فرمان رسول ﷺ

ارشادِ نبویﷺ

حضرت ثوبانؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : عنقریب دیگر اقوام تمہارے اوپر ٹوٹ پڑیں گی جس طرح کھانے والے دسترخوان کی طرف ٹوٹ پڑتے ہیں۔ کسی صحابیؓ نے آپؐ سے پوچھا کیا ہم اس وقت تعداد میں کم ہوں گے ۔ آپؐ نے فرمایا: بلکہ اس وقت تم تعداد میں زیادہ ہونگے لیکن تم خس و خاشاک کی طرح بے وقعت ہوںگے۔ اللہ تعالیٰ تمہاری ہیبت اور رعب تمہارے دشمن کے دلوں سے نکال دے گا اور تمہارے دلوں میں وہن پیدا کردے گا۔ کسی نے دریافت کیا وہن کیا ہے ؟ آپؐ نے فرمایا : دنیا کی محبت اور موت کا ڈر۔

Read More