July 2015

دِل کی زندگی

                آج دلوں کی سرزمین اس قدر بنجر ہوگئی ہے کہ اس میں کوئی روئیدگی، کوئی سبزہ، مہرووفا کی کوئی کونپل نہیں پھوٹتی۔ ہر فرد اپنے دِل کے ہاتھوں پریشان ہے، دوسرے انسان کے دل کی آہوں، سسکیوں کو سننے کی صلاحیت سے بھی محروم ہے۔ اپنے گھر سے لے کر باہر کی وسیع دنیا تک دلی صدمے وافر میسر ہیں، غم جگہ جگہ ملتا ہے، نفرت و کدورت کے چرکے قدم قدم پر لگ رہے ہیں۔                 ہمارے لئے دنیا و آخرت کی بھلائی اسی میں ہے کہ ہمارے سینوں میں دِل، اور دل میں جذبات محبت موجود رہیں۔ […]

Read More

ہندوتو ۔۔۔۔۔یا۔۔۔۔۔ ہندوستان

قومیت اور قومی یکجہتی ہندوستان میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے اجتماعی وجود کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے کو طریقہ کار کے لحاظ سے توبہت سے دائروں میں تقسیم کیا جاسکتاہے مگر بنیادی مقصد اور فکر کے اعتبار سے یہ سب ایک ہی ہیں۔ ہندودیش ،ہندوقوم، ہندوتہذیب کا منصوبہ ہندوستانی قومیت اور قومی یکجہتی کے پردوں میں بھی زیر عمل لایاجارہاہے ۔یعنی زہر کی گولیاں شکرمیں ملاکر بھی کھلائی جاتی ہیں اس معنیٰ میں کانگریس اور بی جے پی جیسی پارٹیاں واقعی ایک سکے کے دو رخ ہیں سنگھ خاندان اگراقلیتوں کو خوف زدہ کرتاہے تو کانگریس […]

Read More

عدل و انصاف قرآن و حدیث کی روشنی میں

                اللہ ربّ العزّت نے ساری دنیا کو وجود بخشا اور اپنی مخلوقات میں انسان کو اشرف المخلوق بنایا پھر اسے خلافت کے منصب سے سرفراز فرمایا، جیسا کہ اللہ رب العزّت نے ارشاد فرمایا، انی جاعل فی الارض خلیفۃ (البقرہ) تاکہ وہ اللہ کے احکام کو اللہ کی زمین پر نافذ کرے، خالق کائنات نے انسان کے کچھ ایسے پہلوؤں کا ذکر فرمایا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ انسان جنگ و جدال میں آگے بڑھ جاتا ہے۔ جیسا کہ قرآن کریم میں ارشاد ہے وکان الانسان اکثر شیء جدلا (الکھف ۵۴) بسا اوقات انسان اپنی خواہشات اور […]

Read More

یہ وفاداری ہے یا دیش سے غدّاری

                برسوں پہلے ایک مضمون پڑھا تھا جسمیں بتایا گیا تھا کہ جب جب بھی NDA حکومت پر کوئی مصیبت آتی ہے توپاکستان اس کی مدد کو پہونچ جاتا ہے۔یعنی جب جب بھی NDA حکومت اپنے کرتوتوں کی بنا پر پارلیمنٹ اور میڈیا میں گھر جاتی ہے ۔بی جے پی کاسب سے الگ پارٹی ہونے کا دعویٰ، سب سے منضبط پارٹی ہونے کی باتیں نان کرپٹ ہونے کی شیخیاں زمین بوس ہونے لگتی ہیں اور اس کے پاس اپنے کارناموں کا کوئی مناسب جواب نہیں ہوتا ہے تو ISI لشکر طیبہ ،جیش محمد یا انڈین مجاہدین وطن عزیز میں کہیں […]

Read More

ہم عرصۂ محشر میں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

         اس وقت پوری مسلم دنیا مشکلات و مسائل میں گھری ہوئی ہے۔ جہاں بظاہر مسلمانوں کا اقتدار ہے اور وہ ایک آزاد اور خود مختار حیثیت رکھتے ہیں وہاں بھی افسوس ناک حالات سے دوچار ہیں۔ یا تو وہ خود ہی باہم دست و گریباں ہیں یا مغربی استعمار کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ جو ان کے اسباب و وسائل اور وقار و مفاد پر پنجے جمائے ہوئے ہے، مسلمانوں کا عروج اور ان کی عظمت رفتہ ایک قصۂ پارینہ نظر آتی ہے جس کے حصول کی تمنا محض ایک تمنا بن کر رہ گئی ہے۔ چند ممالک […]

