Admin WahdatJadeed

بنی نوع انسان کے نجات دہندہ

تاریخ کے وسیع دائروں پر نظر ڈالیں تو اس میں ہمیں طرح طرح کے مصلحین دکھائی دیتے ہیں۔ شیریں مقال واعظ اور آتش بیان خطیب سامنے آتے ہیں، بہت سے فلسفہ طراز ہر دور میں ملتے ہیں۔ بادشاہوں اور حکمرانوں کے انبوہ ہمیشہ موجود رہے ہیں جنھوں نے عظیم الشان سلطنتیں قائم کیں۔ جنگجو فاتحین کی داستانیں ہم پڑھتے ہیں، جماعتیں بناتے اور تمدن میں مدّ و جزر پیدا کرنے والوں سے ہم تعارف حاصل کرتے ہیں۔ انقلابی طاقتیں نگاہوں میں آتی ہیں جنہوں نے نقشۂ حیات بار بار زیر و زبر کیا ہے۔ رنگا رنگ مذاہب کی نیو ڈالنے […]

Read More

ایک دعوتی تجربہ

سوامی اگنی ویش کی تقریر ختم ہو ئی تو دو تین لوگ سوالات کے لئے کھڑے ہو گئے ،۲۰۰۲ء میں گجرات فسادات میں ملک کی فضا مکدر ہو رہی تھی ،اس فضا کو ذرا ساز گار کر نے کے لئے حضرت مولانا محمد رابع حسنی ندوی دامت بر کاتہم کا ’’پیام انسانیت ‘‘کے پر و گراموں کا ہر یا نہ اور مغربی یو پی کے بڑے شہروں کا دورہ تھا ، سونی پت میں مذہبی تنظیموں کے ذمے دار وں کو بڑی فکر سے جمع کیا گیا تھا اور شاید کو ئی ذمے دار خصوصاً ہندوں کا قابل ذکر ایسا […]

Read More

قرآن اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم

اسلام کی نعمت ہر زمانے میں انسان کو دو ہی ذرائع سے پہنچتی ہے۔ ایک اللہ کا کلام دوسرے انبیاء علیہم السلام کی شخصیتیں جن کو اللہ نے نہ صرف اپنے کلام کی تبلیغ و تعلیم اور تفہیم کا واسطہ بنایا بلکہ اس کے ساتھ عملی قیادت و رہنمائی کے منصب پر بھی مامور کیا تاکہ وہ کلام اللہ کا ٹھیک ٹھیک منشا پورا کرنے کے لئے انسانی افراد اور معاشرے کا تزکیہ کریں اور انسانی زندگی کے بگڑے ہوئے نظام کو سنوار کر اس کی تعمیر صالح کر دکھائیں۔ یہ دونوں چیزیں ہمیشہ سے ایسی لازم و ملزوم رہی […]

Read More

مولانا ابولقاسم نعمانی صاحب

مہتمم دارلعلوم دیوبند محترم مولانا ابولقاسم نعمانی صاحب کا وزیر اعظم مودی و صدر اوبامہ کے دورہ کے دوران اور اختتام پر جاری بیانات میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مہم پر جاری بیان انتہائی انصاف پسندی اور بلند ہمتی و حق گوئی پر مبنی ہے۔ جو کہ اصلاً دارالعلوم کا طرّہ امتیاز رہا ہے۔ مولانا محترم نے فرمایا ’’امریکہ اور ہندوستان کے دو عظیم قائدین کو اسرائیل کی عالمی دہشت گردی کی طرف توجہ دیکر اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے۔ اور اپنی بات چیت میں اسرائیل کی دہشت گردی پر بھی بات ہونی چاہئے تھی۔ انہوں نے […]

Read More

انکاؤنٹرس اور عدالتیں

پیوپلز یونین فار سول لبرٹیز جس کا مخفف پی یو سی ایل ہے نے فروری ۱۹۹۹ میں ۱۹۹۵ سے ۱۹۹۷ کے درمیان پولس انکاؤنٹرس میں مارے گئے۱۳۵ لوگوں کے متعلق سپریم کورٹ میںایک پیٹیشن داخل کی تھی اب ۱۵ سال بعد جسٹس آر ایم لوڈھا کی عدالتی بنچ نے اس پر ایک اچھا فیصلہ سنایا ہے ۔اس فیصلے پر ہمارے بھائی بجا طور پر بغلیں بجا رہے ہیں۔مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے یہاں اس قسم کے فیصلے لفظاً اور معناًIn letters and spirit نافذ ہو نہیں پاتے۔ہمارے ایک بھائی اپنے مضمون میں لکھتے ہیں ’’ملک کے عوام اور ان […]

