Uncategorized

دنیا نہیں مردان جفا کش کے لئے تنگ

’’یہ شریعت۔۔بزدلوں اور نا مردوں کے لئے نہیں اتری ہے نفس کے بندوں اور دنیا کے غلاموں کے لئے نہیں اتری ہے۔ہوا کے رخ پر اڑنے والے خش و خاشاک اور پانی کے بہاؤ پر بہنے والے حشرات الارض اور ہر رنگ میں رنگے جانے والے بے رنگوں کیلئے نہیں اتری ہے۔یہ ان بہادر شیروں کے لئے اتری ہے جو ہوا کا رخ بدل دینے کا عزم رکھتے ہوںجودریا کی روانی سے لڑنے اور اس کے بہاؤ کو پھیر دینے کی ہمت رکھتے ہوں جو صبغت اللہ کو دنیا کے ہر رنگ سے زیادہ محبوب رکھتے ہوں اوراسی رنگ میں […]

Read More

روزہ کے فوائد و مقاصد

تقویٰ روزے کا بنیادی مقصد صفت تقویٰ پیدا کرنا ہے، تقویٰ اُس جوہرِ اخلاق کا نام ہے جو خدا کی محبت اور خدا کے خوف سے مل کر پیدا ہوتا ہے۔ خدا کی رحمت اور اس کے بے شمار احسانات کے حقیقی شعور سے انسان کے اندر خدا سے محبت کا جذبہ ابھرتا ہے، خدا کے قہر و غضب اور اخروی سزاؤں کے تصور سے خدا کا خوف پیدا ہوتا ہے، حق و باطل کے درمیان تمیز پیدا ہو جاتی ہے اس جذبۂ محبت و خوف سے مل کر دِل میں جو کیفیت پیدا ہوتی ہے اس کا نام تقویٰ […]

Read More

رمضان کی آمد

رمضان کا مہینہ جیسے جیسے قریب آتا ہے لوگوں میں مختلف نوعیت کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ ایک لوگ وہ ہوتے ہیں جنہیں رمضان کے آنے اور جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ نہ روزہ رکھتے ہیں ،نہ دیگر عبادات کے جھمیلے میں پڑتے ہیں۔ گھر کے کسی فرد نے روزہ رکھ لیا تو وہ اس کے ساتھ افطاری میں شریک ہو جاتے ہیں۔ باہر بھی افطار پارٹی میں شرکت کا موقع ملا تو سماجی پہلو سے یا پھر افطار سے اپنا حصہ وصول کرنے پہنچ جاتے ہیں۔ البتہ عید یہ لوگ بہت اہتمام سے مناتے ہیں۔ عید کی […]

Read More

’ہندوتو‘۔۔۔۔ یا۔۔۔۔ہندوستان

ہندوستانی کون؟ اس سوال کا سیدھا سا جواب ہے ہندوستان ایک ملک ہے اور اس کا ہر شہری ہندوستانی ہے مگر افسوس کہ دن کی طرح روشن اس سچائی کو جھٹلایا جارہاہے ایک طبقہ خودکو ہندوستان کا مالک اور اس ملک کو اپنی آبائی جاگیر سمجھ رہاہے اب اس بات کافیصلہ بھی اس نے اپنے ہاتھ میں لے لیاکہ کون ہندوستانی ہے اور کون نہیں ہے ۔ حالانکہ دستور ملکی میں صاف صاف درج ہے۔ کہ ’’اس آئین کی تاریخ کے نفاذ پر ہر شخص بھارت کا شہری ہوگاجس کی بھارت کے علاقہ میں مستقل جائے سکونت ہو۔۔۔۔۔۔۔۔ اور (الف)جوبھارت […]

Read More

بنی اسرائیل،ارض موعود اور مسیح

گزشتہ پانچ قسطوں میں بنی اسرائیل کی تاریخ کے مختلف مراحل جن میں اللہ کے انعامات،بنی اسرائیل میں طویل سلسلہ نبوت،یہود کی تاریخی سرکشیاں،انبیاء و رسل کے خلاف معاندانہ رویہ،کتب آسمانی میں تحریف،عروج کے بعد تنزل و غلامی،قارئین مطالعہ کر چکے۔ یہود کی طبیعت کے اس بگاڑ کو قرآن مجید نے وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے۔مسلسل تنزل اور اقوام عالم سے تکلیف و نکبت اور اپنی کمزوری و بزدلی کی وجہ سے یہود میں ایک ایسا طبقہ وجود میں آیا جو انبیاء سابقین کی پیشن گوئیوں کی ایسی تشریح و تفسیر میں لگا رہا جو آخری وقت سے تعلق […]

