نعت رسول ﷺ
حضرت عبد اللہ بن رواحہ ؓ روحی الفداء لمن اخلاقہ شھدت میری روح اس ہستی پر فدا ہے جسکے اخلاق و اطوار اس بات پر شاہد ہیں بانہ خیر مولود من البشر کہ بنی نوع انسان میں وہ سب سے افضل ہیں عمت فضائلہ کل العباد کما اس کے فضائل و کمالات کا چشمہ فیض تمام بندوں کو بلا امتیاز عمر البریۃ ضوء الشمس و القمر اس طرح سیراب کر رہا ہے جس طرح آفتاب و ماہتاب کی ضیاں باریاں لو لم یکن فیہ آیات مبینۃ اگر اس کی صداقت پر مہر تصدیق ثبت کرنے والی نشانیاں نہ بھی ہوتیں […]