Read More

یہ شہید بچے بھی ملالہ کی طرح گوشت پوست کے بنے تھے

شام میں بشار الاسد کی وفادار فوج نے دمشق کے نواحی علاقہ القلمون میں ایک اسکول پر ھاون راکٹوں سے حملہ کیا۔ جس میں کم سے کم 37کم سن بچے جاں بحق اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ شامی فوج کی جانب سے اسکول پر اس وقت راکٹ داغے گئے تھے جب وہاں تعلیمی سرگرمیاں جاری تھیں۔ (ہمارا سماج دہلی، 7/11/14)

Read More

اردو میڈیا میں یہودی دراندازی

پرانی کہاوت ہے کہ مشکل میں سایہ بھی ساتھ چھوڑ دیتا ہے۔ یہ کہاوت غزہ اور فلسطین کے باشندوں پر مکمل طور پر صادق آتی ہے۔ عرب ممالک تو خیر ان کے کھلے دشمن ہیں ہی کیونکہ ان کی جنگ لڑنے والے ’’سیاسی اسلام‘‘ کے ماننے والے ہیں ۔جس سے ان ممالک کے حکمرانوں کو خطرہ ہے۔ مگر ہندوستان کے مسلمان کی اکثریت ان کے ساتھ رہی ہے۔ یہاں کا اردو پریس بھی ان کے حقوق اور ان کی مظلومانہ صورتحال کے خلاف جدو جہد میں برابر شریک رہا ہے۔ مگر بش کے افغانستان حملہ کے بعد امریکی، صیہونی مشترکہ […]

Read More

ہندتو‘ملک کے لئے سب سے بڑا خطرہ

ہمارا ملک ہندوستان دنیا کا ایک بڑا ملک ہے آبادی کے لحاظ سے ساری دنیا میں دوسرا سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا ملک ہے۔ ہندوستان کی شاندار تاریح ہے چاہے یہ قدیم دور ہو یہ عہد وسطیٰ ہو، ہندوستان کی تاریخ بڑی مالامال ہے۔ جو اپنے عوام میں روشن مستقبل کی طرف بڑھنے کا جذبہ جگاتی ہے۔ برطانوی راج سے آزادی کی جدوجہد کے دوران ہمارے قائدین ملک کے بارے میں ایک عظیم تصور رکھتے تھے۔ یہ جدو جہد صرف انگریزی سامراج سے ملک کو آزاد کرنے کے لئے ہی نہیں بلکہ وہ ملک کو ایک ایسے راستہ پر […]

Read More

اسرائیل کا حماس کی حیران کُن دفاعی صلاحیت کا اعتراف

غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں اسرائیل کے دفاعی؛سیاسی؛سماجی ابلاغی حلقوں میں جاری بحث میں اسرائیل کے تمام اہم طبقات اور ریاستی ادارے غزہ کی جنگ میں اسرائیل کی ناکامی اور مزاحمت کاروں کی غیر معمولی اور ناقابل یقین صلاحیت کا کھل کر اعتراف کرنے لگے ہیں۔ اسرائیلی محکمہ دفاع کے ہیڈ کواٹر میں ہونے والی نیوز کانفرنس میں اعلیٰ اسرائیلی فوجی عہدیدار نے رپورٹ میں بتایا کہ ’’غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کو جس نوعیت کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہ ناقابل یقین ہیں ۔ اسرائیلی فوج کی انجینئرنگ کور نے غزہ کی پٹی میں […]

Read More

امیر مسلم ہندو علاقوں میں مساجد بنوا رہے ہیں

راجستھان کے ADGP(خفیہ) نے جے پور انتظامیہ اور پولیس کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ مسلم صنعت کاروں کا ایک گروپ شہر میں ہندو اکثریت والی غریب بستیوں میں مسجدوں کی تعمیر کے لئے فنڈ مہیا کرا رہا ہے۔ غریب ہندوؤں کو اونچی قیمت کا لالچ دیکر زمین بیچنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ 15؍جولائی کو جے پور کے پولیس کمشنر اور DMکو ADGPخفیہ یو آر ساہو نے یہ خط لکھا تھا۔ اس طرح خریدی گئی زمین کا بعد میں مذہبی مقام کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ساہو نے اپنی رپورٹ میں جماعت اسلامی ہند کے […]

Read More