ہندو راشٹر ۔ ناقابل تسلیم
تصریحات کے زیر عنوان ہم نے دسمبر ۲۰۱۴ کے شمارہ میں تحریر کیا تھا کہ پارلیمانی الیکشن کے بعد ملک کے سیاسی افق پر نمودار ہونے والا منظر یہ بتا رہا ہے کہ ہندوستان میں جمہوریت دستوری تحفظات،بنیادی حقوق اور سیاسی رجحانات میں نمایاں تبدیلیاں سامنے آسکتی ہیں۔ مراکز اقتدار پر ان لوگوں کا قبضہ ہوتا جا رہا ہے جو نہ تو متحدہ ہندوستانی قومیت پر یقین رکھتے ہیں اور نہ ہی اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے پر راضی ہیں۔۔۔۔ تقسیم ملک کے بعد نئی سیاسی حد بندیوں اور دستوری دائرے میں تشکیل پانے والی متحدہ ہندوستانی قومیت کا رشتۂ […]