کثیر القومی کمپنیوں کی شکل میں کس کی ہے حکمرانی؟
موجودہ نسل کے لیے بہت سے حقائق صیغہ راز میں ہیں۔درا صل یوروپی اقوام نے اپنے نو آبادیات قائم کرنے کے لیے جو جنگیں لڑیں وہ عام طور پر ان کی سرحدوں سے بہت دور لڑی گئیں ۔ان جنگوں کے تمام تر منفی اثرات تو ایشیا اور افریقہ کی مفتوحہ قوموں نے برداشت کئے جبکہ یوروپ ان جنگوں کے نتیجے میں خوشحالی کی نئی منزلیں سر کرنے لگا ۔یوروپ میں ہونے والی سائنسی پیش رفت کو نوآبادیات سے آنے والی دولت اور غلاموں کی ریل پیل نے بلند معیار زندگی کے اوج پر پہنچا دیا۔اسی کی ایک مثال کوہ نور […]