Admin WahdatJadeed

ہندوستانی تہذیب کے کھوکھلے دعوے!

کہتے ہیں جمہوری حکومت میں مقننہ یعنی پارلیمنٹ یا اسمبلی،انتظامیہ اور عدلیہ نظم مملکت کے تین اہم ادارے یا ستون ہیں جن کے سہارے جمہوری نظام کی تاسیس ہوتی ہے۔البتہ چوتھا ستون وہ زندہ ضمیر و متوازن میڈیا ہے جو اس پورے نظام کو غلطیوں سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس طرح یہ چار ستون مل کر دیدہ زیب جمہوری عمارت کو قابل رہائش بنانے میں معاون ہوتے ہیں۔ایک طرف جمہوری ملک کی ترقی و خوشحالی،فلاح وبہبود، تعمیر و تصعید، امن و قانون کی برقراری اور حقوق و اختیارات کی ادائیگی میں متذکرہ تین اداروں کا اہم […]

Read More

عراق، افغانستان و پاکستان میں امریکی جنگی اخراجات ۴۴ کھرب ڈالر سے تجاوز

واشنگٹن ، (پی ایس آئی) ایک امریکی اخبار کے مطابق عراق، افغانستان، اور پاکستان میں جاری جنگوں پر امریکی اخراجات 4.4ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ جب کہ 6لاکھ افراد ان جنگوں کی وجہ سے ہلاک ہوئے جن میں تین لاکھ 50ہزار افراد براہ راست جنگی کارروائیوں کا شکار ہوئے جب کہ ڈھائی لاکھ ایسے افراد بھی موت کے منہ میں چلے گئے جنہیں ان جنگوں سے پیدا شدہ مسائل کی وجہ غذائی اور صحت کی سہولتوں تک رسائی نہ مل سکیں۔ پاکستان میں 2004سے 52ہزار پاکستانی شہری اس جنگ میں جاں بحق ہوئے جب کہ 50ہزار سے زائد زخمی […]

Read More

صحابہ کرام ؓ کا قرآن سے تعلق نقش ہے صفحۂ ہستی پہ صداقت اُن کی ۔۔۔۔۔۔!!

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے رفقائے ذی مرتبت کو، جنہیں ہم صحابہ ؓ کے مبارک نام سے یاد کرتے ہیں، بفضل خدا وندی یہ اعزاز حاصل تھا کہ اُن کی نظروں کے سامنے نہ صرف نزول قرآن کا منظر موجود تھا، بلکہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل میں، قرآن شریف ایک چلتا پھرتا نمونہ بھی ان کے سامنے تھا۔ اگر ہم ’’صحابہ کے قرآن سے تعلق‘‘ کی بات کرتے ہیں تو دراصل ہم قرآن سے تعلق کی بات ہی نہیں کررہے ہوتے ہیں، بلکہ ہم صاحب قرآن سے صحابہ ؓ کی گہری محبت […]

Read More

قسط دوم سیا سی دین،سعودی ملوکیت اور اخوان المسلمین

ہم نے مضمون کی پہلی قسط میں خوارج کے متعلق احادیث رسول اللہ ﷺ اور ان میں صفات خوارج کا تذکرہ کیا تھا ،اس کے بعد محسوس ہوا کہ ان عوامل کا بھی تذکرہ ہونا چاہیے جن کی بنا پر ’’الاخوان المسلمون ‘‘کوخوارج کہا جا رہا ہے،چنانچہ حرمین شریفین کی عظمت،وقار اور دینی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ مضمون محض ان لوگوں کی نکیر کی کوشش ہے جو ان مقدس مقامات کے خادم ہونے کے باوجود کہیں نہ کہیں کفر و طاغوت کے مکرکا شکار ہو کر غلبہ اسلام اور جہاد و شہادت کے عمل کو دہشت گردی […]

Read More

تا خلافت کی بناء ہو پھر جہاں میں استوار

فلسطین میں ۲۸ دنوں تک دہشت گردی کا ننگا ناچ ناچنے کے بعد عارضی جنگ بندی کے نام پر غاصب اسرائیلی حکومت کی فوجیں فلسطین کی غزہ پٹی سے ’’دفاعی مقامات ‘‘پر لوٹ گئی ہیں۔ اس جنگ میں کم و بیش دو ہزار فلسطینی شہریوں نے صیہونی فوج کے حملوں میں جام شہادت نوش کیا اور اس سے کہیں زیادہ تعداد زخمیوں کی ہے جن میں عورتیں، بچیں اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔ یہودی غاصبوں کی تاریخ ،طاقت کے بے جا استعمال اور استحصال کی تاریخ ہے، فلسطینی اپنے ہی ملک میں غلاموں کی سی زندگی گزار رہے ہیں، غزہ […]

