کیوں ہے؟ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ تیل کی دولت (Petrol)رکھنے والے سب سے بڑی طاقت مانے جاتے اور دنیا کی گاڑی ان […]

Read More

ندامت کا بوجھ

احد کی گھمسان لڑائی میں حمزہؓ کسی شیر کی طرح آگے بڑھتے جا رہے تھے۔ جدھر ان کے قدم بڑھ جاتے دشمن اس طرح دائیں بائیں پھٹ جاتے جیسے کسی غضب ناک لہر کی مار سے کائی پھٹتی چلی جاتی ہے۔ جہاد کے جذبے سے سرشار ہو کر حمزہؓ ہر خطرہ سے بے نیاز ہو کر لڑ رہے تھے۔ خود اپنے ہی بھائی بند۔۔۔۔۔۔۔ اپنے ہی دوست اپنے ہی رشتہ دار۔۔۔۔۔۔۔۔ان کی آنکھوں کے سامنے تھے۔ لیکن ان کی برہنہ تلوار جیسے آج سارے رشتے بھول گئی تھی۔ آج ایک رشتہ کے سوا کوئی بھی رشتہ ان کی آنکھوں سے […]

Read More

اندھی مسلم دشمنی میں ملک کا عظیم اقتصادی خسارہ

ہمارے ملک کے متعصب حکمرانوں،انتظامیہ ،میڈیا کی بڑی تعداد نے مسلم دشمنی کو قومی ضرورت یا مجبوری کے طو ر پر فروغ دینا ہی ’’وطن دوستی ‘‘سمجھا ہے ۔اور سید ھے سادھے عوام کی اکثریت کو اسی ملک میں دشمن ذہنیت میں مبتلا کرنا چاہتا ہے ۔مسلم دنیا ،مسلم عوام ،مسلم ممالک کی مسخ شدہ اور ہندو دشمن شبیہہ بنانے میںبھی ہندوستانی اشرافیہ EliteClassہر حقیقت اور اعداد و شمار کو جھٹلانے کے لئے تیار ہے دو تین بڑی مثالو ںسے اس حقیقت کو سمجھنے میںمدد ملے گی ۔پچھلے دس بارہ سالوںکی مسلسل کوششوں کے بعدہندوستان میںغیر سودی بینکنگ کے لئے […]

Read More

روزہ کے فوائد و مقاصد

تقویٰ روزے کا بنیادی مقصد صفت تقویٰ پیدا کرنا ہے، تقویٰ اُس جوہرِ اخلاق کا نام ہے جو خدا کی محبت اور خدا کے خوف سے مل کر پیدا ہوتا ہے۔ خدا کی رحمت اور اس کے بے شمار احسانات کے حقیقی شعور سے انسان کے اندر خدا سے محبت کا جذبہ ابھرتا ہے، خدا کے قہر و غضب اور اخروی سزاؤں کے تصور سے خدا کا خوف پیدا ہوتا ہے، حق و باطل کے درمیان تمیز پیدا ہو جاتی ہے اس جذبۂ محبت و خوف سے مل کر دِل میں جو کیفیت پیدا ہوتی ہے اس کا نام تقویٰ […]

Read More

دنیا نہیں مردان جفا کش کے لئے تنگ

’’یہ شریعت۔۔بزدلوں اور نا مردوں کے لئے نہیں اتری ہے نفس کے بندوں اور دنیا کے غلاموں کے لئے نہیں اتری ہے۔ہوا کے رخ پر اڑنے والے خش و خاشاک اور پانی کے بہاؤ پر بہنے والے حشرات الارض اور ہر رنگ میں رنگے جانے والے بے رنگوں کیلئے نہیں اتری ہے۔یہ ان بہادر شیروں کے لئے اتری ہے جو ہوا کا رخ بدل دینے کا عزم رکھتے ہوںجودریا کی روانی سے لڑنے اور اس کے بہاؤ کو پھیر دینے کی ہمت رکھتے ہوں جو صبغت اللہ کو دنیا کے ہر رنگ سے زیادہ محبوب رکھتے ہوں اوراسی رنگ میں […]

Read More

’ہندوتو‘۔۔۔۔ یا۔۔۔۔ہندوستان

ہندوستانی کون؟ اس سوال کا سیدھا سا جواب ہے ہندوستان ایک ملک ہے اور اس کا ہر شہری ہندوستانی ہے مگر افسوس کہ دن کی طرح روشن اس سچائی کو جھٹلایا جارہاہے ایک طبقہ خودکو ہندوستان کا مالک اور اس ملک کو اپنی آبائی جاگیر سمجھ رہاہے اب اس بات کافیصلہ بھی اس نے اپنے ہاتھ میں لے لیاکہ کون ہندوستانی ہے اور کون نہیں ہے ۔ حالانکہ دستور ملکی میں صاف صاف درج ہے۔ کہ ’’اس آئین کی تاریخ کے نفاذ پر ہر شخص بھارت کا شہری ہوگاجس کی بھارت کے علاقہ میں مستقل جائے سکونت ہو۔۔۔۔۔۔۔۔ اور (الف)جوبھارت […]

Read More

رمضان کی آمد

رمضان کا مہینہ جیسے جیسے قریب آتا ہے لوگوں میں مختلف نوعیت کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ ایک لوگ وہ ہوتے ہیں جنہیں رمضان کے آنے اور جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ نہ روزہ رکھتے ہیں ،نہ دیگر عبادات کے جھمیلے میں پڑتے ہیں۔ گھر کے کسی فرد نے روزہ رکھ لیا تو وہ اس کے ساتھ افطاری میں شریک ہو جاتے ہیں۔ باہر بھی افطار پارٹی میں شرکت کا موقع ملا تو سماجی پہلو سے یا پھر افطار سے اپنا حصہ وصول کرنے پہنچ جاتے ہیں۔ البتہ عید یہ لوگ بہت اہتمام سے مناتے ہیں۔ عید کی […]

Read More