Read More

ٓماضی کے دریچوں سے: فلسطین

ہمارا دشمن نیست و نابود ہوجائے گا آنے والی تین دہائیوں کے دوران ، انشاء اللہ                 لندن کے مجلہ ’’الوسط‘‘ نے ۱۸؍جنوری ۹۸ئ؁ کے شمارہ میں شیخ احمد یاسین کا ایک تفصیلی انٹرویو نشر کیا تھا جس کے بعض حصے درج ذیل ہیں۔ س۔           اہداف کے حصول اور منزل تک پہنچنے میں ابھی کتنی دیر لگے گی؟ ج۔            میں اس سلسلے میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں اور ایک مدت متعین کردی ہے ان شاء اللہ آنے والی تین دہائیوں میں ہمارا دشمن ختم ہو جائے گا۔ یہ آخری حد ہے۔ س۔           آخر وہ کون سی بنیادیں ہیں جن […]

Read More

موت کے لئے تیار ہو جائیے! زندگی ملے گی

                بعض کمزور لوگ خیال کرتے ہیں کہ عزت کے لئے بھاری اور ناقابل برداشت تاوان ادا کرنا پڑتا ہے۔ اسی لئے وہ ان بھاری اخراجات سے راہِ فرار اختیار کرتے ہوئے ذلت و رسوائی کو گوارا کر لیتے ہیں۔ بہت معمولی اور گھٹیا زندگی گزارتے ہیں، ہمیشہ ڈرے ڈرے اور سہمے سہمے رہتے ہیں، اپنی پرچھائیوں سے خوف کھاتے ہیں۔ اپنی آواز بازگشت سے لرز اٹھتے ہیں اور ہر آواز کو وہ اپنے خلاف گردانتے ہیں۔ تم انہیں زندگی کا سب سے زیادہ حریص پاؤگے۔                 یہ ذلیل لوگ عزت کے اخراجات سے زیادہ بڑا تاوان ادا کرتے ہیں […]

Read More

جمہوریت اورو طنیت … علامہ اقبالؔ کی نظر میں

جمہوریت کی تائید میں بعض مذہبی افکار کے حامل گروہوں نے ’’جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی‘‘ کا کچھ ایسا مطلب بیان کیا ہے کہ علامہ اقبالؔ کی روح کانپ جاتی ہوگی اور چنگیز خاں عالم برزخ میں بھی کف افسوس ملتا ہوگا کہ اس نے کیوں اپنے سر ظلم و ستم کا تاج باندھا جب کہ وہ یہی کام جمہوریت کے نام پر کرسکتا تھا ۔ دراصل مذکورہ بالا مصرعہ کا مطلب کچھ اس طرح سمجھا اور سمجھایا گیا اور سمجھایا جاتا رہا ہے کہ سیاست کوئی شجر ممنوعہ نہیں کہ اہل دین اس سے […]

Read More

جارح تہذیبی یلغاراور اُمّتِ مسلمہ

                ابنِ خلدون سے لے کر آج کے معروف تاریخ داں ٹائن بی تک سب کا یہ ماننا ہے کہ تہذیبیں سوچ ‘فکر‘ نظریہ یا عقیدہ کی بنیاد پر قائم ہوتی ہیں۔ تعلیم‘ معاشی سرگرمیوں و سیاسی عمل کے سایے تلے پنپتی و سنورنتی ہیں، جب فکر و نظر‘ عقیدہ و ایمان کمزور پڑجاتا ہے تو تہذیبیں بھی کمزور پڑتی ہیں اس طرح تاریخ کا ایک ورق بن کر رہ جاتی ہیں۔دنیا میں نظری بنیادوں پر صرف تین کلچر (Culture)دکھائی دیتے ہیں۔                 (۱)  مغربی تہذیب  (۲)  مشرکانہ تہذیب                (۳)  اسلامی تہذیب                 ہر تہذیب جو اپنی جلو میں خدا […]

Read More

بلا تبصرہ

آر ایس ایس ودیا بھارتی کے ذریعہ مشنری کا مقابلہ کریگا ۲۶؍جولائی سے آر ایس ایس کے بھیّا جی جوشی کی صدارت میں ہونے والی ودّیا بھارتی کے عہدیداران کی میٹنگ میں طے کیا گیا کہ سنگھ شمالی مشرقی ریاستوں کے علاوہ جھارکھنڈ، اڑیسہ اور چھتیس گڑھ کے آدی باسی اکثریت کے علاقوں میں اپنی تعلیمی اداروں کی کثرت اور سرگرمیاں بڑھائیگا۔ اس وقت ملک میں آر ایس ایس کی مکھوٹہ تنظیم ودّیا بھارتی سے 30000اسکولی اور 13000تعلیمی ادارہ جڑے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں تاریخ کو دوبارہ لکھنے پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ […]

Read More