Uncategorized

خوف نفاق

ابراہیم تیمیؒ نے کہا: ’’جب بھی میں نے اپنے عمل سے مقابلہ کیا تو مجھے خوف لاحق ہوا کہ کہیں میں (اپنے عمل سے اپنے دعویٔ ایمان کی) تکذیب تو نہیں کررہا ہوں (یا یہ کہ میرا عمل کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ اسے دیکھ کر لوگ میرے دعویٔ ایمان کی تکذیب کردیں)‘‘ اور ابن ابی ملیکہؒ نے کہا ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے تیس اصحاب سے میری ملاقات ہوئی، ان سب کو (ہردم) اپنے بارے میں نفاق کا خوف رہتا تھا‘‘۔ اور بیان کیا جاتا ہے کہ حسنِ بصریؒ فرمایا کرتے تھے ’’نفاق کا […]

Read More

فقہاء متقدمین کے تئیں نیا رجحان ایک تنقیدی تجزیہ

[مدیرمحترم! یہ تحریر اس زمانہ کی ہے جب میں تہاڑ میں اقامت پزیر تھا۔ اسی دوران ایک ساتھی نے راشد شاز کی ہفوات پر مشتمل کتاب’’ ادراک زوال امت ‘‘ڈاک سے بھیجی تھی۔ اسی ذریعہ سے ایک تازہ زندگی نو کا شمارہ بھی ملا۔ میں نے دونوں میں ایک قدر مشترک پائی اور دونوں پر حرف گیری کی جس میں سے ایک کی اشاعت تو افکار ملی نے کی لیکن ماہنامہ زندگی نے دوسرے کو لوٹادیا۔ جب میں رہا ہوکر باہر آیا تو ان صاحب نے میرا نامہ مجھے لوٹا دیا۔ کیونکہ مدیر زندگی کو میں نے لکھا تھا کہ […]

Read More

حفیظ میرٹھی:یہ کون سر بلند ہوا ؟ دیکھتے چلیں

تاریخ کی کتابوں میں اکثر حکمرانوں کے قصےاور جنگ و جدال کی کہانیاں پڑھنے کو ملتی ہے۔واقعات و سانحاتِ زمانہ مؤرخ بیان تو کرتا ہے لیکن کچھ اس طرح کہ بقول حفیظ میرٹھی ؎ مورخ ! تیری رنگ آمیز یاں تو خوب ہیں لیکن کہیں تاریخ ہوجائے نہ افسانوں سے وابستہ اسی لئے اگر آپ کسی دورکے عوامی مسائل کا حقیقی ادراک کرنا چاہتے ہوں تواس عہد کو شاعر کی نظر سے دیکھیں۔اس کے دیوان میں آپ کو انسانی جذبات و احساسات کا ٹھاٹیں مارتا ہوا سمندر نظر آئیگا؛بھیگی پلکوں کا منظر نظر آئیگا؛گھر نظر آئیگا، در نظر آئے گا؛پھول […]

Read More

عصمت انبیا علیہم السلام قرآن مجید کے آئینے میں

عصمت انبیا کا مسئلہ ہمیشہ ہی بہت اہمیت کا حامل رہاہے۔ آج بھی یہ مسئلہ پوری آب وتاب کے ساتھ موجود ہے۔ انبیا پر طعن وتشنیع ، ان کی شخصیات کو ، ان کی عزت ووقارکو مجروح کرنا اور اس حوالے سے اللہ کے دین کو نشانہ بنانا ، عام لوگوں کو دین سے برگشتہ کرنا، قرآن مجید کے بارے میں شکوک وشبہات پیداکرنا اورقرآن کی بے حرمتی ، رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بے حرمتی ، ان کی عزت وناموس پہ حملے، یہ آج کابہت بڑا مسئلہ ہے۔ اس اعتبار سے ا للہ نے اپنے نبیوں کی عزت […]

Read More

گلبدین حکمت یارؔ سے ایک انٹرویو

(جناب گلبدین حکمت یار کا نام تحریکی حلقہ میں انتہائی معروف و محترم ہے۔ جہادِ افغانستان خواہ وہ سابق سوویت یونین کے خلاف ہویا حال میں امریکہ بہادر کے خلاف، انہوں نے ہردو محاذ پر جس دینی فراست، مجاہدانہ شجاعت اور حکمت و دیانت کے ساتھ حزبِ اسلامی کی قیادت کی ہے وہ انہیں کا حصہ ہے۔ ذیل میں ان کا ایک بصیرت افروز انٹرویو معاصر فرائیڈے اسپیشل کے شکریہ کے ساتھ شائع کیا جارہا ہے جس سے قارئین وحدت کو افغانستان کے حالات سمجھنے میں کافی مدد ملے گی۔رمضان المبارک کی نیک ساعتوں میں افغان مجاہدین کی کامیابی و […]

