June 2015

حصو لِ تعلیم میں مادری زبان کی اہمیت

حصو لِ تعلیم انسان کی فطری ضرورت ہے۔جس طرح انسان اپنی بنیادی ضرو رتوں کے لئے کو شاں رہتا ہے۔ اسی طرح حصو لِ تعلیم بھی اس کے دائرہ کار کا ایک اہم حصّہ ہے۔ یوں تو انسان رسمی((formalاور غیر رسمی (Informal)طریقوںسے تعلیم حا صل کرتا ہے۔جسے آپ اور ہم بخوبی جا نتے ہیں اور سمجھتے بھی ہیں۔یہاں زیر قلم مو ضو ع روایتی حصو لِ تعلیم پرمر کوزہے۔ تحقیقاتی رپوٹو ںکا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہو تا ہے کہ ماضی اور حال کے اکثر بڑے بڑے مفکرین تعلیم اس بات سے اتفاق رکھتے ہیںکہ کسی بھی بچّے کی […]

Read More

میدان بدر ۔غلبہ اسلام کی اولین سرزمین

’’اے اللہ ! تو نے مجھ سے جو وعدہ کیا ہے اسے پورا فرما دے۔ اے اللہ! میں تجھ سے تیرے عہد اور تیرے وعدہ کا سوال کرتا ہوں ۔ اے اللہ ! اگر آج یہ گروہ ہلاک ہوگیا تو زمین پر تیری عبادت کرنے والا نہ رہے گا ۔ ‘‘ اللہ رب العالمین کے چہیتے بندے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی یہ عاجزانہ دعا مالک الملک کے دربار میں ان عظیم ہستیوں کے حق میں تھی جن کو دنیا اصحاب بدرؓکے نام سے جانتی ہے اور اس وقت کی گئی تھی جب مٹھی بھر صحابہؓ نے بے سروسامانی کے […]

Read More

بلاتبصرہ

انگریزی روزنامہ انڈین ایکسپریس ،دہلی کی ۷؍مئی ۲۰۱۵ئ؁ کی اشاعت میں ایک نہایت دلخراش اور فکر انگیز حادثہ کی اطلاع صفحہ اوّل پر شائع ہوئی ہے۔ اس نوعیت کی خبریں بحیثیت مجموعی پورے ہندوستانی معاشرہ سے آتی رہتی ہیں۔ کچھ دن ہنگامہ ہوتا ہے پھر سب خاموش بیٹھ جاتے ہیں کسی اگلے ایسے ہی دلخراش حادثہ کے انتظار میں۔ مظفر نگر کے پھگانہ قصبہ کے قریب کے گاؤں کے ایک مسلم سبزی فروش کی ۱۷؍سالہ بچی نے مئی ۲۰۱۵ئ؁ کے پہلے ہفتہ میں اپنی منگنی کے اگلے روز ایک غیر مسلم دلت لڑکے کے ساتھ مل کر ایک ہی دوپٹہ […]

Read More

کیا ہندوستانی مسلمانوں کو مسلکی خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے؟

کیا وطن عزیز میں مسلکی خانہ جنگی کی بساط بچھائی جارہی ہے؟ کیا مسلکی اختلافات کی آگ میں خفیہ ہاتھ گھی ڈال رہے ہیں یا پھر ہم خود اپنی تباہی کا سامان جمع کرنے میں مصروف ہیں ؟ گزشتہ کچھ عرصہ سے آنے والی خبروں کی ہولناکیوں نے سانسیں روک دی ہیں اور اگر اس مہیب خطرے کا فوری تدارک نہیں کیا گیا توپاکستان جیسے مناظر خدانخواستہ یہاں بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ اسلام اور ملک کی آڑمیں نفرتوں کی آگ سلگائی جارہی ہے۔ پیروکاروں کے دماغ میں نفرت کے ٹیومرپیداکردیئے گئے ہیں وہ شخص جو خود کو مسلمان […]

Read More

چٹان

یہودی کے گھر سے دعوت کھا کر ابو شحمہ جانے کے لیے اٹھے تو ان کے پیر لڑکھڑا رہے تھے۔ شاید یہودی نے پانی کے دھوکہ میں انہیں شراب پلا دی تھی۔ وہ اسی طرح لڑکھڑاتے ہوئے بنی النجار کے باغ سے باہر نکل آئے۔ شراب کے نشے اور باغ کی مہکتی فضا نے سرور کی ایک کیفیت ان کے ذہن پر طاری کر دی تھی۔ اسی لیے تو سامنے سے آتی ہوئی خوبصورت لڑکی کو دیکھ کر وہ اپنے جذبات پر کنٹرول نہ کر سکے۔ جذبات کی رو میں وہ بہتے ہی چلے گئے۔اور پھر غفلت اور فراموشی کا […]

