July 2021

طالبان، امریکہ مذاکرات

شہری زلمے خلیل زاد کو افغان امور کے لیے اپنا نمائندۂ خصوصی مقرر کیا ہے۔ زلمے خلیل زاد اس سے قبل بھی افغانستان کے لیے امریکی حکومت کے خصوصی ایلچی رہ چکے ہیں۔ زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں سات رکنی امریکی وفد نے طالبان کے نمائندوں سے عمومی اور غیر رسمی مذاکرات کیے ہیں۔ یہ مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئے ہیں جہاں طالبان کا سیاسی دفتر قائم ہے۔ اب تک امریکی حکومت کا مؤقف یہ تھا کہ طالبان کابل حکومت سے مذاکرات کریں، جبکہ طالبان افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لیے کٹھ پتلی حکومت سے مذاکرات کے بجائے براہِ راست مذاکرات کی بات کررہے تھے اور اسی مقصد کے لیے سفارت کاری کے میدان میں کام کرنے کے لیے قطر میں طالبان کا سیاسی دفتر قائم کیا گیا تھا۔

Read More

نصرتِ الٰہی کا انتظار

اور (اے مسلمانو! جہاں تک تم سے ہو سکے) ان کے مقابلے کے لئے تیار رہو جو کچھ ساز و سامان مہیا کر سکو قوت سے اور پلے ہوئے گھوڑوں سے جمع کرو کہ اس سے اللہ کے دشمنوں پر اور اپنے دشمنوں پر تمہاری دھاک بیٹھے اور ان کے سوا دوسروں پر بھی جن کو تم نہیں جانتے اللہ ان کو جانتا ہے اور خدا کی راہ میں جو کچھ بھی خرچ کروگے وہ تم کو پورا پورا ملے گا اور تمہارا حق نہ رہ جائے گا۔(الانفال: ۶۰)

Read More