Read More

خاک بسمل پہ جمے یا کف قاتل پہ جمے! پارلیمنٹ پر حملہ اور ممبئی پر دہشت گردانہ حملہ بھارت سرکار نے خود کرایا، یہ بالکل نیا انکشاف نہیں ہے

بہت دن پہلے احمد ندیم قاسمی نے کہا تھا ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا خاک بسمل پہ جمے یا کف قاتل پہ جمے۔۔۔ پچھلے پینسٹھ سالوں سے لگاتار خون ناحق صرف خاک بسمل پر ہی جمتا رہا ہے، اور قاتل اتنا شاطر ہے کہ وہ مقتولوں سے ہی قتل کی مزدوری بھی وصولتا رہا۔ اب حالات میں تبدیلی کے آثار ہیں۔ اور خون ناحق اب کف قاتل پر بھی جمنا شروع ہوچکا ہے۔ اس کی شروعات مہاراشٹر کے خواجہ یونس کے خون ِ ناحق سے […]

Read More

مصر : مغربی استعمار و اسرائیلی سازشوں کا شکار

عرب ممالک میں تبدیلی کی دوسری بڑی لہر مصر میں ہی پیدا ہوئی تھی۔ تیونس میں بغاوت کے ایک ماہ کے اندر ہی مصر میں انقلاب نے دستک دے دی۔ اور تین ماہ کی مزاحمت کے بعد حسنی مبارک کے تیس سالہ نامبارک دور کا خاتمہ ہوگیا۔ یہ تبدیلی عوامی بیداری کا نتیجہ اور پرُامن ذرائع سے وقوع پزیر ہونے والا انقلاب تھا۔ حالانکہ حسنی مبارک نے فوج کے استعمال کے ذریعہ انقلاب کو خون آلود کرنے کی کوشش کی مگر چونکہ اس کے پیچھے ایک متحرک، متدین اور پختہ کار قیادت کارفرما تھی اس لئے ناکامی حسنی مبارک کے […]

Read More

شرکت میانۂ حق و باطل نہ کر قبول

جس طرح سیاہ و سپید ایک دوسرے کی ضد ہیں؛ جس طرح رات کی تاریکی اور دن کی روشنی باہم متضاد ہیں، اسی طرح حق و باطل کو بھی جمع نہیں کیا جاسکتا۔جہاں حق ہوگا وہاں باطل ٹھہر نہیں سکتا اور جہاں باطل کے اندھیرے ڈیرے ڈالے ہوں گے وہاں حق کی ضو فشانی اور جلوہ گری سے فیض یاب نہیں ہوا جاسکتا۔ جو لوگ حق و باطل کے درمیان ہم آہنگی اور بقائے باہم کی تلاش میں رہتے ہیں وہ درحقیقت ایک ایسے سراب کے پیچھے دوڑتے ہیں جس کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔ ایسے لوگوں کی فکری و […]

Read More

امریکہ : زوال پزیر سپر طاقت

انسانی تاریخ بڑی طاقتوں کے عروج و زوال کی داستان ہے۔ اس داستان میں بڑی طاقتیں ہمیشہ میر تقی میر کے اس شعر کی عملی تفسیر بنی نظر آتی ہیں ؎ سارے عالم پر ہوں میں چھایا ہوا مستند ہے میرا فرمایا ہوا لیکن کبریائی صرف خدا کے لیے زیبا ہے، چنانچہ تاریخ بڑی طاقتوں کے اس دعوے اور زعم کو ان کے منہ پر دے مارتی ہے۔ لیکن بڑی طاقتوں کے عروج کے زمانے میں بڑی طاقتوں کا غلبہ اور تسلط، ان کی ہیبت اور جلال ایسے ہوتے ہیں کہ بڑے بڑے صاحبِ نظر اس دھوکے میں مبتلا ہوجاتے […]

Read More

فرقہ وارانہ فسادات مخالف بل پر ڈھیل کیوں ؟

2014؁ء کے الیکشن قریب آنے کے ساتھ ساتھ ملک میں ایک بار پھر نرم اور گرم ہندتوا کی لہر پھیلا نے کے آثار صاف نظر آرہے ہیں ۔آسام میں مسلم کش فسادات اور بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی خانہ سوزی و خانہ بر بادی کے بعد نفرت بھرے پیغامات کی تشہیر کر کے پورے ملک میں جس طرح ہیجان انگیز فرقہ وارانہ ماحول بنایا گیا وہ ذہنوں میں تازہ کر کے حال کے دنوں میں یوپی خصوصاً فیض آباد کے مسلم مخالف پروگرام پر نظر ڈالیں تو صاف محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں کے ارادےکیا ہیں ؟فیض آباد میں مورتیاں […]

Read More