Read More

ہندوتو ۔۔۔۔۔یا۔۔۔۔۔ ہندوستان

آریائی نسل پرستی نسلی تفاخروتعصب اوردوسروں سے نفرت رکھنے میں یہودی اور آریائی نسل کے لوگ حددرجہ بڑھے ہوئے ہیں۔ جرمنی کی آریہ نسل نے یورپ میں جارحانہ قوم پرستی کی مثال قائم کی اور اس کے لئے ہٹلر نے نازی ازم کا جھنڈا بلند کیا توایران کے آریوں نے اسلام کی آفاقی امت کا جزوبن جانے کے باوجود اپنے نسلی فخر کوپوری طرح نہ سہی بڑی حدتک قائم رکھنا چاہااور ہندوستان کے آریوںنے نہ صرف یہ کہ یہاں کے قدیم باشندوں کو ملیچھ اور داس جیسے خطابات سے نوازابلکہ ایک سماج کی تشکیل کی جس نے نسلی بنیادوں پر […]

Read More

دختران ملت کے نام کھلاخط

خیر وعافیت کی امید کے ساتھ سلام ورحمت فراوان پیاری بہنو! الحمدللہ ہم مسلمان ہیں ، مسلمان کی کیا شان اور پہچان ہوتی ہے اس سے آپ ضرورواقف ہوںگی۔ آپ کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ مسلمان کا مقصدزندگی کیاہے، اور اس کا طرز زندگی (لائف اسٹائل)کیسا ہوناچاہئے مجھے امید ہے کہ آپ اسلامی طرز زندگی کو پسند کرتی ہوںگی اور اسی کے مطابق اپنی زندگی گزار نا چاہتی ہوںگی،ا ور اگر خدانخواستہ ایسانہیں ہے تو یہ بڑے افسوس کا مقام ہے ، ذراسوچئے! کیا یہ اپنے دین کے ساتھ غداری نہیں ہے کہ ہم جس دین کے ماننے والے […]

Read More

اسلام میں بھارت کا بھلا ہے!

مرکز میں برسرِاقتدار پارٹی سے وابستہ کچھ لوگوں نے اپنا مشغلہ یہ بنا رکھا ہے کہ مسلمانوں کو مشتعل اور اسلام کو بدنام کرتے رہیں۔آئے دِن ایسے بیانات سامنے آتے رہتے ہیں جن سے نفرت اور دل آزاری کو بڑھاوا ملتا ہے اور جوابی بیانات سے بھی ایک نفسیاتی تسلی کے علاوہ کچھ اور حاصل ہوتا نظر نہیں آتا۔ حکومت اور قانون کی چشم پوشی سے اس شبہ کو تقویت ملتی ہے کہ یہ سب کچھ جانے بوجھے اور منظم انداز پر ہو رہا ہے۔ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لئے یہ صورت قابل اعتراض ہی نہیں باعث تشویش بھی […]

Read More

بنی اسرائیل کا عروج و زوال اور امت مسلمہ

اللہ تعالیٰ نے اس اعلان کے ساتھ انسان کی تخلیق کی ’’اِنِّی جَاعِلٌ فِی الْاَرْضِ خَلِیْفَۃً۔بے شک میں زمین میں ایک خلیفہ بنا نے والا ہوں۔‘‘پھر اسی اعلان کو اولاد نوح کے لیے یوں دہرایا۔۔۔۔۔۔۔وَاذْکُرُوْا اِذْ جَعَلَکُمْ خُلَفَائَ مِنْ بَعْدِ قَوْمِ نُوْحٍ۔۔۔۔(۷:۶۹)’’اور یا دکرو جب تم کو قوم نوح کے بعد ان کا جانشین بنایا۔‘‘پھر یہی ندا حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق بلند ہوتی ہے اِنِّی جَاعِلُکَ لِلنَّاسِ اِمَامًا۔میں تم کو(ابراہیم کو) انسانوں کا امام بنائوںگا۔انسان کے متعلق اللہ کے اس اعلان کو قرآن مجید نے مختلف الفاظ میں بیان کیا ہے ۔کہیں پر زمین پر نیابت تو کہیںخلافت،کہیں […]

Read More

بابائے اردومولوی عبدالحق کا مکتوب گاندھی جی کے نام

مکرمی گاندھی جی ! میں بہت دنوں سے سوچ رہاتھا کہ آپ کو خط لکھوں مگر اس خیال سے بازرہاکہ آپ جیسے عالی مرتبہ لیڈر نے جو دنیا کا وسیع تجربہ رکھتاہے اور مقبول خاص وعام ہے، قیام امن کے معاملے کو اپنے ہاتھ میں لیا ہے تو آپ کو اس بارے میں لکھنا سورج کو چراغ دکھانا ہے لیکن جب میں نے دیکھا کہ باوجود آپ کی کوشش کے معاملہ حد سے گزرچکاہے اور پانی سرسے اونچا ہوگیاہے تو میں نے بہت تامل کے بعد چند سطریں آپ کو لکھنے کی جرأت کی ہے ۔ میں نے کبھی ملکی […]

Read More