Current Affairs

معراج کا پیغام2020ء کی عالمی امت مسلمہ کے نام

قرآن پاک میں جب یہ اصول بتایا گیا کہ رسولؐ کی زندگی میں تمہارے لئے نمونہ ہے (الاحزاب) تو امت مسلمہ پر لازم ہے کہ وہ ہر دور میں رسولؐ کی زندگی سے رہنمائی حاصل کرے اور جانے کہ شدائد، آزمائش، اذیت اور بربریت کے ماحول میں آپ کا کیا رویہ تھا؟ آپ کے اوپر حالات کا وقتی اور مستقل کیا اثر ہوتا تھا، آپ حالات سے کیسے مقابلہ کرتے تھے؛ آپ کے وفادار صحابہؓ کا رویہ اور کردار کیا ہوتا تھا؟ کیا ان کا رویہ جزع و فزع کا ہوتا تھا؛ مرثیہ یا گالی گلوچ کا ہوتا تھا؟ بے صبری اور جلدبازی کا ہوتا تھا؛ اصولوں پر مصالحت یا مداہنت کا ہوتا تھا؟

Read More

نفرت بیچنے والا میڈیا

اس سارے قتل و غارت کا سب سے بڑا ذمہ دار کون ہے۔ یہ وہ ہے جو اس بے حس قاتل کی طرح اپنا چہرہ معصومانہ بنا لیتا ہے، ماتم شروع کردیتا ہے اور لوگوں کے ساتھ مقتول کے جنازے میں بھی شریک ہوتا ہے حالانکہ قتل بھی اسی نے کیا ہوتا ہے۔ گذشتہ بیس سالوں کے قتل و غارت کا کوئی ایک بڑا ذمہ دار اگر کسی کو قرار دینا ہو تو وہ صرف اور صرف میڈیا ہے۔ اس میں اخبارات و جرائد، رسائل وکتب نے بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالا ہے۔ لاتعداد ٹیلی ویژن چینل آپ کو نفرت […]

Read More

بھساول ٹاڈا کیس ۔۔۔۔انصاف ! مگر تاخیر کے ساتھ

گذشتہ ۲۵ برسوں سے جاری اس مقدمہ کی ہر تاریخ پرجو بالعموم پندرہ دن بعد پڑتی تھیں، تمام ملزمین اپنی ساری مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پابندی سے ناسک کورٹ میں اس خوف سے حاضررہا کرتے کہ کہیں غیر حاضر ی کی بنیاد پر ضمانت منسوخ کرکے گرفتار ی کے وارنٹ نہ جاری کردیے جائیں۔کیس کے سلسلے میں ابتداء میں ناسک کے مقامی وکلاء سیّد برادران نے کافی مدد کی ‘ پھر ۲۰۱۳؁ء سے جمعیت العلماء مہاراشٹرا گلزار اعظمی اور ان کی ٹیم نے بھر پور تعاون پیش کیا۔بالخصوص ایڈوکیٹ شریف شیخ ،ایڈوکیٹ انصار تنبولی اور ان کے معاون وکلاء نے شب و روز محنت کر کے مقدمہ میں فتح حاصل کی ۔

Read More

چین وعرب ہمارا ہندوستاں ہمارا

شاعر مشرق اقبال نے اپنے مصرعہ میں چین کے بعد عرب کا ذکر کیا ہے ،عرب دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کا جو حال ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ، فلسطین اور مسجد اقصی یہودیوں کے قبضہ میں ہے ۱۹۴۸ میں اور پھر ۱۹۶۷ کی جنگ میں فلسطینیوں کواپنے گھربار سے محروم ہونا پڑا ان کی اولاد آج تک پناہ گزین ہے ان کو اپنے گھروں کو واپسی کی اجازت نہیں اب تک کئی ہزار فلسطینی ہلاک کئے جاچکے ہیں کئی ہزار جیلوں میں ہیں اور کئی ہزار زخمی ہیں امریکہ کی پوری سیاست قوم یہود کی مٹھی میں ہے ،

Read More

یورپ پناہ گزینوں کی توجہ کا مرکز کیوں؟

شام کے مقتل میں ساڑھے چار برسوں کے دوران خون کی ندیاں بہ چکیں، چار لاکھ لوگ لقمہ اجل بن گئے اور ملک کی نصف سے زائد آبادی گھر بار چھوڑ چکی تو انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے کسی نئے انسانی المیے کی بار بار نشاندہی بھی کی مگر عالمی جرگے داروں کی توجہ صرف دولت اسلامی ’’داعش‘‘ نامی ایک پر اسرار جن کو بوتل میں بند کرنے پر مرکوز رہی۔ بہت کم کسی کی توجہ ان ایک کروڑشامی شہریوں کی طرف گئی جو خانہ جنگی اور اقتدار کی رسہ کشی کی چکیوں میں پستے ہوئے گھر بار چھوڑ […]

Read More