دوستی اور دشمنی۔ (قرآن و سنت کے آئینہ میں)
’الولاء ‘عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مادّہ ’و،ل،ی ہے۔ ولی کا مطلب ہے دوست، مددگار، حلیف، قریبی، حامی۔ اس سے ولاء کا لفظ بنا ہے جس کا مطلب ہے دوستی، قربت، محبت،نصرت، حمایت۔ الولاء کا لفظ شرعی اصطلاح میں اس قدر جامع ہے کہ اردو کے کسی ایک لفظ کے ذریعہ اس کی ترجمانی مشکل ہے۔ پھر بھی آسانی کے لئے اسے دوستی کے لفظ سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اس دوستی سے مراد وہ سرسری تعلقات نہیں جو عارضی مفادات یا بعض دیگر وقتی مصالح کے تابع ہوتے ہیں بلکہ دوستی سے مراد وہ قلبی رشتہ […]