Admin WahdatJadeed

یہ وفاداری ہے یا دیش سے غدّاری

                برسوں پہلے ایک مضمون پڑھا تھا جسمیں بتایا گیا تھا کہ جب جب بھی NDA حکومت پر کوئی مصیبت آتی ہے توپاکستان اس کی مدد کو پہونچ جاتا ہے۔یعنی جب جب بھی NDA حکومت اپنے کرتوتوں کی بنا پر پارلیمنٹ اور میڈیا میں گھر جاتی ہے ۔بی جے پی کاسب سے الگ پارٹی ہونے کا دعویٰ، سب سے منضبط پارٹی ہونے کی باتیں نان کرپٹ ہونے کی شیخیاں زمین بوس ہونے لگتی ہیں اور اس کے پاس اپنے کارناموں کا کوئی مناسب جواب نہیں ہوتا ہے تو ISI لشکر طیبہ ،جیش محمد یا انڈین مجاہدین وطن عزیز میں کہیں […]

Read More

ہم عرصۂ محشر میں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

         اس وقت پوری مسلم دنیا مشکلات و مسائل میں گھری ہوئی ہے۔ جہاں بظاہر مسلمانوں کا اقتدار ہے اور وہ ایک آزاد اور خود مختار حیثیت رکھتے ہیں وہاں بھی افسوس ناک حالات سے دوچار ہیں۔ یا تو وہ خود ہی باہم دست و گریباں ہیں یا مغربی استعمار کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ جو ان کے اسباب و وسائل اور وقار و مفاد پر پنجے جمائے ہوئے ہے، مسلمانوں کا عروج اور ان کی عظمت رفتہ ایک قصۂ پارینہ نظر آتی ہے جس کے حصول کی تمنا محض ایک تمنا بن کر رہ گئی ہے۔ چند ممالک […]

Read More

جمہوریت اورو طنیت … علامہ اقبالؔ کی نظر میں

جمہوریت کی تائید میں بعض مذہبی افکار کے حامل گروہوں نے ’’جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی‘‘ کا کچھ ایسا مطلب بیان کیا ہے کہ علامہ اقبالؔ کی روح کانپ جاتی ہوگی اور چنگیز خاں عالم برزخ میں بھی کف افسوس ملتا ہوگا کہ اس نے کیوں اپنے سر ظلم و ستم کا تاج باندھا جب کہ وہ یہی کام جمہوریت کے نام پر کرسکتا تھا ۔ دراصل مذکورہ بالا مصرعہ کا مطلب کچھ اس طرح سمجھا اور سمجھایا گیا اور سمجھایا جاتا رہا ہے کہ سیاست کوئی شجر ممنوعہ نہیں کہ اہل دین اس سے […]

Read More

موت کے لئے تیار ہو جائیے! زندگی ملے گی

                بعض کمزور لوگ خیال کرتے ہیں کہ عزت کے لئے بھاری اور ناقابل برداشت تاوان ادا کرنا پڑتا ہے۔ اسی لئے وہ ان بھاری اخراجات سے راہِ فرار اختیار کرتے ہوئے ذلت و رسوائی کو گوارا کر لیتے ہیں۔ بہت معمولی اور گھٹیا زندگی گزارتے ہیں، ہمیشہ ڈرے ڈرے اور سہمے سہمے رہتے ہیں، اپنی پرچھائیوں سے خوف کھاتے ہیں۔ اپنی آواز بازگشت سے لرز اٹھتے ہیں اور ہر آواز کو وہ اپنے خلاف گردانتے ہیں۔ تم انہیں زندگی کا سب سے زیادہ حریص پاؤگے۔                 یہ ذلیل لوگ عزت کے اخراجات سے زیادہ بڑا تاوان ادا کرتے ہیں […]

Read More

جارح تہذیبی یلغاراور اُمّتِ مسلمہ

                ابنِ خلدون سے لے کر آج کے معروف تاریخ داں ٹائن بی تک سب کا یہ ماننا ہے کہ تہذیبیں سوچ ‘فکر‘ نظریہ یا عقیدہ کی بنیاد پر قائم ہوتی ہیں۔ تعلیم‘ معاشی سرگرمیوں و سیاسی عمل کے سایے تلے پنپتی و سنورنتی ہیں، جب فکر و نظر‘ عقیدہ و ایمان کمزور پڑجاتا ہے تو تہذیبیں بھی کمزور پڑتی ہیں اس طرح تاریخ کا ایک ورق بن کر رہ جاتی ہیں۔دنیا میں نظری بنیادوں پر صرف تین کلچر (Culture)دکھائی دیتے ہیں۔                 (۱)  مغربی تہذیب  (۲)  مشرکانہ تہذیب                (۳)  اسلامی تہذیب                 ہر تہذیب جو اپنی جلو میں خدا […]