Read More

عراق مرے گھر کی تباہی ہے نگہبانوں سے وابستہ

شمالی عراق کےتین بڑے شہر موصل ، تکریت اور کرکوک ایک ہفتہ کے اندر دیکھتے دیکھتے بغداد کے قبضۂ قدرت سے آزاد ہو گئے اورآئی ایس آئی ایل نامی ایک گمنام تنظیم اچانک ذرائع ابلاغ پر چھا گئی ۔ اسی کے ساتھ آئی ایس آئی ایل کو یہ زبردست کا میابی کیوں کر حاصل ہوئی اس بابت حقیقت تک پہنچنے کے بجائے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں ہو نے لگیں ۔ کوئی انہیں باغی کہتا ہے تو کوئی خارجی کہہ کر پکارتا ہے اور کسی کو وہ القائدہ کےدہشت گرد نظر آتے ہیں بلکہ کچھ لوگوں نے انہیں سعودی عرب […]

Read More

فکو العانی (تیسری قسط) یوسف صفت اسیرانِ بلا سخت تعذیب کا شکار

ظالموں نے بے قصوروں کو جیلوں میں سڑا ئے رکھنے کیلئے نئے نئے قانون کا سہارا لے رکھا ہے ۔ اور یہ ظالمین پوری دنیا کو یہ باور کرانے میں کسی حد تک کامیاب بھی ہیں کہ ان تمام سے نہ صرف انہیں بلکہ پوری انسانیت کو خطرہ ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ انہیں پابند سلاسل کیا جائے ، ان پر پابندیاں لگائی جائیں ، جیلوں میں انہیں سخت ٹارچر کیا جائے ، اس لئے کہ یہ انسانیت کے دشمن ہیں ، یہ اسلامی حکومت کا قیام ، اسلامی انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں۔ یہ قرآن پاک کو […]

Read More

رمضان کا استقبال کیسے کریں ؟

چند دنوں کے بعد ہمارے سروں پرنہایت عظیم الشان مہینہ سایہ فگن ہونے والاہے ، جس میں جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں،جہنم کے دروازے بند کردئیے جاتے ہیں،سرکش شیاطین جکڑدئیے جاتے ہیں، نیکیوں کا اجروثواب بڑھادیاجاتاہے، جس کی ہررات اعلان ہوتا ہے”اے خیر کے متلاشی !آگے بڑھ اور اے شرکے طلبگار ! پیچھے ہٹ“۔ جس کی ایک رات ہزار مہینوں سے افضل ہے ، جواس کے خیرسے محروم رہا وہ واقعی محروم ہے ۔ روزہ ، تلاوت ِقرآن، صدقات وخیرات ، قیام اوردعا واستغفار پرمشتمل نیکیوں کے اس موسم بہار کی آمد آمد ہے۔ جب ہمارے گھروںمیں کسی […]

Read More

ملک کے نئے سیاسی حالات کا تاریخی تجزیہ اور اس کا ماحصل

۲۰۱۴ء کے عام انتخابات کے بعد ملک میں جو سیاسی منظر نامہ بنا ہے ، اس نے ملک کے مستقبل کے حوالے سے مسلمانوں کے اندیشوں اور تشویش کو بڑھادیا ہے۔انتخابی عمل کے دوران اور پھر اس کے نتائج کے بعد مسلمانوں کی ذہنی اور جذباتی کیفیت کاایک اندازہ اخباری مضامین ، بیانات، جلسوں اور پروگراموں کی خبروں سے ہوتا ہے۔یہ تشویشات اور اندیشے یقینا بے جا نہیں ہیں اور نہ انہیں غیر ضروری اور لاحاصل سمجھ کر نظر انداز کیا جاسکتا ہے۔کیوں کہ جس سیاسی جماعت کو ملک کا اقتدار حاصل ہوا ہے وہ اعلانیہ طور پر ایک مسلم […]

Read More

رمضان کی آمد

رمضان کا مہینہ جیسے جیسے قریب آتا ہے لوگوں میں مختلف نوعیت کے جذبات پیدا ہوتے ہیں ۔ ایک لوگ وہ ہوتے ہیں جنہیں رمضان کے آنے اور جانے سے کوئی فرق نہیں پڑ تا۔وہ نہ روزہ رکھتے ہیں ، نہ دیگر عبادات کے جھمیلے میں پڑ تے ہیں ۔گھر کے کسی فرد نے روزہ رکھ لیا ہو تو وہ اس کے ساتھ افطاری میں شریک ہوجاتے ہیں ۔باہر بھی افطار پارٹی میں شرکت کا موقع ملا تو سماجی پہلو سے یا پھر افطارسے اپنا حصہ وصول کرنے پہنچ جاتے ہیں ۔ البتہ عید یہ لوگ بہت اہتمام سے مناتے […]

Read More