یورپ اور قانون توہین انبیاء علیہم السلام
پاپائے روم یا چرچ کے اقتدار میں آنے سے قبل یورپ میں رومن لا (Roman Law)کی عمل داری تھی چونکہ انجیل میں کوئی قانونی احکام موجود نہ تھے لیکن جب کلیسا نے اسٹیٹ پر غلبہ واقتدار حاصل کر لیا تو پوپ کے منہ سے نکلے ہوئے ہر حکم کو قانون کی بالادستی حاصل ہوگئی۔توراۃ کے برعکس انجیل صرف پندو نصائح کا مجموعہ تھا،اس لیے پورپ اور ایشیا میں جہاں جہاں عیسائی حکومتیں قائم ہوئیں ،وہاں کاروبار حکومت چلانے کے لیے اہل کلیسا کو رومی قانون اور یہو دیوں کے تالمودی قانون ہی پر انحصار کرنا پڑا۔ موسوی قانون کے تحت […]