Read More

ٓماضی کے دریچوں سے: فلسطین

ہمارا دشمن نیست و نابود ہوجائے گا آنے والی تین دہائیوں کے دوران ، انشاء اللہ                 لندن کے مجلہ ’’الوسط‘‘ نے ۱۸؍جنوری ۹۸ئ؁ کے شمارہ میں شیخ احمد یاسین کا ایک تفصیلی انٹرویو نشر کیا تھا جس کے بعض حصے درج ذیل ہیں۔ س۔           اہداف کے حصول اور منزل تک پہنچنے میں ابھی کتنی دیر لگے گی؟ ج۔            میں اس سلسلے میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں اور ایک مدت متعین کردی ہے ان شاء اللہ آنے والی تین دہائیوں میں ہمارا دشمن ختم ہو جائے گا۔ یہ آخری حد ہے۔ س۔           آخر وہ کون سی بنیادیں ہیں جن […]

Read More

بلا تبصرہ

آر ایس ایس ودیا بھارتی کے ذریعہ مشنری کا مقابلہ کریگا ۲۶؍جولائی سے آر ایس ایس کے بھیّا جی جوشی کی صدارت میں ہونے والی ودّیا بھارتی کے عہدیداران کی میٹنگ میں طے کیا گیا کہ سنگھ شمالی مشرقی ریاستوں کے علاوہ جھارکھنڈ، اڑیسہ اور چھتیس گڑھ کے آدی باسی اکثریت کے علاقوں میں اپنی تعلیمی اداروں کی کثرت اور سرگرمیاں بڑھائیگا۔ اس وقت ملک میں آر ایس ایس کی مکھوٹہ تنظیم ودّیا بھارتی سے 30000اسکولی اور 13000تعلیمی ادارہ جڑے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں تاریخ کو دوبارہ لکھنے پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ […]

Read More

حصو لِ تعلیم میں مادری زبان کی اہمیت

حصو لِ تعلیم انسان کی فطری ضرورت ہے۔جس طرح انسان اپنی بنیادی ضرو رتوں کے لئے کو شاں رہتا ہے۔ اسی طرح حصو لِ تعلیم بھی اس کے دائرہ کار کا ایک اہم حصّہ ہے۔ یوں تو انسان رسمی((formalاور غیر رسمی (Informal)طریقوںسے تعلیم حا صل کرتا ہے۔جسے آپ اور ہم بخوبی جا نتے ہیں اور سمجھتے بھی ہیں۔یہاں زیر قلم مو ضو ع روایتی حصو لِ تعلیم پرمر کوزہے۔ تحقیقاتی رپوٹو ںکا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہو تا ہے کہ ماضی اور حال کے اکثر بڑے بڑے مفکرین تعلیم اس بات سے اتفاق رکھتے ہیںکہ کسی بھی بچّے کی […]

Read More

بلاتبصرہ

انگریزی روزنامہ انڈین ایکسپریس ،دہلی کی ۷؍مئی ۲۰۱۵ئ؁ کی اشاعت میں ایک نہایت دلخراش اور فکر انگیز حادثہ کی اطلاع صفحہ اوّل پر شائع ہوئی ہے۔ اس نوعیت کی خبریں بحیثیت مجموعی پورے ہندوستانی معاشرہ سے آتی رہتی ہیں۔ کچھ دن ہنگامہ ہوتا ہے پھر سب خاموش بیٹھ جاتے ہیں کسی اگلے ایسے ہی دلخراش حادثہ کے انتظار میں۔ مظفر نگر کے پھگانہ قصبہ کے قریب کے گاؤں کے ایک مسلم سبزی فروش کی ۱۷؍سالہ بچی نے مئی ۲۰۱۵ئ؁ کے پہلے ہفتہ میں اپنی منگنی کے اگلے روز ایک غیر مسلم دلت لڑکے کے ساتھ مل کر ایک ہی دوپٹہ […]

Read More

میدان بدر ۔غلبہ اسلام کی اولین سرزمین

’’اے اللہ ! تو نے مجھ سے جو وعدہ کیا ہے اسے پورا فرما دے۔ اے اللہ! میں تجھ سے تیرے عہد اور تیرے وعدہ کا سوال کرتا ہوں ۔ اے اللہ ! اگر آج یہ گروہ ہلاک ہوگیا تو زمین پر تیری عبادت کرنے والا نہ رہے گا ۔ ‘‘ اللہ رب العالمین کے چہیتے بندے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی یہ عاجزانہ دعا مالک الملک کے دربار میں ان عظیم ہستیوں کے حق میں تھی جن کو دنیا اصحاب بدرؓکے نام سے جانتی ہے اور اس وقت کی گئی تھی جب مٹھی بھر صحابہؓ نے بے سروسامانی کے […]

Read More