Read More

ہندو راشٹر ناقابل تسلیم۔(۳)

عنوانِ بالا کے تحت ہم حسب ذیل نکات پر قارئین کی توجہ مبذول کرا چکے ہیں۔ یہ کہ سابقہ پارلیمانی انتخابات (دسمبر ۲۰۱۴ئ) کے بعد برسرِ اقتدار آنے والے عناصر اپنے مخصوص ذہن کے تحت ملک کے سیاسی مستقبل کی جس طرح تشکیل کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے مذہبی آزادی، بنیادی حقوق، شہریوں کی مساوی حیثیت، ملک کا نظامِ عدل و قانون اور دستورِ مملکت سب کچھ تبدیل کرنے کے لئے آمادہ و تیار ہیں۔ اور انہوں نے اس سلسلے میں ابتدائی اقدامات بھی شروع کر دئیے ہیں۔ ان کا تصور قوم پرستی جارحانہ ہے۔ اہل ملک کے درمیان […]

Read More

خو د بدلتے نہیں قرآن کو بدل دیتے ہیں

ملک کی عدالت عظمیٰ اور مدراس ہائی کورٹ کی مدورائی بینچ نے دو اہم فیصلوں میں شریعت کی رہنمائی پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ مدورائی بینچ نے ایک مسلم والد کے ذریعہ دائر اپیل پر فیصلہ سنایا ہے۔ والد نے اپنی 18سال سے کم عمر بچی کی شادی مقامی مجسٹریٹ کے ذریعہ رکوانے پر اپیل دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ نے کہا ’شریعت میں جو چیز جائز کی گئی ہے اس کا مطلب اس کو کرنے کا حکم نہیں ہے۔ صرف اجازت ہے۔ 2006کا قانون تمام پرسنل لاء سے اوپر ہے وہ سب پر لاگو ہو تا ہے ‘۔ اس […]

Read More

اسراء اور معراج

نبیﷺ کی دعوت و تبلیغ ابھی کامیابی اور ظلم و ستم کے اس درمیانی مرحلے سے گذر رہی تھی اور افق کی دور دراز پہنائیوں میں دھندلے تاروں کی جھلک دکھائی پڑنا شروع ہوچکی تھی کہ! اسراء اور معراج کا واقعہ پیش آیا۔ یہ معراج کب واقع ہوئی؟ اس بارے میں اہل سیر کے اقوال مختلف ہیں جو یہ ہیں: (۱) جس سال آپﷺ کو نبوت دی گئی اسی سال معراج بھی واقع ہوئی (یہ طبری کا قول ہے) (۲) نبوت کے پانچ سال بعد معراج ہوئی (اسے امام نووی اور امام قرطبی نے راجح قرار دیا ہے۔) (۳) نبوت […]

Read More

ویدک دور میں گوشت خوری اور گئوھتّیا (ریاست مہاراشٹر میں بیف پر لگائی پابندی کے پس منظر میں مرتب شدہ تحریر)

حکومت مہاراشٹر نے 19؍ سال قبل پاس کئے گئے قانون کو صدارتی دستخط کے بعد ریاست میں نافذ کردیا ہے۔اس قانون میں نہ صرف گائے بلکہ اس کے پورے خاندان کی کٹائی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گو رکھشا ابھیان مذہبی ہے‘ کاروباری ہے یا بابری مسجد کی طرح شردھا کا خیال رکھنا ہے۔ اُسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ آج جن لوگوں نے گوشت خوری کو بالکل حرام کررکھا ہے وہ خود اپنے سنہری دور میں گائے اور بچھڑوں کے گوشت کے مزے لیتے رہے ہیں۔ آریا ورش کی بات کریں تو وہ تھے ہی گوپالک۔ غذا کے لئے […]

Read More

1947میں جموں میں مسلمانوں کا قتل عام آج بھی تحقیق کا منتظر

1947میں جموں خطے میں ہوئے مسلم کش فسادات کے حوالے سے ایک نئی تحقیق منظر عام پر آئی ہے، جس کا سہرا کشمیر کے حال ہی میں ریٹائرڈ ہوئے ایک معروف بیوروکریٹ خالد بشیر کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی تقریباً تیس سالہ ملازمت کے دوران مختلف مقامات، لائبریریوں، تحقیقی اداروں وغیرہ کی خاک چھاننے کے علاوہ جموں میں بہت سے دور افتداہ علاقوں اور تحصیلوں کا بھی دورہ کیا اور ان ہولناک فسادات میں زندہ بچ جانے والوں سے بالمشافہ بات چیت کرکے معلومات کو یکجا کرنے کے بعد اس دستاویز کو مرتب کیا ہے۔ 1947میں پنجاب، دہلی […]

Read More